کرناٹک کے ساتھ مرکزی حکومت کا سوتیلا برتاؤ: سدھارمیا

Share Article

سابق وزیر اعلیٰ سددھارمیا نے الزام لگایا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت والی مرکزی حکومت ریاست کے ساتھ سوتیلا بتائو کر رہی ہے اور وہ ریاست کے سیلاب متاثرین کے لئے فنڈ جاری کرنے میں ناکام رہی ہے۔

انہوں نے بدھ کے روز یہاں صحافیوں سے مذاکرات کرتے ہوئے کہا کہ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ اور مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا ہوائی سروے کیا تھا۔ 20 دن تک ریاست کا ایک حصہ سیلاب سے متاثر رہا لیکن اب تک مرکز نے ایک پیسہ بھی جاری نہیں کیا ہے۔

سدھارمیا نے کہا کہ اس سال سیلاب کی صورتحال 2005-06 اور 2009 کے دوران سیلاب کے مقابلے میں زیادہ سنگین ہے۔ مرکز کو عبوری امداد کے طور پر پانچ ہزار کروڑ روپے جاری کرنے چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی ٹیم بھی سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کر چکی ہے اور اس کی رپورٹ کی بنیاد پر اب تک راحت رقم جاری کر دینی چاہئے۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *