آر ٹی آئی کے 8سال ، چوتھی دنیا اور مسلمان

مجھے یاد ہے حکومت ہند کی طرف سے ہم جب بھی کسی حق تلفی کی بات کرتے تو ہمارے محترم چیف ایڈیٹر سنتوش بھارتیہ جی ہمیشہ یہی کہتے کہ آپ لوگوں کے پاس ایسا ہتھیار ہے جس کا آپ اگر صحیح استعمال کریں تو وہ ہتھیار آپ کو جیت دلا سکتا ہے اور وہ ہتھیار ہے آر ٹی آئی، جس نے ہمیں سوال پوچھنے کی طاقت دی ہے۔ بد عنوانی کے خلاف آواز اٹھانے کی ہمت دی ہے۔ یقینا یہی ایک قانون ہے جو بے لگام حکمرانوں اور افسروں کو سبق سکھاسکتا ہے۔ ان کے کالے کارناموں کا کچا چٹھا کھول سکتا ہے اور ان کے کالے کاموں کو بند بھی کرا سکتا ہے اور ملک کے اندر بد عنوانی کی گہری جڑوں کو ختم کرسکتا ہے۔

Read more

عربی فارسی کا یو پی ایس سی سے باہر ہونا: یہ پالیسی مسلمانوں کو اور پیچھے دھکیل دے گی

مسلمانوں کی فلاح و بہبودگی کے حکومت کے دعوے بار بار کھوکھلے ثابت ہو رہے ہیں۔ ایک طرف تو مسلمانوں کی اقتصادی پسماندگی کی بات کی جاتی ہے۔ سچر کمیٹی رپورٹ کی بنیاد پر بار بار یہ دعویٰ کیا جاتا ہے کہ سبھی دفعات پر کام ہو چکا ہے اور جب اس کی اصلیت میں جائیں تو پتہ چلتا ہے کہ نہ تو تعلیمی سطح پر اور نہ ہی روزگار اور سرکاری نوکریوں کی سطح پر کوئی بھی کام کیا گیا ہے اور پھر بار بار یہ بات بھی سامنے آتی ہے کہ سرکاری اداروں میں ، پولس محکمہ میں، انکم ٹیکس ڈپارٹمنٹ میں اور دوسرے بڑے سرکاری اداروں میں مسلمانوں کی نمائندگی بہت کم ہے ،لیکن یہ نمائندگی اب اور بھی کم ہو جائے گی ،کیونکہ یو پی ایس سی سے عربی فارسی کو ہی باہر کر دیا گیا ہے۔ حیرت کی بات یہ ہے کہ عربی،

Read more

کہیں یہ ایڈوائزری مسلمانوں کو رجھانے کے لئے تو نہیں

اس وقت ہندوستان کا عدلیہ اپنے شباب پر ہے ۔ایسے ایسے مہارتھیوں کو عدلیہ کے فیصلوں نے جیل کی ہوا کھلا دی ہے کہ اپنی عدلیہ کو سلام کرنے کو جی چاہتا ہے ۔بڑے بڑے قد آور لیڈر لالو پرساد یادو،رشید مسعود،جگناتھ مشرا اور بالی وڈ کا قد آور ہیرو سنجے دت ،بڑا طاقتور مذہبی ڈھونگی بابا آسا رام اور گینگ ریپ کے چاروں ملزمان جن کو پھانسی کی سزا ہوئی۔حالانکہ یہ فہرست ذرا طویل ہے لیکن فی الحال ان دو مہینوں کی بات کریں تو عدلیہ یقینا اپنے شباب پر ہے اور ایک بار پھر جمہوری نظام پر عوام کا بھروسہ قائم ہونے لگا ہے۔ورنہ ہر طرف ایک مایوسی کا عالم تھا اور ہندوستان کا عام طبقہ یہ خیال کرنے لگا تھا کہ کورٹ ، کچہری ، عدالتیں ، ہائی کورٹ ،سپریم کورٹ صرف غریبوں کو سزا دے سکتا ہے،امیروں

Read more

چوتھی دنیا کی رائٹ ٹو رجیکٹ کی لڑائی کامیاب: سپریم کورٹ کا تاریخی فیصلہ

چوتھی دنیا کی ایک اور مہم کامیاب ہوگئی۔جی ہاں جس طرح بے شمار گھوٹالوں کا پردہ سب سے پہلے ’چوتھی دنیا‘ نے فاش کیا تھا ۔اسی طرح’ رائٹ ٹو رجیکٹ‘ اور ’ رائٹ ٹو ری کال ‘ کے بارے میں بھی ’چوتھی دنیا‘ نے ہی سب سے پہلے اظہار خیال کیا تھا۔بارہا ہم نے اپنے اخبار کے ذریعہ یہ بتانے کی کوشش کی کہ ’رائٹ ٹو رجیکٹ ‘ اور ’ رائٹ ٹو ری کال‘ کے بغیر یہ جمہوریت ادھوری ہے اور اب جب سپریم کورٹ نے یہ اعلان کردیا ہے کہ رائٹ ٹو رجیکٹ کا حق آنے والی لوک سبھا الیکشن میں دیا جائے گا تو ایک بار پھر ملک کی سب سے بڑی عدالت پر عوام کا بھروسہ بڑھ گیا ہے۔

Read more

معاوضہ معاملہ: آندھرا پردیش ہائی کورٹ کے فیصلے کو سلام

اٹھارہ مئی 2007کو حیدرآباد میں مکہ مسجد میں بم بلاسٹ ہوئے تھے، جن میں تقریباً 14لوگوں کی موت ہوئی تھی ۔ ان میں سے پانچ کی موت پولس کی گولیوں سے ہوئی تھی۔ اس بلاسٹ میں متعدد افراد کو گرفتار کیا گیا تھا، جن میں سے 170ایسے لوگ تھے، جن کو تفتیش کے بعد بے گناہ قرار دیا گیا اور انہیں رہائی بھی مل گئی تھی۔ ظاہر ہے رہائی کے بعد ان نوجوانوں کے سامنے کئی مسائل تھے۔ جن میں یقینا پہلا بڑا مسئلہ ان کی بازآبادکاری تھا۔ جب یہ معاملہ انسانی حقوق کمیشن کے سامنے آیا تو اس نے بے قصور پائے جانے والے

Read more

فساد کی زد میں عورتیں ہی زیادہ کیوں آتی ہیں؟

فوجیوں کے بھاری بوٹوں کی آوازیں،خاک و خون میں لتھڑی لاشیں،سسکتی ہوئی خواتین،بلکتے ہوئے بچے اور خوف و دہشت سے آنکھیں پھٹی ہوئی بوڑھی خواتین، بوڑھے مرد، مایوس نوجوان۔یہ مظفر نگر ،شاملی ، کاندھلہ اور فساد سے متاثر ان علاقوں کی تصویر ہے جن کا ’چوتھی دنیا ‘کی ٹیم نے دورہ کیا اور جو کچھ آکر بتایا وہ اس قدر تکلیف دہ،شرمناک اور ناقابل برداشت تھا کہ ایک بار اپنے انسان ہونے پر شرم آنے لگی ۔

Read more

یہ مہنگائی مار ڈالے گی

وسیم راشد
الیکشن کے ہنگامے، روپے کی گرتی قیمت، لگاتار ہوتے عصمت دری کے واقعات ،آسام رام جیسے سنتوں کی شیطانی کرتوت، مہنگائی سے بدحال عوام، سہولیات کو ترستے غریب جھگی جھونپڑی میں بسنے والے لوگ ۔ یہ اس وقت ہمارے ملک کا حال ہے۔ روپے کی گرتی قیمت نے اس وقت غریب عوام کو بوکھلا دیا ہے۔ ایسے حالات تو شاید 1991میں بھی نہیں تھے جبکہ وہ مالی بحران کا سب سے برا دور مانا جاتا ہے۔حال ہی میں اقوام متحدہ کی رپورٹ آئی ، جس میں بتایا گیا کہ دنیا بھر کے فاقہ کشوں میں25فیصد ہندوستانی شہری ہیں۔ امریکی اخبار ’’وال اسٹریٹ جرنل‘‘ کے مطابق ہندوستان میں

Read more

ٹوٹی روایتیں، ٹوٹے رشتے اور رکشا بندھن

بے پناہ مہنگائی سے جوجھتے عوام، دوڑتی بھاگتی زندگی سے بے حال نوجوان اور ضروریات زندگی سے پریشان بچے، بوڑھے اور خواتین ۔ یہ ہمارے ملک کا ہی نہیں، ہر ملک کا منظر ہے ، لیکن ان سب میں معمولی سی راحت تب مل جاتی ہے جب کوئی تہوار آ جاتا ہے۔ اس کے علاوہ ہم بھی سیاست اور سیاسی مضامین سے کبھی کبھی بور ہو جاتے ہیں اور چاہتے ہیں کہ کچھ ہلکے پھلکے موضوع پر کسی سماجی موضوع پر قلم اٹھایا جائے۔ اس بار شدید خواہش ہوئی کہ سیاست سے دور چلو عوام کے دل کی دھڑکن سننے چلتے ہیں اور جو تہوار بہن بھائیوں کے اٹوٹ پیار کی علامت ہے ، اس کی بات کرتے ہیں۔

Read more

آزادی کا دن قومی وقار کا دن ہے، اس سے کوئی کھلواڑ نہیں

ترقی پذیر اور سیکولر ہندوستان میں فرقہ پرستی کے لئے کوئی جگہ نہیں یہ الفاظ 15اگست کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے ہمارے وزیر اعظم نے کہے ہیں۔ ظاہر ہے یہ سننے میں بہت اچھے لگ رہے ہیں ،لیکن اصلیت میں ہندوستان میں اس وقت جو سیاست کام کر رہی ہے ، اس میں فرقہ پرستی کا زہر بہت پھیل چکا ہے، لیکن اس وقت ہمیں اس مسئلہ پر، اس بیان پر بات نہیں کرنی ہے۔ یوم آزادی ہمارے لئے فخر کا دن ہے۔ 67سال بعد بھی ہماری آزادی وہ نہیں ہے جسکا ہم نے تصور کیا تھا ،لیکن پھر بھی یہ ہمارا قومی دن ہے اور ہمیں اس دن کا احترام کرنا ہی چاہئے ، ہمارے وزیر اعظم اس دن پوری دنیا کے لئے ہندوستان کی نمائندگی کرتے ہیں۔ سیاسی پارٹیوں یا حکمراں پارٹی سے ملک کے عوام کے یا اپوزیشن کے جو بھی

Read more

مسلمانوں کے امپاورمنٹ نہ ہونے کا اصل ذمہ دار کون؟

الیکشن کا زمانہ آیا کہ بیان بازی اور ووٹ بینک کی سیاست شروع ہوجاتی ہے اور سب سے زیادہ ہمدردی جتا ئی جاتی ہے مسلمانوں سے۔ کیونکہ ہندوستان کے مسلمان ہی ملک کے سب سے پسماندہ اوراستحصال شدہ طبقے کا حصہ ہیں۔ ہر پارٹی ن ان سے ہمدردی جتاتی ہے ، ہر امیدوار مسلمانوں کا سچا ہمدرد اور اور بہی خواہ بننا چاہتا ہے ۔ کے رحمن خاں اقلیتی مائنارٹیز کمیشن کے جب سے وزیر بنے ہیں، انھوں نے بالواسطہ کانگریس اور مسلمانوں کے بیچ کی خلیج پاٹنے کی کوشش شروع کر رکھی ہے۔ اب جبکہ مسلمان کانگریس سے بالکل

Read more
Page 7 of 23« First...56789...20...Last »