چین کے شہر یانچینگ کے صنعتی پارک میں کیمیکل دھماکہ، 44 افراد ہلاک

Share Article
china-yancheng

یانچینگ: چین کے شہر یانچینگ (Yancheng) کے صنعتی پارک میں کیمیکل دھماکے میں مرنے والوں کی تعداد 44 تک پہنچ گئی ہے۔ مقامی حکام نے بتایا کہ دھماکے کی وجہ سے 58 لوگ شدید زخمی ہے۔ ایمرجنسی مینجمنٹ منسٹری کے مطابق حادثہ سے 88 لوگوں کو محفوظ بچایا گیا ہے۔

china-yancheng-1

دراصل یہ دھماکے جمعرات کو جایانگسو کے یانچینگ شہر کے صنعتی پارک میں ہوا۔ عینی شاہدین نے بتایا کہ پلانٹ میں ہوئے دھماکہ کی وجہ سے کئی عمارتیں بھی گر گئی، جس میں بہت سے مزدور دب گئے۔ اس کے علاوہ دھماکہ اتنا زبردست تھا کہ آس پاس کی عمارتوں کی کھڑکیاں بھی چکنا چور ہو گئیں۔ ریلیف ریسکیو آپریشن کے لئے 928 اہلکاروں اور 176 فائر ٹرکوں کو لگایا گیا ہے۔

بیجنگ یونیورسٹی آف کیمیکل ٹیکنالوجی کے پروفیسر نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ دھماکے کے بعد پلانٹ سے زہریلا کیمیکل کے رساو کی وجہ سے آس پاس کے ماحول اور لوگوں کی صحت پر برا اثر پڑ سکتاہے۔

china-yancheng-2

اس لئے لوگوں کو جلد سے جلد محفوظ مقام پر پہنچانے کا کام ہونا چاہئے۔ جیانگسو تیانجیوئی کیمیکل کمپنی نے اس پلانٹ کو 2007 میں قائم کیا گیا تھا۔ اس میں ہاڈروکسیبینزئک ایس ڈی جیسے کیمیکل مصنوعات تیار ہوتا تھا۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *