سی بی ایس ای بورڈ کے دسویں کلاس کے نتائج دیکھ کر طلباء وطالبات کے چہرے کھلے

Share Article

Nawaz-girls

دیوبند: سی بی ایس ای بورڈ کے دسویں کلاس کے بمپر نتائج دیکھ کر طلباء وطالبات کے چہرے خوشی سے کھلِ گئے، شہر کے تمام اسکولوں نے شاندار کارکردگی کامظاہرہ کرتے ہوئے بہترین رزلٹ دیئے۔وہیں ایک مرتبہ پھر طالبا ت نے طلباء کو پیچھے چھوڑتے ہوئے بہترین کامیابی حاصل کی۔دون ویلی پبلک اسکول، نواز گرلز پبلک اسکول،اسپرنگ ڈیل پبلک اسکول،میپلس اکیڈمی،دون ہلس اکیڈمی،بینسن پبلک اسکول اور دیگر اسکولوں کے نتیجے بہترین رہے۔ دون ویلی پبلک اسکول کے طلباء بالخصوص طالبات نے شاندار کارکردگی کامظاہرہ کیا۔ وندیتا اروڑہ نے 98/ فیصد سے زائد نمبرات حاصل کرکے شہر میں اول مقام حاصل کیا،جبکہ یوراج رانا نے 97/ فیصد نمبروں کو دوسرا اور ارجیو جین نے اور صوفیہ قریشی نے 96/ فیصد سے زائد نمبرات کے ساتھ شاندار کامیابی حاصل کی۔

spring-dale
دون ویلی کے گورند گرگ نے 96/ فیصد،وانی پنڈیر نے 96/ فیصد،مینک پنوار نے 95/ فیصد،چراغ،ہرش،پلک اگروال94/ فیصد، جبکہ محمد نوازش خان نے 93/ فیصد،ہمایو خان نے 93/ فیصد سواتی گپتا نے 92/ فیصد سمیت اسکول کے تمام بچوں نے نہایت شاندار نمبروں کے ساتھ کامیابی حاصل کی۔ اسکول چیئرمین راجکشور گپتا اور سیما شرما نے بچوں کی شاندار کامیابی پر انہیں مبارکباد دیتے ہوئے انہیں روشن مستقبل دعائیں دی۔ وہیں نواز گرلز پبلک اسکول کی طالبات نے ہائی اسکول کے نتیجے میں بہترین کارکردگی کامظاہرہ کرتے ہوئے صد فیصد کامیابی حاصل کی۔ 44/ طالبات نے ہائی اسکول کے امتحان میں شرکت کی اور تمام نے ہی بہترین نمبرات سے کامیابی حاصل کی۔ 96.2/ فیصد نمبرات کے ساتھ سحرش معروف نے اول مقام حاصل کیا،شمائلہ ساجد نے 95.2/فیصدی کے ساتھ دوسرا جبکہ ثانیہ گور نے 91.4/ فیصدی کے ساتھ تیسرا مقام حاصل کیا۔

spring-dale-girls
اس کے علاوہ کئی طالبات نے مختلف سبجیکٹ میں 99/ فیصد نمبرات حاصل کرکے ٹاپ کیا۔ اسکول کے شاندار رزلٹ پر طالبات نے اسکول احاطہ میں خوشی کااظہار کیا۔ اسکول کے بانی و سرپرست ڈاکٹر نواز دیوبندی نے طالبات کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کی اس شاندار کامیابی پر خوشی کااظہار کیا اور کہاکہ طلباء وطالبات کے لئے رزلٹ کادن تہوار کادن ہوتاہے، انہوں نے تمام طالبات کو روشن مستقبل کی دعائیں دیں۔وہیں اسپرنگ پبلک اسکول (گوبل نالج پارک) کے طلبا ء و طالبات نے نتائج میں نہایت شاندار کارکردگی کامظاہرہ کیا۔ شیرین ملک ولد فیاض ملک نے 96/ فیصد نمبرات حاصل کرکے اسکول ٹاپ کیا۔ جبکہ ارم صدیقی اور سامیہ صدیقی نے 94/ فیصدی کے ساتھ دوسرا اور عمیر احمد نے 93/ فیصد نمبرات کے ساتھ تیسرا مقام حاصل کیا۔ اسکول کا زرلٹ صد فیصد رہا اور بورڈ امتحان دینے والوں اسکول کے تمام 70/ طلباء وطالبات نے نہایت شاندار نمبرات سے کامیابی حاصل کی۔ خاص بات یہ ہے کہ 30/ فیصد طلبا وطالبات نے 80/ فیصد ی سے زائد نمبرات حاصل کئے۔ اسکول چیئرمین سعد صدیقی اور وائس چیئرمین احمد صدیقی نے اسکول کے شاندار نتیجوں پر خوشی کااظہار کرتے ہوئے تمام کامیاب ہونے والے بچوں کو مبارکباد پیش کی۔ اس کے علاوہ میپلس اکیڈمی،دون ہلس اکیڈمی،بینسن پبلک اسکول،آرکے پبلک اسکول،ایس کے ہپی اسکول وغیرہ کے بچوں نے شاندار کامیابی حاصل کی۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *