عالمی دہشت گرد قرار دیا جاسکتا ہے ’مسعود اظہر‘، چین نے نہیں دیا اب تک کوئی جواب

Share Article

masood-azhar-for-global-ter

بھارت طویل عرصے سے مسعود اظہر گلوبل ٹریرسٹ: مسعود اظہر کو اقوام متحدہ میں عالمی دہشت گرد قرار دینے کا مطالبہ کر رہا ہے۔ آج اس معاملے میں چین کا رخ بھی صاف ہو جائے گا۔ اس تجویز پر وضاحت مانگنے کے لئے آخری تاریخ 13 مارچ ہے، اگر اس مدت میں کوئی ملک وضاحت نہیں مانگتا تو مسعود اظہر کو عالمی دہشت گرد قرار دینے کا راستہ صاف ہو جائے گا۔

اس بار چین نے اب تک اڑنگا ڈالنے جیسا کوئی اشارہ نہیں دیا ہے۔ چین کے رخ میں تبدیلی ہوئی تو یہ تاریخی پہل ہو گی۔ ہندوستان سمیت دنیا کے کئی ممالک نے چین کو منانے کی کوشش کی ہے، لیکن ابھی تک چین نے اپنا رخ صاف نہیں کیا ہے۔ اقوام متحدہ میں ہندوستان کے علاوہ اس تجویز کو لانے والے ملک امریکہ، فرانس اور برطانیہ نے بھی چین کو قائل کرنے کی کوشش کی ہے۔

پاکستان پر زیادہ تر ممالک کا دباؤ ہے کہ وہ مسعود اظہر کا دفاع کرنا چھوڑ دے تو ممکن ہے کہ اس اقدام سے علاقائی امن و استحکام مؤثر ہو سکے۔ ہندوستان نے سعودی عرب اور ترکی جیسے ممالک سے بھی رابطہ قائم کر مسعود اظہر پر کارروائی کو لے کر پاکستان پر دباؤ بنانے کی مانگ کی ہے۔ ذرائع نے کہا کہ پورے معاملے میں چین کا رخ سب سے اہم رہنے والا ہے، کیونکہ چین نے ہی ہر بار مسعود اظہر سے منسلک تجویز پر رکاوٹیں حائل کر رکھی ہیں۔

چین نے تین بار ویٹو کیا

ہندوستان گزشتہ 10 سال سے مسعود اظہر کو بین کی مانگ کر رہا ہے۔ سب سے پہلے 2009 میں اقوام متحدہ کی سلامتی کمیٹی میں تجویز پیش کی گئی تھی، اس کے بعد 2016 میں بھی قرارداد لایا گیا لیکن چین نے اڑنگا ڈال دیا۔ 2017 میں امریکہ نے برطانیہ اور فرانس کی حمایت سے قرارداد منظور کیا تھا لیکن چین نے ویٹو کر دیا۔

ہندوستان کے تعاون میں کتنے ملک

امریکہ، فرانس اور روس مسعود اظہر کے خلاف اقوام متحدہ میں تجویز لا چکے ہیں۔ نیوزی لینڈ کی پارلیمنٹ نے گزشتہ دنوں مذمت قرارداد منظور کیا تھا۔ اسرائیل نے مسعود پر کارروائی کے لئے غیر مشروط مدد کی پیشکش کی ہے۔ بھارتی سیکرٹری خارجہ وجے گوکھلے نے امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپو سے ملاقات کی۔ امریکہ کے علاوہ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور ترکی سے بھی حمایت دینے کی اپیل کی ۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *