وزیر اعلیٰ کمل ناتھ نے ایم پی پرگیہ ٹھاکر کے بیان پر اعتراض ظاہر کیا

 

بھوپال سے لوک سبھا ممبر پارلیمنٹ پرگیہ سنگھ ٹھاکر آئے دن اپنے بیانات کی وجہ سے چرچہ میں رہتی ہیں۔ اس بار پارلیمنٹ کے ایوان میں انہوں نے ایک بار پھر ناتھو رام گوڈسے کو محب وطن کہا ہے۔ سادھوی پرگیہ سنگھ ٹھاکر کے اس متنازعہ بیان کو لے کر کانگریس حملہ آور ہو گئی ہے۔

مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ کمل ناتھ نے سادھوی پرگیہ کے بیان پر اعتراض ظاہرکرتے ہوئے ان پر بلا تاخیر سخت سے سخت کارروائی کرنے کی بات کہی ہے۔ کمل ناتھ نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا، ’بابائے قوم مہاتما گاندھی کے قاتل ناتھو رام گوڈسے کو محب وطن بتانے پر بھوپال کی بی جے پی ایم پی پرگیہ ٹھاکر کو دل سے کبھی معاف نہیں کرنے کی بات کہنے والے مودی جی کو اب جمہوریت کے مقدس مندر پارلیمنٹ میں اسی بیان کو دہرانے پر ایم پی پرگیہ ٹھاکر کو قطعی معاف نہیں کرنا چاہئے‘۔

سی ایم کمل ناتھ نے بی جے پی سے سوال کرتے ہوئے کہا،’ملک تو انہیں اس بیان کے لئے کبھی بھی معاف نہیں کرے گا۔ بی جے پی سے ملک اب یہ جاننا چاہتا ہے کہ وہ گاندھی جی کے ساتھ ہے یا گوڈسے کے ساتھ؟ انہیں اب یہ واضح کرنا چاہئے۔ اگر وہ گاندھی جی کے ساتھ ہے تو گاندھی جی کے قاتل کی قصیدہ خوانی کرنے والوں پر سخت سے سخت کاروائی بلا تاخیر بی جے پی کو کرنی چاہئے ‘۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *