چارباغ ریلوے اسٹیشن پر بنیں گے 12 موبائل چارجنگ پوائنٹ

 

راجدھانی لکھنؤ کے چارباغ ریلوے اسٹیشن پر مسافروں کی سہولت کے لئے 12 موبائل چارجنگ پوائنٹ بنانے کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔ اسٹیشن پر چارجنگ پوائنٹ بننے سے مسافروں کو موبائل چارج کرنے کے دقتیں نہیں ہوں گی۔

 

سینئر کامرس مینیجر جگتوش شکلا نے جمعہکے روز بتایا کہ چارباغ ریلوے اسٹیشن پر مسافروں کی سہولت کے لئے 12 موبائل چارجنگ پوائنٹ بنانے کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔ چارجنگ پوائنٹ پلیٹ فارم نمبر ایک پر پانچ،پورٹیکومیں چار، اے سی لاؤنج میں دو اور سلیپر ویٹنگ حال میں ایک بنایا جائے گا۔ اس سے مسافروں کا موبائل آسانی سے چارج ہو سکے گا۔ مسافروں کو یہ سہولت اسٹیشن پر پوری طرح مفت ملے گی۔

 

انہوں نے بتایا کہ چارجنگ پوائنٹ میں سات سوئچ اور ساکٹ لگے ہوں گے۔ اس کا فائدہ اٹھانے کے لئے مسافروں کو دو پن والے چارجر لگانے ہوں گے۔ یوایس بی کیبل سے چارجنگ نہیں ہوگی۔ چارجنگ پوائنٹ بنانے کے لئے ریلوے نے دہلی کی فرم ٹینٹ کمیونیکیشن پرائیویٹ لمیٹڈ کو کام سونپا ہے۔

 

غور طلب ہے کہ چارباغ ریلوے اسٹیشن پر روزانہ تقریباً 290 ٹرینوں کا ٹریفک ہوتا ہے۔ اس سے مسافروں کی کافی بھیڑ رہتی ہے۔ چارباغ ریلوے اسٹیشن پر مسافروں نے موبائل چارج پوائنٹ بنانے کی مانگ کافی پہلے سے کر رکھی تھیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *