چھتیس گڑھ کانگریس نے ایگزٹ پول کو مسترد کیا

Share Article

 

رائے پور 20 مئی (ہ س)۔ ایگزٹ پول کے رجحانات پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے ریاستی کانگریس کمیٹی کے جنرل سکریٹری اور مواصلات محکمہ کے صدر شیلیش نتن ترویدی نے پیر کو کہا ہے کہ ووٹوں کی گنتی کے وقت ان رجحانات میں بڑی تبدیلی آئے گا اور یہ تبدیلی کانگریس کے حق میں آئے گی۔

 

چھتیس گڑھ میں سبھی 11 سیٹوں پر کانگریس کی جیت کا دعوی دہراتے ہوئے شیلیش نتن ترویدی نے کہا ہے کہ ملک میں کانگریس کی حکومت بننے جا رہی ہے اور ایگزٹ پول کے رجحانات بھی بی جے پی کی سیٹوں میں زبردست کمی اور این ڈی اے کی نشستوں میں بھی کمی دکھا رہے ہیں۔ ایگزٹ پول میں آسام، مہاراشٹر، تمل ناڈو، چھتیس گڑھ، راجستھان اور مدھیہ پردیش سمیت دہلی میں بھی کانگریس کی سیٹیں بڑھنے کے دعوے کے ساتھ ترویدی نے کہا ہے کہ ملک میں کانگریس کی حکومت بننے جا رہی ہے اور اس میں کسی بھی طرح کا شک وشبہ نہیں ہے۔

 

ترویدی نے کہا ہے کہ 2018 کے چھتیس گڑھ اسمبلی انتخابات کی ہی طرح لوک سبھا انتخابات میں بھی ایگزٹ پول فیل ہوں گے۔ دہلی میں کانگریس کی حکومت بنے گی اور مودی اور شاہ کی جوڑی واپس گجرات روانہ ہوگی۔ انہوں نے اپنے بیان کی حمایت میں چھتیس گڑھ کے نومبر 2018 کے اسمبلی انتخابات کے سبھی ایگزٹ پول کے رجحانات کا خلاصہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ ایگزٹ پول کے نتائج کا حشر بھی بی جے پی کے مشن 65 فیصد کے دعووں کی ہی طرح ہونے والا ہے۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *