وزیراعلیٰ اروندکیجریوال دہلی میٹرو مجینٹا لائن کا افتتاح کریں گے آج

Share Article
metro
نئی دہلی۔ جنک پوری ویسٹ اور کالکاجی مندر کے بیچ کی 24.82کلومیٹرلمبی میٹروکی مجینٹا لائن کا افتتاح آج ہو گا۔اوراس کے ساتھ ہی ہوائی اڈے کاگھریلوٹرمنل میٹرونیٹ ورک پرآجائے گا۔ 24.82 کلو میٹر طویل اس لائن کے شروع ہو جانے کے بعد ڈی ایم آر سی نیٹ ورک کی کل لمبائی 277 کلو میٹر ہو جائے گی۔

 

یہ بھی پڑھیں  وزیر اعظم مودی نے دہلی-میرٹھ ایکسپریس وے کا افتتاح کیا

 

حکام کے مطابق، رہائش اور شہری معاملات کے مرکزی وزیر ہردیپ سنگھ پوری اور دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال آج شام ساڑھے 4 بجے نہرو انکلیو میٹرو اسٹیشن پر اس لائن کا افتتاح کریں گے۔ افتتاح کے بعد وزیر اعلی حوض خاص میٹرو اسٹیشن تک کا سفر بھی کریں گے۔نیاحوض خاص اسٹیشن پورے نیٹ ورک میں سب سے گہرامیٹرواسٹیشن ہے اور29میٹرکے ساتھ اس کی سرنگ پرانے اسٹیشن کے نیچے ہے۔ اس لائن کے شروع ہو جانے سے نوئیڈا اور گڑگاوں کے درمیان تقریبا 30 منٹ کا سفر کم ہو جائے گا۔ مجینٹا لائن کے شروع ہو جانے سے دہلی کی کنیکٹوٹی کافی اچھی ہو جائے گی۔ اس کوریڈور کے شروع ہونے سے مغربی دہلی، جنوبی دہلی اور نوئیڈا بہت اچھی طرح سے آپس میں جڑ جائیں گے۔ نوئیڈا سے اندرا گاندھی انٹرنیشنل ہوائی اڈے تک 35 منٹ میں پہنچا جا سکے گا اس کے ساتھ ہی نوئیڈا سے گڑگاوں تک کی دوری بھی 50 منٹ میں طے کی جا سکے گی جو اب تک ڈیڑھ گھنٹہ میں طے کی جاتی تھی۔دہلی میٹرو ٹیم کے لئے حوض خاص اسٹیشن ایک بڑا چیلنج تھا۔ یہاں انٹرچینج کی سہولت ہے۔ نئے اسٹیشن کو 29 میٹر کی گہرائی پر موجودہ اسٹیشن کے قریب بنایا گیا ہے جس کی لمبائی 265 میٹر ہے۔
بہرکیف حوض خاص اورجنک پوری مغرب اورکالکامندراسٹیشنوں پرانٹرچینج سہولیات ہوں گے۔اس راستے میں 16اسٹیشن ہیں جن میں 14انڈرگرواؤنڈ ہیں۔اس حصے میں مسافر خدمات منگل کو صبح چھ بجے سے شروع ہوں گی۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *