چھتیس گڑھ: دونابالغ طالبات سے اجتماعی عصمت دری

Share Article

امبیکا پور، چھتیس گڑھ کے امبیکا پور ضلع میں دو طالبات کو اغوا کرکے جتماعی عصمت دری کرنے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ اس معاملے میں پولیس نے ایک نابالغ سمیت چار نوجوانوں کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔ پولیس نے دو ملزمینگ کورفتار کر لیا ہے۔ اس میں ایک نابالغ بھی ہے۔ اب بھی دو ملزمین فرارہیں۔ یہ دونوںطالبات کلاس نو اور سات میں پڑھتی ہیں۔

پولیس کے مطابق معاملہ ضلع کے بھٹہ پارا علاقے کا ہے جہاں 13 اور 14 سالہ دو طالبات گذشتہ 9اگست کی دوپہر اہل خانہ کو بغیر بتائے کہیں چلی گئی تھیں۔ شام کو گھر میں انہیں نہ پا کراہل خانہ منی پور پولیس چوکی میں شکایت درج کرائی۔ اس کے بعد 11 اگست کو پولیس نے دونوں طالبات کو سانڈبار بیرئیر علاقے سے برآمد کر لیا۔تفتیش میں دونوں نابالغ طالبات پولیس کو کچھ بتا نہیں پا رہی تھیں۔ اس کے بعد پولیس نے پوچھ گچھ کے لئے دونوں کو چائلڈ ویلفیئر کمیٹی (سی ڈبلیو سی) کے حوالے کر دیا۔ پیر کو دونوں طالبات نے اپنے ساتھ اجتماعی عصمت دری کی بات بتائی۔

سی ڈبلیو سی کو دیے گئے بیان کے مطابق اجتماعی عصمت دری کی واردات جگدیش پور گاؤں کے زیر تعمیر مکان میں انجام دی گئی۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *