کسٹمر س کولبھانے کا انوکھاطریقہ،دیکھیں ویڈیو

Share Article
promotional-stunt
آپ جب کچھ خریدنے کا پلان بنارہے ہوتے ہیں ،یا اس چیزکے بارے میں جانکاری حاصل کرنے کیلئے مالکان کے پاس جاتے ہیں تووہ اس چیزکی بہت ساری خصوصیات وغیرہ بتاتے ہیں تاکہ آپ اس چیزکوخریدلیں۔لیکن سامان بیچنے کے ایک ایسامعاملہ سامنے آیاہے جسے آپ جان کر حیرت زدہ ہوجائیں گے۔دراصل،چین میں ایک بلڈرنے اپنے اپارٹمنٹ بیچنے کا ایسا طریقہ نکالاجس سے سوشل میڈیا پراس کی خوب تنقیدہورہی ہے۔ اپنے کسٹمر کولبھانے کے اس طریقے کولوگ فحش بتارہے ہیں۔ چین کے ناننگ شہرمیں ایک بلڈر نے اپارٹمنٹ کوبیچنے کیلئے پروموشن پروگرام کا انعقاد کیا۔پروگرام میں بلڈرنے لوگوں کولبھانے کیلئے ، ٹاپ لیس ماڈلس کی پیٹھ پرفلورپلان پینٹ کروادیا اوران کی نمائش لگادی ۔اپنے اپارٹمنٹ کوبیچنے کے اس انوکھے طریقے کی ویڈیوسوشل میڈیاپر دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی۔ویڈیومیں دکھ رہاہے کہ ویڈیومیں یہ ماڈلس ٹاپلیس ہیں اورانہوں نے اسکرٹ کے علاوہ کچھ نہیں پہنا ہواہے۔ حالانکہ ماڈلس نے چہرے پرمکھوٹا پہن رکھاتھا۔ان ماڈلس کی اپرباڈی پرپینٹ سے تتلی اورپھول پینٹ کئے گئے دکھ رہے ہیں۔

میڈیارپورٹس کے مطابق، یہ ویڈیوجنوبی چین کا بتایاجارہاہے ۔سوشل میڈیاپر وائرل ہورہے اس ویڈیوکولوگ بیحد شرمناک بتارہے ہیں۔ چین کے ایک مقامی میڈیاپورٹ کے مطابق، یہ خبرپورے شہرمیں بری طرح پھیل گئی جس کے بعد لوگوں نے اس کی جم کرمخالفت کی۔بتایاجارہاہے کہ کافی ہنگامہ ہونے کے بعد پولس نے جانچ کیلئے یہ ریئل اسٹیٹ سینٹربندکردیااوراس معاملے کی جانچ چل رہی ہے۔

 

 

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *