چین : کیمیکل پلانٹ میں دھماکہ، اموات کی تعداد 64 ہوگئی

Share Article
china

چین کے شہریان چینگ میں کیمیکل پلانٹ کے دھماکے میں اموات کی تعداد 64 ہوگئی۔ہلاک ہونے والوں میں سے 26 کی شناخت کرلی گئی ہے جبکہ 28 افراد اب بھی لاپتہ ہیں۔ تلاش کے لیے ریسکیو حکام کی کوششیں جاری ہیں۔شہر کے میئر کاؤ لباؤ نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ کیمیکل پلانٹ میں دھماکے سے مرنے والوں کی تعداد 64 ہو گئی ہے۔ ان میں سے 26 کی شناخت کر لی گئی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ اس واقعہ کے بعد 617 افراد کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے جن میں سے 143 لوگوں کا علاج اب بھی جاری ہے۔ذرائع کے مطابق،حادثے کے سیکڑوں زخمیوں میں سے 34 کی حالت تشویشناک ہے جبکہ 60 افراد کو شدید چوٹیں آئی ہیں۔بم دھماکے کی وجہ جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *