بالی ووڈ میں 31 سال مکمل ہونے پرسلمان خان نے شیئر کی بچپن کی تصویر

Share Article
Salman Khan shared childhood on to complete 31 years in Bollywood

 

بالی وڈ کے دبنگ اداکارسلمان خان عرف سلو میاں مسلسل شہ سرخیوں میں رہتے ہیں۔ وہ سوشل میڈیا پر کیا لکھتے ہیں، ان کا اسٹائل، ان کی دریادلی اور ان کی فلمیں ہمیشہ شہ سرخیوں میں رہتی ہیں۔ حال ہی میں سلمان خان نے بالی ووڈ میں اپنے کیریئر کے 31 سال مکمل کر لئے ہیں۔ سپر اسٹار سلمان خان ان دنوں ’دبنگ ۔3‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔ بالی ووڈ میں 31 سال پورے ہونے پر سلمان نے سوشل میڈیا پراپنے مداحوں اور بہی خواہوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔ سلمان نے اپنی بچپن کی ایک تصویر کا اشتراک کر ٹویٹ کیا-’بھارتی فلم انڈسٹری خاص طور میرے مداحوںاور بہی خواہوں کا شکریہ، جو اس 31 سال کے سفر میں میرے ساتھ تھے۔ جنہوں نے اس حیرت انگیز سفر کو ممکن بنایا ہے‘۔

واضح ہو کہ سلمان خان بالی وڈ کے مشہور مصنف سلیم خان کے بیٹے ہیں۔ ان کی پیدائش 27 دسمبر 1965 کو ہوئی تھا۔ سلمان خان نے 1988 میں آئی فلم ‘بیوی ہو تو ایسی’ سے بالی ووڈ میں کیریر کا آغاز کیا تھا۔ فاروق شیخ اورریکھا جیسے ستاروں کے درمیان سلمان لوگوں کی توجہ اپنی طرف متوجہ کرنے میں کامیاب رہے۔ حالانکہ سلمان کو کامیابی 1989 میں ریلیز ہوئیفلم ’میں نے پیار کیا‘ سے ملی۔ سورج بڑجاتیہ کی فلم ’میں نے پیار کیا‘بھارت کی سب سے زیادہ کمائی والی فلموں سے ایک فلم تھی۔

فلموں کے ساتھ ساتھ سلمان خان کے افیئر کی خبریں بھی موضوع بحث رہیں۔ ایک اشتہار میں سلمان سنگیتا بجلانی کے ساتھ نظر آئے تھے۔ سنگیتا بجلانی سے ان کا طویل رومانس چلا۔ اس کے بعد سومی علی سے بھی ان کا افیئر رہا۔ سلمان کا کئی اداکاراؤں کے ساتھ افیئر رہا ہے، لیکن انہوں نے ابھی تک شادی نہیں کی ہے۔ سلمان کے والد مسلمان اور ماں ہندو ہیں۔ سلیم کی دوسری بیوی عیسائی ہیں، لہٰذا ہر تہوار سلمان اپنے خاندان کے ساتھ بڑی ہی دھوم دھام کے ساتھ مناتے ہیں۔ سلمان خان کا این جی او بیئنگ ہیومن لوگوں کی بھلائی کے لئے کام کر رہا ہے۔

سلمان خان کا تنازعات سے بھی گہرا ناطہ رہا ہے۔ خواہ وہ 28 ستمبر 2002 میں ہوا ہٹ اینڈ رن کیس ہو یاکالے ہرن شکار معاملہ ہو۔ شکار معاملے میں سلمان خان کو جیل بھی جانا پڑا تھا۔ سلمان نے ٹی وی کی دنیا میں بھی اپنی الگ شناخت بنائی ہے۔ وہ ریئلٹی شو ’دس کا دم‘ اور’بگ باس‘ کے کئی سیزن کی میزبانی کر چکے ہیں۔ سلمان نے ساجن، کرن-ارجن، ہم آپ کے ہیں کون، جڑواں، پیار کیا تو ڈرنا کیا، ہم دل دے چکے صنم، تیرے نام، مجھ سے شادی کرو گی، بجرنگی بھائی جان، ایک تھا ٹائیگر، ٹائیگر زندہ ہے، دبنگ، بھارت جیسی کئی سپر ہٹ فلمیں دی ہیں۔ سلمان کی اگلی فلم ’دبنگ 3‘ اسی سال 20 دسمبر کو سینما گھروں میں ریلیز ہونے والی ہے۔ بالی وڈ کے دبنگ بالی ووڈ میں اپنی دریادلی کے لئے مشہور ہیں۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *