قادر خاں کی وجہ سے بچے پِٹ جاتے تھے

Share Article


ویلن کے طور پر قادر خاں کا شمار ٹاپ اداکاروں میں تھا۔ پھر بھی انہوں نے اسے چھوڑنے کا فیصلہ کیا۔ دراصل منفی کردار چھوڑنے کے پیچھے قادر خاں کی ذاتی وجہ تھی۔اس کے پیچھے بچے اور خاندان تھے۔
ایک انٹرویو میں منفی کردار چھوڑنے کے سوال پر قادر خاں نے بتایا تھا کہ جب بچے اسکول سے آتے تھے تو کبھی ان کی ناک کے پاس خون بہہ رہا ہوتا تھا ،کبھی منہ پر سوجن آئی ہوتی تھی۔ وہ رو کر کہتے تھے کہ اسکول میں بچے چڑھاتے ہیں کہ تیرا باپ پوری فلم میں تو شیخی مارتا ہے ،لیکن آخر میں مار کھاتا ہے۔قادر خاں نے کہا کہ جب میں نے دیکھا کہ میرے رول کی وجہ سے بچوں کی زندگی میں مشکل آرہی ہے تو میں نے سوچا کہ نہیں کرنا چاہئے ایسا رول جو بچوں کے لئے مشکلیں پیدا کرے

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *