وزیر اعلیٰ کمل ناتھ نے پربھات جھا کی ماںکے انتقال پر دکھ کا اظہار کیا

Share Article

 

مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ کمل ناتھ نے بی جے پی کے قومی نائب صدر اور راجیہ سبھا ممبر پارلیمنٹ پربھات جھا کی ماں کے انتقال پر گہرے غم کا اظہار کرتے ہوئے انکے اہل خانہ کے تئیں ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

وزیر اعلیٰ کمل ناتھ نے ٹویٹ کر اپنے تعزیتیپیغام میں لکھا’’بی جے پی کے قومی نائب صدر پربھات جھا کی ماتاجی محترمہ لالمکھی دیوی جھا جی کے انتقال کی خبر موصول ہوئی ۔ ان کے خاندان کے تئیں میرہمدردی ۔ ایشور ان کی آتما کی شانتی دو اور گھروالوں کو یہ دکھ برداشت کرنے کی ہمت دے‘‘۔ رابطہ عامہ کے وزیر پی سی شرما نے بھی پربھات جھا کی ماتاجی کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے ٹویٹ کر لکھا ’بی جے پی کے قومی نائب صدر اور رکن پارلیمنٹ پربھات جھا جی کی ماتاجی لال مکھی دیوی جی کے انتقال کی خبر ملی۔ ایشور مرحومہ کی آتما کو شانتی دے اور ان کے اہل خانہ کو ہمت دے‘‘۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *