یوم آزادی پر رنگ برنگی روشنیوں سے جگمگائے گا چارباغ ریلوے اسٹیشن

Share Article
Charbagh Railway Station will shine with colorful lights on Independence Day

دارالحکومت لکھنؤ کا چارباغ ریلوے اسٹیشن یوم آزادی کے دن رنگ برنگی روشنیوں سے جگمگائے گا۔ اسٹیشن پر رنگ برنگی ’فساڈ‘ لائیٹیں لگا دی گئی ہیں۔

سینئر بورڈ آف کامرس مینیجر جگتوش شکلا نے بدھ کے روز بتایا کہ چارباغ ریلوے اسٹیشن کی بلڈنگ کے ہر حصے پر رنگ برنگی ‘فساڈ’ لائیٹیں لگائی گئی ہیں، تاکہ اسٹیشن کی خوبصورتی یوم آزادی کے دن اور بھی نکھر کر لوگوں کے سامنے آئے۔

انہوں نے بتایا کہ ’فساڈ‘ لائٹوں کے درمیان لہراتا ترنگا پرچم مسافروں کو اپنی طرف کھینچے گا۔ اس سے چارباغ ریلوے اسٹیشن کا حسن دیکھتے ہی بنے گا۔ اس کے علاوہ شمالی ریلوے کا ڈی آر ایم دفتر بھی یوم آزادی کے موقع پر ترنگے پرچم کے تینوں رنگوں میں سجایا گیا ہے۔

کامرس مینیجر نے بتایا کہ ثقافت اور ورثے کو محفوظ کئے لکھنؤ کا چارباغ ریلوے اسٹیشن یوم آزادی کے موقع پر لائٹوں سے مکمل طور پر سجایا گیا ہے، جہاں بھی کوئی کسر وہاں پر بھی سجاوٹ چل ہی رہی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ 15 اگست کو یوم آزادی اور رکشا بندھن دونوں ہی تہوار ایک ساتھ منائے جائیں گے۔ لہٰذا چارباغ ریلوے اسٹیشن پر مسافروں کی بھیڑ ٹرینوں سے پہنچ رہی ہیں۔ کامرس مینیجر نے بتایا کہ ریلوے نے چارباغ اسٹیشن پر سیکورٹی کے نظام کو اور پختہ کر دیا ہے۔ چارباغ اسٹیشن پر جی آر پی کے 25 اور آر پی ایف کے 18 اضافی جوانوں کی تعیناتی کر دی گئی ہے۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *