وزیر اعظم کے تین اعلانات کی چدمبرم نے حمایت کی

سابق وزیر خزانہ اور کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے 15 اگست کو لال قلعہ سے وزیر اعظم نریندر مودی کے خطاب میں کئے گئے تین اعلانات کا خیر مقدم کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ’چھوٹا خاندان ملک کے تئیں ہماری ذمہ داری، سرمایہ کی تخلیق کرنے والوں کا احترام اور ایک بار استعمال میں آنے والے پلاسٹک سے دوری‘ سب کو اپنانا چاہیے۔

چدمبرم نے جمعہ کے روزسلسلہ وار کئے گئے ٹویٹس میں کہا کہ ہم سب کو وزیر اعظم کے ان تین اعلانات کا خیرمقدم کرنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کا دوسری اعلان ’سرمائے کی تخلیق کرنے والوں کی عزت چاہئے‘ پر وزیر خزانہ اورٹیک افسر سنجیدگی سے غور کریں۔ انہوں نے کہا، ” مجھے امید ہے کہ وزیر خزانہ اور ان کے قدآور ٹیکس حکام اور تفتیش کاروں نے وزیر اعظم کی دوسری اپیل کو واضح سے سن اور سمجھ لیا ہوگا‘‘۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کی پہلی آبادی اور تیسری پلاسٹک کے استعمال کے بارے میں کی گئی تقریر کو لوگوں کو اپنانا چاہیے۔ کئی سماجی ادارے اور این جی او اس کے لئے زمین کی سطح پر کام کر رہی ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *