اندور، مدھیہ پردیش کے اقتصادی دارالحکومت اندور کوجلد ہی میٹرو ریل کا تحفہ ملنے جا رہا ہے۔ وزیر اعلی کمل ناتھ نے ہفتہ کو صبح یہاں میٹرو ریل منصوبے کی بنیاد رکھی۔اس موقع پر ریاست کے وزیر داخلہ بالا بچن، شہری انتظامیہ اور ترقی کے وزیر جے وردھن سنگھ، پی ڈبلیو ڈی کے وزیر سجن سنگھ ورما، اعلی تعلیم اور وزیر کھیل جیتو پٹواری، وزیر صحت تلسی رام سلاوٹ ،میئر مالنی گوڑ، ایم پی شنکر لالوانی، ممبر اسمبلی رمیش میدولا، مہندرہارڈیا، سنجے شکلا اوروشال پٹیل بھی موجود تھے۔
وزیر اعلی کمل ناتھ ہفتہ کو صبح ہیلی کاپٹر سے اندور پہنچے۔ یہاں انہوں نے صبح 10.30 بجے ایم آر -10 ٹول ناکے کے پاس کمیڑی میں اندور میٹرو ریل پراجیکٹ کی سنگ بنیاد رکھا۔
کلکٹر لوکیش کمار جاٹو نے بتایا کہ اندور میٹرو ریل پراجیکٹ کے پہلے مرحلے کی لاگت تقریباً 7500 کروڑ روپے ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here