سی بی ایس ای بورڈ :10 ویں اور 12ویں کے امتحانات کا اعلان

Share Article
CBSE-Board
مرکزی بورڈ برائے ثانوی تعلیم( سی بی ایس ای) بورڈنے اتوار کو10ویں اور 12ویں کے امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کر دیا ہے۔12ویں کلاس کے بورڈ امتحان15فروری سے سے 3اپریل کے درمیان ہونگے اور 10ویں کلاس کے امتحان21فروری سے 29مارچ کے بیچ ہوں گے۔سی بی ایس ای کے ذریعہ جاری کی گئی ڈیٹ شیٹ بورڈ کی آفیشل ویب سایٹ cbse.nic.inپر دستیاب ہے۔امتحان دینے والے طلبہ اس ویب سائٹ پر جا کر ڈیٹ شیٹ حاصل کر سکتے ہیں۔سی بی ایس ای بورڈ نے امتحان سے سات ہفتہ پہلے ہی امتحان کی تاریخ کا اعلان کر دیا ہے۔
بہرکیف ڈیٹ شیٹ بورڈ کی افیشل ویب سایٹ cbse.nic.inپردستیاب ہے۔طالب علموں کی آسانی کے لیے سات ہفتے پہلے ہی امتحان کی تاریخ کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ڈیٹ شیٹ کے مطابق 21فروری سے آپشنل سبجیکٹ کے امتحان شروع ہونگے ۔7مارچ سے کور سبجیکٹس کے امتحان شروع ہونگے۔7مارچ کو پہلا امتحان ریاضیات کا ہوگا۔13مارچ کو سائنس کا پریکٹیکل اور تھیوری کا امتحان ہوگا۔بورڈ کا کہنا ہے کے امتحانات کو اس طرح سے ترتیب دیا گیا ہے کہ دوسرے امتحان اس تاریخ کو نہ ہوں۔گزشتہ سال بورڈ کو 12ویں کلاس کا فزکس کے امتحان کی تاریخ بدلنی پڑی تھی کیونکہ اس دن JEE MAINSکا امتحان تھا۔ڈاکٹر سیّم بھردواج کا کہنا ہے کہ ڈیٹ شیٹ تیا ر کرتے وقت دہلی یونیورسٹی کے انٹرنس کا بھی خیال رکھا گیا ہے۔ریزلٹ کا اعلان جون کے پہلے ہفتہ میں کیا جائے گا۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *