سربجیت سنگھ کی موت: نفرت کی سیاست میں نقصان صرف معصوم عوام کا

وسیم راشد
یہ ہندوستان ہے میرا وطنِ عزیز،وہ ملک جس کی خاک میں ہمارے آباء و اجداد سوئے ہوئے ہیں،جس کی آزادی کے لئے ہمارے بزرگوں نے لا تعداد قربانیاں دیں اور جس وقت اس ملک کے دو ٹکڑے ہوئے ،اس وقت ہمارے بزرگ جان پر کھیل کر یہیں رہے اور پاکستان جاکر بسنا انہوں نے اپنی توہین سمجھا۔ وہ اسی مٹی سے پیدا ہوئے تھے، اسی مٹی میں مل جانا چاہتے تھے، لیکن اسی تقسیم نے پھر بھی ہزاروں کروڑوں کو ایک دوسرے سے جدا کردیا۔ خاندان کے خاندان ہجرت کا کرب سہہ کر پاکستان پہنچے اور مہاجر کہلائے ، لیکن جانے کون سی بد دعا لگ گئی پاکستان کو کہ تقسیم کے بعد

Read more

کوئلہ گھوٹالہ: سی بی آئی کا کردار نہایت شرمناک

وسیم راشد
ملک غلام تھا تو ہم یہ سمجھتے تھے کہ گورے ہماری قومی دولت سے اپنے خزانے کو بھر رہے ہیں۔ ایسا سوچنا صحیح بھی تھا،وہ ہماری قومی دولت کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے تھے۔پھر ہم آزاد ہوئے۔ آزادی کے بعد امید کی کرن نمودار ہوئی۔ سونے کی چڑیا کہا جانے والا ہمارا ملک ہندوستان اب کسی کی غلامی میں نہیں تھا۔ اس کی معیشت آزاد تھی اور اس کی قومی دولت پر خود ہمارا اپنا قبضہ تھا۔ تب یہ سوچا گیا کہ بہت جلد ہم سونے کی اس چڑیا کا وقار واپس لے آئیںگے اور بہت جلد ترقی یافتہ ملکوں کی اگلی صف میں کھڑے ہوں گے،کیونکہ ہماری زمین قدرتی وسائل س

Read more

لہولہان ہوئی جا رہی ہے ہر تتلی، ہوس پرستوں نے کیسے یہ گل کھلائے ہیں

وسیم راشد
آج اپنے اس شعر کے ساتھ اس لیے بات کرنے کو جی چاہا کہ 5سال کی معصوم تتلی کےہوس پرستوں نے پر نوچ ڈالے۔ اسے اپنی ہوس کا نشانہ بنایا۔
دلدار دلّی، یہی ٹیگ لائن دی گئی ہے دلّی کو۔لیکن یہ میری دلدار دلّی کو کس کی بد دعا لگ گئی، رات دن عصمت دری کی وارداتیں کسی بھی عمر کی صنف نازک محفوظ نہیں۔ 5سال سے لیکر75سال تک کی عورت کو ہوس پرستوں نے اپنا نشانہ بنا رکھا ہے۔ پے درپے عصمت دری کی وارداتوں سے دہلی دہل گئی ہے۔ کتنا بڑا حادثہ تھا پیرا میڈیکل کی طالبہ کا، جس کی گو نج امریکہ کے ایوا

Read more

بوئے گل ایک سی ہے بوئے وفا ایک سی

وسیم راشد
ملک تقسیم ہوا اور اس تقسیم نے رشتے ناطے سبھی کو بانٹ دیا، لیکن سرحدیں دلوں کو تقسیم نہیں کر پائیں۔تقسیم کے نتیجے میں کتنے خاندان اپنوں سے بچھڑ گئے، جو لوگ ایک ساتھ رات دن بیٹھ کر اپنے صبح و شام گزارا کرتے تھے ،ایک دوسرے کے دکھ درد میں شریک ہوتے تھے، سرحدوں نے ان سب کو پل بھر میں جدا کردیا،لیکن حقیقت یہ ہے کہ آج بھی ہندوستانیوں کے دلوں میں پاکستان اور پاکستانیوںکے دلوں میں ہندوستان بستا ہے۔ سیاست نے جو نفرت کا بیج بویا ہے، اس کی وجہ سے تو شاید اب پاکستان ہم ہندوستانیوں کے

Read more

آخر اس دوہری پالیسی کا مقصد کیا ہے ؟

وسیم احمد
ان دنوں ملائم سنگھ کی سیاست کا انداز کچھ بدلا بدلا سا لگتا ہے۔ ان کے قول و عمل میں تضاد دکھائی دے رہاہے۔ وہ جوکچھ بھی کہہ رہے ہیں ،کر اُس کے خلاف رہے ہیں۔وہ مرکز میں سرکار کے ساتھ ہیں، مگر عوام میں اسی سرکار کے خلاف بیان دیتے ہیں۔ وہ آخر ایسا کیوں کر رہے ہیں؟ ان کی کون سی ایسی مجبوری ہے جس کی وجہ سے وہ کانگریس کا ساتھ دینے پر مجبور ہیں؟ان کا کہنا ہے کہ کانگریس جب چاہتی ہے سی بی آئی کو پیچھے لگا دیتی ہے۔ سوال

Read more

مسلمانوں کی جنگ ہندو لڑ رہا ہے

وسیم راشد
نہ جانے کیوں لفظ ہندو یا مسلمان لکھتے ہوئے میرا قلم کانپنے لگتا ہے ۔ شاید اس کی وجہ یہ ہو کہ بچپن سے ہی ہمیں اپنے گھروں میں ہر مذہب کا احترام کرنا سکھایا گیا ہے، اسی لئے ہندو مسلم تفریق کا کبھی خیالتک نہیں آیا۔ ہم دلی والے ہمیشہ سے ہی گنگا جمنی تہذیب کے سائے میں پل کر بڑے ہوئے ہیں۔ ہم نے سب کو ایک ساتھ مل کر سارے تہوار مناتے ہوئے دیکھا ہے۔ اسی لئے یہ لفظ ہندو یا مسلمان تازیانہ سا لگتا ہے، مگر جیسے جیسے شعور پختگی کی منزلی

Read more

مسلمانوں کے لئے کانگریس سب سے زیادہ نقصان پہنچانے والی پارٹی

وسیم راشد
ایک کہاوت مشہور ہے ’’ پہاڑ اپنی جگہ بدل سکتا ہے مگرکسی کی فطرت نہیں بدل سکتی‘‘۔شاید یہ کہاوت کانگریس پارٹی پر فٹ آتی ہے۔کانگریس نے بار بار جھوٹے وعدوں ،دلاسوں سے مسلمانوں کو بہلانے کی کوشش کی اور مسلمانوں نے بار بار کانگریس کو نکارا، لیکن پھر بھی کانگریس کو یہ بات سمجھ میں نہیں آرہی ہے کہ اب مسلمانوں نے اس پر بھروسہ کرنا چھوڑ دیا ہے ۔ ابھی گزشتہ سال کی بات ہے جب پانچ ریاستوں میں اسمبلی الیکشن ہورہے تھے ،تو اس وقت مسلمانوں کو لبھانے کے لئے ایک کانگریسی وزیر نے

Read more

خوب منائیے جشن ! مسلمانوں کے لئے تو آپ نے کچھ نہیں کیا

وسیم راشد
ابھی کچھ دنوں پہلے دہلی میں شیلا سرکار کے چودہ سال مکمل ہونے پر سکریٹریٹ میں ایک شاندار تقریب منعقد کی گئی۔ اس تقریب میں کانگریس کے لیڈروں نے شیلا سرکار کی خوب تعریف کی۔خود شیلا دیکشت نے گزرے ہوئے چودہ برسوں میں اپنی بہترین کارکردگی کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ ’’وہ دہلی کو انتظامی معاملوں میں رول ماڈل بنانے کا عزم رکھتی ہیں‘‘۔شیلا دیکشت کے اس بیان پر بھلا کسی کو کیا اعتراض ہوسکتاہے۔ہر وزیر اعلیٰ کا یہ فرض بنتا ہے کہ وہ اپنی ریاست کو رول ماڈل بنانے کے بارے میں سوچے اور ا

Read more

خدا کے لئے متحد ہو کر ان بے گناہ نوجوانوں کے لئے لڑو

وسیم راشد
آزادی کو 65سال گزر چکے ہیں۔یہ عرصہ کسی بھی قوم یا طبقے کو منظم ہونے کے لئے کافی ہوتا ہے،مگر افسوس کی بات ہے کہ اس طویل عرصے میں مسلم تنظیمیں متحد و منظم نہیں ہوسکیں،جس کا فائدہ متعصب سیاسی پارٹیاں،ادارے اور پولیس میں مسلم دشمن ذہنیت کے حامل افسران اٹھا رہے ہیں ۔اگر مسلم تنظیمیںایک پلیٹ فارم پر جمع ہوکر آواز اٹھائی ہوتیںتوبے قصور مسلم نوجوانو

Read more

بجٹ کیسا بھی آئے، مسلمانوں کی تقدیر نہیں بدلتی

وسیم راشد
سال 2013-14 کا بجٹ پیش ہونے سے پہلے بڑی امید تھی کہ اس میں مسلمانوں کے لئے کچھ خاص اعلان ہوگا ۔خاص طور پران کی تعلیمی پسماندگی کو دور کرنے کے لئے نہ صرف مختص رقم میں خاطر خو اہ اضافہ کیا جائے گا بلکہ ان کو نافذ کرنے کے لئے ٹھوس حکمت عملی بھی اپنائی جائے گی مگر بجٹ میں ایسا کچھ نظر نہیں آیا ۔حکومت م

Read more