طلبا نے یومِ اطفال پر علی گڑھ بچوں کا گھر کا دورہ کیا

Share Article
Children's-day-celebrated
علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے بی ایس سی (سالِ آخر) کے طلبہ نے یومِ اطفال کے موقع پر ہوم سائنس شعبہ کی صدر پروفیسر فرزانہ علیم کی قیادت میں علی گڑھ بچوں کا گھر، ثنا اسکول کا دورہ کیا۔ پروگرام کا آغاز صبح 10؍بجے ثنا اسکول میں ہوا۔ ابتدا میں بچوں کو صفائی کی اہمیت بتانے کے لئے ہاتھ دھویا گیا۔اس کے بعد تعلیم کی اہمیت پر ایک ڈرامہ پیش کیا گیا جس کے ذریعہ کلاس روم میں بچوں کی بہتر کارکردگی پر زور دیا گیا تھا۔ اس کے علاوہ بچوں کے لئے گائیکی مقابلہ اور میوزیکل چیئر پروگرام بھی منعقد کیا گیا۔ پروگرام کا اختتام یونیورسٹی ترانہ اور قومی نغمہ کے ساتھ ہوا ۔ ہوم سائنس شعبہ کی اسسٹنٹ پروفیسر مریم فاطمہ نے پروگرام کے انعقاد میں بچوں کی مدد کی۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *