عدلیہ پر بھروسہ تو ہے پر فیصلہ کہیں جھول ضرور ہے

وسیم راشد
باٹلہ ہائوس دلی میں کہاں ہوتا ہے؟ مجھے یاد ہے یہ سوال مجھ سے 2010میں جب میں لندن ایک سیمنار میں گئی تھی تب کسی نے پوچھا تھا۔ میں حیران رہ گئی ۔ ظاہر ہے بٹلہ ہائوس انکائونٹر کی خبر پورے ہندوستان کے لئے تو اہم ہو سکتی ہے مگر بیرون ممالک میں بھی اس کا چرچا ہے، اس کا مجھے اندازہ نہیں تھا۔ اس کے علاوہ ہندوستان کا تاج محل مشہور ہے۔ اس کے بارے میں کوئی سوال کرے تو حیرت نہیں ہوتی مگر دلی کا ایک بہت ہی گنجان مسلم محلہ ، اس کے بارے میں اگر کوئی پوچھتا ہے تو یقینا حیرت ہوتی ہے۔ اس سے تو یہی اندازہ

Read more

مڈ ڈے میل صرف پیسہ بنانے کی اسکیم ہے

وسیم راشد
آہ و بکا کی آوازیں ، معصوم بچوں کی چیخین، روٹی پیٹتی مائیں، خون کے آنسو روتے باپ اور سفید کفن میں لپٹی پانچ سے 10سال کے بچوں کی لاشیں ، یہ منظر بہار کے چھپرا ضلع کا ہے، جہاں زہریلا کھانا کھا کر تقریباً دو درجن بچوں کی موت ہو گئی ۔ مڈڈے میل غریببچوں کو دیا جانے والا وہ کھانا ، جو حکومت کی طرف سے دیا جاتا ہے ، یہ وہ کھانا ہے جس کی آس میں پیٹ بھرنے کی امید میں والدین بچوں کو اسکول بھیج دیتے ہیں۔ کیسا عجیب تماشا ہے کہ حکومت جو کھانا غریب معصوم بچوں کے لئے مڈڈے میل کی شکل میں دیتی ہے وہ ہی کھانا ان کی موت کا سبب بن جاتا ہے۔ حکومت نے یہ اسکیم اس لئے شروع کی تھی تاکہ کم سے کم ایک وقت کھانا ملنے کے شوق اور ضرورت کے تحت

Read more

سپریم کورٹ کا فیصلہ قابل تحسین ہے

وسیم راشد
دلی کی سیاسی سرگرمیاںآج کل عروج پر ہیں۔ 2014کے الیکشن کے لئے سبھی سیاسی پارٹیاں اپنے اپنے طریقہ سے تیاری میں لگی ہوئی ہیں۔ ایسے میں سپریم کورٹ نے 2تاریخ ساز فیصلے سنا کر ایک بار پھر سے جمہوری ڈھانچہ کو استحکام بخشا ہے۔ سپریم کورٹ نے کہا کہ اگر ممبران پارلیمنٹ اور اسمبلی ممبران کو کسی مجرمانہ معاملہ میں دو سال یااس سے زیادہ کی سزا ہوگی تو اس کی رکنیت ختم کر دی جائے گی۔اس کے علاوہ جس وقت کسی ممبر پارلیمنٹ ،ممبر اسمبلی کو قصوروار ٹھہرایا جائے گاتو وہ فوری طور پر خودبخود

Read more

یہ ہم کون سا اسلام اپنا رہے ہیں

وسیم راشد
حج اور عمرہ ایک ایسی عبادت ہے جس کو ادا کرنے کے لئے ہر مسلمان بے قرار رہتا ہے۔ہمیں یاد ہے ہمارے بچپن میں دور دراز علاقوں سے کوئی اکّا دکّا شخص ہی حج یا عمرہ کے لئے جاتا تھا اور جو جاتا تھا کئی کئی دن اس کے جانے کا اور واپسی کا جشن منا یا جاتا تھا۔پانی کے جہاز سے ممبئی جانا اور پھر وہاں سے روانگی کافی مشکل اور مہنگا پڑتا تھا،لیکن ہوائی سفر نے جہاں اس عبادت کی ادائیگی کو آسان کردیا ہے ،وہیں اب الحمد للہ مسلمان بھی کافی تعداد میں صاحب حیثیت ہونے لگے ہیں اور خدانے اپنے گھر بلانے کے لئے ہر طرح کی سہولیات فراہم کردی ہیں لیکن آج بھی حج اور عمرہ پر جانے والوں کو لوگ عزت و احترام سے دیکھتے ہیں۔ ان کو پھول مالائیں پہنا کر رخصت کرتے ہیں اور واپسی میں بھی ان کے احترام میں عقیدت کے پھول بچھادیتے ہیں۔

Read more

مسلم تنظیموں کا جذبۂ ہمدردی قابل تعریف

وسیم راشد
اترا کھنڈ میں بادل کے پھٹ جانے سے جو قہر برپا ہوا ،اس نے پورے ہندوستان کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ جان و مال کا شدید نقصان ہوا۔ابھی تک دل دہلا دینے والی خبریں برابر مل رہی ہیں۔اس وقت بھی لاکھوں لوگ سیلاب کے نرغے میں ہیں۔ اس تباہی نے ریاست کو بے حد نقصان پہنچایا ہے اور اس کا اثر 40 ہزار مربع کلو میٹر پر پڑا ہے۔ اس تباہی کا اندازہ اس سے بھی لگایا جا سکتا ہے کہ تقریباً 600 سے زائد گائوں ابھی بھی ریاست کے دیگر حصوں سے کٹے ہوئے ہیں اور تقریباً 400 افراد لا پتہ ہیں۔ اس آفت ناگہانی پر جو بھی سیاست ہو رہی ہو، اس

Read more

مسلمانوں کی تعلیم پسماندگی کی ذمہ دار صرف حکومت ہے

وسیم راشد
مسلمانوں کو نظر انداز کرکے ملک ترقی نہیں کرسکتا ،تعلیمی میدان میں مسلم طلباء کو آگے آنے کی ضرورت ہے‘ ‘ ۔یہ بیان ہے نائب صدر جمہوریہ محترم حامد انصاری صاحب کا ۔ انہوں نے ممبئی میں دو روزہ مسلم تعلیمی کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے یہ بیان دیا۔نائب صدر جمہوریہ نے بظاہر واضح الفاظ میں ممبئی یونیورسٹی کے وسیع ہال میں کہہ تو دیا کہ ہندوستان اپنی سب سے بڑی اقلیت کو ترقی میں شامل کئے بغیر اور سماجی ،سیاسی اور اقتصادی شعبہ میں قوم کے اصل دھارے سے اقلیت کو پوری طرح مربوط کئے بغیر، ایک جدید

Read more

مسلمانوں کی تعلیمی پسماندگی کی ذمہ داری صرف حکومت ہے

وسیم احمد
مسلمانوں کو نظر انداز کرکے ملک ترقی نہیں کرسکتا ،تعلیمی میدان میں مسلم طلباء کو آگے آنے کی ضرورت ہے‘ ‘ ۔یہ بیان ہے نائب صدر جمہوریہ محترم حامد انصاری صاحب کا ۔ انہوں نے ممبئی میں دو روزہ مسلم تعلیمی کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے یہ بیان دیا۔نائب صدر جمہوریہ نے بظاہر واضح الفاظ میں ممبئی یونیورسٹی کے وسیع ہال میں کہہ تو دیا کہ ہندوستان اپنی سب سے بڑی اقلیت کو ترقی میں شامل کئے بغیر اور سماجی ،سیاسی اور اقتصادی شعبہ

Read more

ہمارے پاس کوئی قیادت تو ہے نہیں ، کیوں نہ ہم خود ہی مل کر لڑیں

وسیم راشد
ملک کا مسلمان انتہائی بے اعتمادی کی کیفیت سے دوچار ہے۔ بے اعتمادی کی یہ کیفیت نئی نہیںہے۔کچھ برسوںسے پولیس اور حکومت کے رویے نے انہیں بہت مایوس کیا ہے۔ انہیں اپنی سالمیت کے تئیں تشویش ہے۔دہشت گردی کے نام پر مسلم نوجوانوں کی دھر پکڑ کے رجحان اور اب انہیں جیلوں میں مار دیے جانے کے نئے ٹرینڈ نے ملک کے مسلمانوں میں بے چینی و بے اعتمادی پیدا کردی ہے۔کچھ دنوں پہلے جیل میں قتیل کی ہلاکت اور اس کے کچھ ماہ بعد ہی

Read more

فاسٹ ٹریک عدالت کے بعد بھی سرکار پر کچھ ذمہ داریاں ہیں

وسیم راشد
لمبے انتظار کے بعدبالآخر مرکزی حکومت نے فاسٹ ٹریک عدالت کے لئے پیش رفت کرہی دی۔ وزیر داخلہ سشیل کمار شندے نے تمام ریاستی سرکاروں کو ہدایت د ی ہے کہ وہ دہشت گردی کے الزام میں ماخوذ مسلم نوجوانوں کے معاملے کو جلد سے جلد نمٹانے کے لئے فاسٹ ٹریک عدالت قائم کریں۔ یہ مطالبہ مسلمانوں کی طرف سے عرصہ سے کیا جارہاتھا ،مگر مرکزی سرکار نے کبھی اس طرف توجہ نہیں دی۔ ہمیشہ ٹیکنیکل رکاوٹوں کا بہانہ بنا کر اس ایشو کو سرد خانے میںڈالا جاتا رہا،لیکن شاید اب حکومت کو احساس ہونے لگاہے کہ ملک کی دوسری سب سے بڑی اکثریت ک

Read more

وندے ماترم سے بھی بڑے ایشوز ہیں مسلمانوں کے سامنے

وسیم راشد

آزاد ہندوستان کی تاریخ میں مسلمانوں کے تئیں کانگریس کے قول و عمل میں بڑا تضاد رہا ہے۔ اس کے منشورات میں سیکولر ازم اورمساوات کی باتیں درج ہیں، مگر عملی طور پر یہ پارٹی مسلمانوں کے لئے آر ایس ایس اور بی جے پی سے زیادہ خطرناک ہے۔آر ایس ایس کو اس معنی میں بہتر کہا جا سکتا ہے کہ اس کا جو بھی نظریہ ہے ’چاہے مسلم مخالف ہی کیوں نہ ہو‘،کھلے عام ہے۔، مندر مسجد کا ایشو ہو ،دفعہ 370 کا معاملہ ہو، مسلمانوں کو ریزرویشن دیے جانے کا قضیہ ہو یا دیگرکوئی اور موضوع، اس کا موقف واضح اور کھلا ہوا ہے،مگر ملک کی سب سے بڑی پارٹی کانگریس اس معنی میں آر ایس ایس اور بی جے پی سے زیادہ خطرناک ہے کہ یہ خود کو سیکولر ازم اور

Read more
Page 8 of 23« First...678910...20...Last »