ماحولیاتی تحفظ کا پیغام دیتے ہوئے الیکٹرک کار سے ایوان پہنچے وزیراعلیٰ

Share Article
Nitish Kumar Bihar government to buy six more electronic cars

لوگوں کوماحولیاتی تحفظ کا پیغام دیتے ہوئے وزیر اعلیٰ نتیش کمار جمعرات کے روزالیکٹرک کار سے اسمبلی کے مانسون اجلاس میں حصہ لینے پہنچے۔ جیسے ہی وزیر اعلیٰ کی الیکٹرک کار ایوان پہنچی، لوگ وہاں کار کو دیکھنے جمع ہو گئے کیونکہ وزیراعلیٰ ہمیشہ اسمبلی امبیسڈر گاڑی سے اور باہر سفاری گاڑی سے آتے جاتے ہیں۔ وہیں اسمبلی کے دونوں ایوانوں کے ارکان نے ماحولیاتی تحفظ کے لئے سی ایم کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات کی تعریف کی۔
اس سے قبل صحافیوں سے بات چیت میں وزیر اعلیٰ نے کہا کہ الیکٹرک کار کے استعمال سے آلودگی کو کنٹرول کرنے میں مدد ملے گی۔ اس کامیابی کا کریڈٹ انہوں نقل و حمل سیکرٹری کو دیا ہے۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *