نائب وزیر اعلیٰ دشینت اور اجے چوٹالہ کے استقبال میں چوٹالہ ہاؤس پر امڈی لوگوں کی بھیڑ

Share Article

ہریانہ کی بھارتیہ جنتا پارٹی اورجن نائک جنتا پارٹی کی اتحادی سرکار کے نائب وزیر اعلی دشینت سنگھ چوٹالہ اور ان کے والد سابق ممبر پارلیمنٹ ڈاکٹر اجے سنگھ چوٹالہ دیوالی کے موقع پرچوٹالہ ہاؤس پہنچے ۔جن کے استقبالیہ میں عوام کا سیلاب امڈ پڑا۔ جے جے پی کے شہری ضلع صدر روہت گنیریوالا اورگاؤں کے ضلع صدر کرشن کمبوج سمیت پارٹی عہدیداروں اور کارکنوں نے ان کا ڈھول بگل اور پھولوں کے ہاروں سے ان کا استقبال کیا۔ نائب وزیر اعلی دشینت سنگھ چوٹالہ نے سب کو دیوالی کی دلی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ آپکی دعا اور حمایت سے آج جس طرح ریاست میں تبدیلی ہوئی ہے، یقینا آنے والا وقت خوشیاں اور خوشحالی لے کر آئے گا۔ انہوں نے کہا کہ محض 11 ماہ کے معمولی وقت میں جے جے پی کارکنوں نے جس شدت سے محنت کرکے جے جے پی کی حمایت میں نتائج لائے، وہ قابل ستائش ہے۔ انہوں نے ریاست کے لوگوں کو گووردھن پوجا کے لئے بھی م مبارکباد دی ۔

سابق رہنما ڈاکٹر اجے سنگھ چوٹالہ نے بھی پارٹی کے عہدیداروں اور کارکنوں کو انتخابات میں اچھے نتائج حاصل کرنے کے لئے مبارک باد دی۔ پیر کی صبح ڈاکٹر اجے سنگھ چوٹالہ چودھری دیوی لال کی جائے پیدائش تیجاکھیڑا پہنچے، جہاں انہوں نے چودھری دیوی لال کی مورتی پر پھولوں کا ہار ڈال کر انہیں خراج عقیدت پیش کیا ۔ اس دوران چوٹالہ ہاؤس پر ہزاروں کی تعداد میں پارٹی عہدیداروں اور کارکنوں نے چوٹالہ پہنچ کر ڈپٹی سی ایم دشینت سنگھ چوٹالہ، باڈھڑا کی ممبر اسمبلی نینا چوٹالہ اور ج جے پی کے تمام لیڈر دگ وجے سنگھ چوٹالہ کو نیک خواہشات پی کی۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *