چین، امریکا کی ٹیکنالوجی جنگ، نایاب دھاتوں کو ہتھیار بنانے کا خطرہ

Share Article

 

امریکہ کی جانب سے چین کی ٹیلی کام کمپنی ہواوے پر پابندی کے بعد بیجنگ کی جانب سے نایاب دھاتوں (ریئر ارتھ) کی فراہمی کو ٹیکنالوجی کی جنگ میں بطور ہتھیار استعمال کرنے کا خطرہ بڑھ گیا۔خیال رہے کہ عالمی سطح پر موبائل فونز اور برقی کاروں میں استعمال ہونے والی 17 عناصر پر مشتمل ان نایاب دھاتوں کی عالمی فراہمی پر چین کی اجارہ داری ہے۔اس سلسلے میں ریئر ارتھ کی کمپنی میں چین کے صدر زی جنگ پنگ کے بظاہر معمول کے مطابق دکھنے والے دورے کو بیجنگ کی جانب سے ممکنہ طور پر کوئی قدم اٹھانے کا خطرہ سمجھا جارہا ہے۔چین کی سرکاری خبررساں ادارے زنہوا کی رپورٹ کے مطابق دوسرے کے موقع پر چینی صدر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’ہمیں بھرپور طریقے سے ٹیکنالوجی کی جدت اسٹریٹجک بنیادوں، زیادہ اہم ٹیکنالوجیز اور صنعتی ترقی کے حجم کو سمجھنا چاہیے ‘۔انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ ’ریئر ارتھ نہ صرف اہم اسٹریٹجک وسائل میں شامل ہے بلکہ یہ ناقابل تجدید عنصر ہے‘، چینی صدر کیاس بیان سے خدشات کو مزید ہوا ملی۔تاہم تجزیہ کاروں کے مطابق چین فوری طور پر ان عناصر کا اپنا ہدف بنانے سے گریزاں ہے، ممکنہ طور پر چین کو اس بات کا خوف ہے ان دھاتوں کی فراہمی روکنے پر دنیا اس کے متبادل کی تلاش کرے گی جو اپنے پاؤں میں خود کلہاڑی مارنے والا اقدام ہوگا۔

 

سنگاپور میں اسکول آف انٹرنیشنل اسٹڈیز (آر ایس آئی ایس) میں چینی پروگرام کے کوآرڈینیٹر ایس آر راجا رتنم کا کہنا تھا کہ ’زی جنگ پنگ کو دورہ اچانک نہیں تھا، ایسا اتفاقی طور پر نہیں ہوتا‘۔ان کے مطابق ’اس وقت چین میں پالیسی بنانے والا طبقہ نایاب دھاتوں کی برآمدات پر پابندی لگا کر اسے امریکہ کے خلاف ہتھیار کے طور پر استعمال کرنے پر غور کررہا ہے‘۔خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے امریکا نے چینی ٹیلی کام کمپنی ہواویکو درکار ٹیکنالوجی کی فراہمی روکنے کی دھمکی دی تھی، جس پر امریکی حکام کو چینی فوج کے لیے جاسوسی کرنے کا شبہ ہے۔امریکہ کے اس اقدام سے ان خدشات کو ہوا ملی تھی کہ زی جنگ پنگ جوابی اقدام کرسکتے ہیں اور اس کے لیے نایاب دھاتوں کی امریکہ کی لیے اہمیت کی جانب اشارہ کیا گیا تھا، واشنگٹن نے انہیں چینی اشیا پر رواں ماہ لگائے ٹیرف میں بھی شامل نہیں کیا۔واضح رہے کہ ان نایاب دھاتوں میں اس وقت مکمل طور پر چینی کی اجارہ داری ہے جو دنیا کی کل پیداوار کا 95 فیصد فراہم کرتا ہے اور امریکا اس کی 80 فیصد درآمد کے لیے چین پر انحصار کرتا ہے۔یہ نایاب دھاتیں 17 عناصر پر مشتمل ہیں جو موبائل فونز سے لے کر ٹیلی ویڑن اور کیمرہ سے لائٹ بلب بنانے کے لیے انتہائی اہم ہے۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *