’پتی، بیوی اور وہ‘ کے پہلے گانے ’دھیمے دھیمے‘ میں دیکھائی دیا چنٹو تیا گی کا سویگ، 6 دسمبر کو ریلیز ہوگی فلم

Share Article

 

کارتک آرین کی آنے والی فلم’پتی، بیوی اور وہ‘ کا پہلا گانا ’دھیمے -دھیمے‘ پیر کے روز ریلیز ہو گیا ہے۔ اس گانے کو ٹونی ککڑ اور نیہا ککڑ نے گایا ہے۔ اس گانے کا میوزک تنشک باگچی اور ٹونیککڑ نے مل کر تیار کیا ہے، جبکہ لرکس ٹونی ککڑ، تنشک باگچی اور میلو ڈی کے ہے۔ فلم میں لیڈ رول ادا کر رہے کارتک آرین نے فلم کا یہ گانا سوشل میڈیا پر شیئر کیا ہے۔ کارتک نے لکھا – ‘#چنٹو تیاگی کو کوئی روکو یہ، سمے ہے دھیمے کھیل کا # دھیمے دھیمے۔

سوشل میڈیا پر یہ گانا کافی پسند کیا جا رہا ہے۔ اس گانے میں کارتک دو الگ الگ لک میں دکھائی دے رہے ہیں۔ پہلے لک میں وہ ڈیشنگ اور ہینڈسم لگ رہے ہیں ، تو دوسرے لک میں وہ تھوڑے مقامی ٹچ میں ہے۔ فلم کے اس نغمے کو بھومی پیڈنیکر نے بھی ٹویٹر پر اشتراک کیا ۔ بھومی نے لکھا-’چنٹو تیاگی کا سویگ تو دیکھ لیا، اب پتنی اور وہ کاکمال دیکھو لیکن دھیمے دھیمے ! ‘۔

۔دھیمے دھیمے گانے میں بھومی اپنے دیسی اسٹائل میں جہاں جلوے بکھیرتی نظر آ رہی ہیں، وہیں اننیا پانڈے اس گانے میںسیکسی ادائوں کے ساتھ دکھائی دے رہی ہیں۔ فلم کا یہ گانا اننیا نے بھی سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے لکھا-’چنٹو تیاگی میں تمہارے بارے میں جانتیہوں اور خاموش نہیں رہ سکتی۔ ڈانس فلور پر ’دھیمے ۔ دھیمے‘۔

فلم میں کارتک پتی چنٹو تیاگی یعنی ابھینو تیاگی کاکردار ادا کر رہے ہیں ۔ فلم میں بھومی پیڈنیکر ان کی بیوی ویدیکا ترپاٹھی تو اننیا پانڈے وہ یعنی تپسیا کے کردار میں ہیں۔ حال ہی میں فلم کا ٹریلر بھی جاری ہوا تھا، جسے سوشل میڈیا پر اچھا رسپانس ملا۔ فلم کے ڈائریکٹر مدثر عزیز ہیں۔ اس فلم کو بھوشن کمار، رینو راوی چوپڑا اور کرشن کمار مشترکہ طور پر پروڈیوس کر رہیں ہیں۔ یہ فلم 6 دسمبر کو سینما گھروں میں ریلیز ہوگی۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *