سنچری سے چوک جانے کا کوئی دکھ نہیں: رہانے

Share Article

ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے پہلے دن 81 رنوں کی شاندار اننگ کھیل کر بھارتی ٹیم کو مشکل گھڑی سے نکالنے والے نائب کپتان اجنکیا رہانے نے کہا کہ انہیں سنچری سے چو ک جانے کا کوئی دکھ نہیں ہیں۔

رہانے نے کہا، ’’مجھے سنچری سے چوک جانے کا کوئی دکھ نہیں ہے کیونکہ مجھے لگتا ہے کہ اس وکٹ پر 81 رنوں کی اننگ بھی کافی تھی۔ اب ہم اچھی حالت میں ہیں‘‘۔بتا دیں کہ رہانے اس وقت بلے بازی کے لئے کریز پر آئے تھے جب بھارت آٹھویں اوور میں 25 رن تک اپنے تین وکٹ گنوا کر جدجہد کرتا نظر آ رہا تھا۔ رہانے نے پہلے لوکیش راہل کے ساتھ چوتھے وکٹ کے لئے 68 اور پھر ہنوما وہاری کے ساتھ پانچویں وکٹ کے لئے 82 رن کی شراکت داری کر بھارت کو چھ وکٹ پر 203 رن کے اسکور تک پہنچایا۔

رہانے نے پہلے دن کے کھیل کے بعد منعقد ہ پریس کانفرنس میں کہا کہ اننگ کے آغاز میں وکٹ تھوڑا مشکل تھا۔ سارا دن انہوں نے اچھی گیند بازی کی۔ ایسے میں راہل کے ساتھ شراکت داری بہت ضروری تھی۔ ہم بہت آگے نہیں سوچ رہے تھے۔ ہمارا مقصد صرف ایک گیند کے بارے میں سوچ کر کھیلنا تھا۔

رہانے نے کہا،’’جب تک میں کریز پر ہوتا ہوں، اس وقت تک صرف ٹیم کے بارے میں سوچتا ہوں۔ میں صرف ٹیم کے لئے اچھی کارکردگی کرنا چاہتا تھا اور سنچری کے بارے میں نہیں سوچ رہا تھا کیونکہ میں خودغرض نہیں ہوں۔ میں سنچری سے چوکنے کے بارے میں بالکل بھی فکر مند نہیں ہوں۔ مجھے سنچری سے چوکنے کا کوئی دکھ نہیں ہے کیونکہ مجھے لگتا ہے کہ اس وکٹ پر 81 رنوں کی اننگ بھی کافی تھی۔ اب ہم اچھی حالت میں ہیں‘‘۔

قابل ذکر ہے کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ کے پہلے دن کا کھیل ختم ہونے پر بھارت نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 203 رن بنا لئے تھے۔ رشبھ پنت (20) اور روندر جڈیجہ (3) کریز پر ہیں۔ ہندوستان کی طرف سے رہانے نے 81، کے ایل راہل نے 44 اورہنوما نے 32 رنز بنائے۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *