اف اتنی بے رحمی کا مظاہرہ : یہ مظلومین اب کہاں جائیں گے؟

یہ کیسی حکومت ہے؟اتنی بے حسی اتنی بے دردی کا مظاہرہ کہ اس کڑاکے کے جاڑے میں کیمپوں سے بھی اجاڑ دیا گیا۔مظفر نگر کا فساد یقینا گزرے سال کا سب سے بڑا سانحہ تھا۔ اسی فساد نے ہزاروں لوگوں کو گھر سے بے گھر کردیا تھا اور اجڑے ہوئے کنبے کیمپوں میں رہنے پر مجبور ہوگئے تھے۔ بے پناہ سردی میں ان کیمپوں میں تقریباً 34 بچے پہلے ہی لقمۂ اجل بن چکے ہیں لیکن اب ان پناہ گزیں پر ایک بار پھر سے قیامت ٹوٹ گئی ہے۔ مظفر نگر اور شاملی میں فساد زدگان کے کیمپ بند کیے جارہے ہیں اور ایسا کہا جارہا ہے کہ 15

Read more

مظفر نگر کیمپوں میں معصوم بچوں کی موت: سردی سے کوئی نہیں مرتا، شرم آنی چاہئے اس بیان پر

دہلی اور اطراف میں کڑاکے کا جاڑا پڑ رہا ہے ۔ایسا جاڑا کہ بند کمروں میں بھی ہڈیاں چٹخی جارہی ہیں۔دل سردی سے بیٹھا جارہا ہے اور موٹی رضائی اور روئی کا لحاف اور موٹے موٹے گدوں کے باوجود ہاتھ پیر سن ہوئے جارہے ہیں۔ کمروں میں ہیٹر جل رہے ہیں۔ غریب لوگ بھی اپنی بند جھگی جھونپڑیوں میں آگ جلا کر سورہے ہیں ۔ایسے میں کچھ ایسے بد نصیب بھی ہیں جنہیں نہ گھر کی چہار دیواری نصیب ہے اور نہ ہی بند جھگی جھونپڑی۔بس ان کے پاس ہے تو رہنے کے لئے کیمپ۔ وہ کیمپ جس میں سرکاری اعدا د و شمار کے

Read more

اب مسلمانوں کو بھی انا کا ساتھ دینا چاہئے

اس وقت میرا ملک ہندوستان زبردست تبدیلی کے دور سے گزر رہا ہے۔ ظاہر ہے پانچویں اسمبلی کے نتائج اور پھر دہلی میں کسی کی حکومت نہ بننا یہ سب دلچسپ بھی ہے اور اس بات کی علامت بھی کہ کانگریس اب زوال کی طرف گامزن ہے۔ عام آدمی پارٹی کی دلی میں جیت جو اب صرف کجریوال کی جیت مانی جا رہی ہے اورکجریوال اور ان کی ٹیم شان سے سر اٹھا کر اپنی جیت کا جشن منا رہی ہے۔ وہ انا کی تحریک سے نکلی ہوئی ٹیم ہے۔ انا نہ ہوتے تو کجریوال بھی نہ ہوتے اور آج جس طرح منیش سسودیا،، گوپال رائے، یوگیندر یادو، سنجے سنگھ اور کمار وشواس اپنی جیت کے نشے میں بڑے بڑے بیان دے رہے ہیں اور کبھی خود کو راہل گاندھی کے مقابل اور کبھی مودی کے مد مقابل الیکشن جیتنے کی بات کر رہے ہیں،

Read more

فساد مخالف بل میں تاخیر کیوں ؟

ہندوستان میں فسادات کی تاریخ پر نظر ڈالی جائے تو سب سے بھیانک فساد تقسیم کے وقت ہوا تھا جس میں اس قدر مارکاٹ ہوئی اور اس قدر جانی و مالی نقصان ہوا کہ ابھی تک جو لوگ اس فساد کے زندہ بچے ہیں یا ان کے وارثین زندہ ہیں وہ اس کی بھرپائی نہیں کر پائے ہیں۔ مکان جل گئے، جائدادیں ختم ہوگئیں، پیسہ دولت سب فساد کی نذر ہوگئے اور ملک کی تقسیم نے کروڑوں خاندانوں کو تباہ و برباد کردیا۔ اس تقسیم نے ہندوستانی مسلمانوں کو مالی طور پر اس قدر کمزور کردیا کہ وہ آج تک پنپ ہی نہیں پائے ۔ آج تک مسلمان معاشی طور پر نہ تو خود کو مضبوط کرپائے اور نہ ہی ملک کی قومی پالیسی میں اپنی جگہ بناپائے ہیں اور اس کی وجہ صرف اور صرف ان کے لئے کوئی مضبوط تحفظ کا نہ ہونا ہے۔

Read more

آروشی کو انصاف ابھی بھی نہیں ملا

آروشی میری 15 سالہ بیٹی کی سہیلی کا بھی نام ہے۔ معصوم سی پتلی،دبلی،بڑی بڑی آنکھوں والی بالکل آروشی جیسی یعنی جیسی آروشی کی تصویریں ہم نے میڈیا کے ذریعے دیکھی ہیں۔جب یہ تصویریں دیکھتی ہوں ،سوچتی ہوں کہ کیسے کوئی ماں باپ ایسی معصوم ننھی سی بچی کو مار سکتے ہیں؟کیسے کوئی اپنے اکلوتے جگر کے ٹکڑے کو اتنی بے رحمی سے ختم کرسکتا ہے؟کیسے اور کون سے دل سے ماں باپ نے اپنی ہی بیٹی کو مار ڈالا؟اور اس سے بھی زیادہ یہ کہ کیسی بے دردی سے گلا کاٹ کر اپنی اولاد کو کوئی مار سکتا ہے؟بے شمار سوالات ہیں جو آج اس آروشی قتل کا فیصلہ آجانے کے بعد ہم سب کے دل میں ہیں۔ بلکہ سچ اگر آپ مجھ سے پوچھئے تو آج بھی پورا میڈیا اور ہندوستان کے عوام یہ فیصلہ نہین کر

Read more

کیا اجڑے ہوئے مسلمانوں کی لاش پر سالگرہ منائیں گے ملائم سنگھ یادو

سماجوادی پارٹی کے ممبران پورے اتر پردیش میں ملائم سنگھ کی سالگرہ منانے میں لگے ہوئے ہیں اور دوسری طرف مظفر نگر میں فساد سے اجڑے ہوئے لوگ کیمپوں میں سردی میں ٹھٹھر رہے ہیں اور اگر یہی حال رہا تو ان میں سے ہزاروں پناہ گزیں مسلمان یقینا سردی میں ٹھٹھر کر مر جائیں گے۔ ملائم سنگھ یادو پر مسلمانوں نے بہت بھروسہ کیا تھا۔ اکھلیش آج اقتدار کے نشے میں چور ہیں ۔ انہیں اس بات کا احساس ہی نہیں کہ مسلمانوں نے انہیں نہیں، ان کے والد ملائم سنگھ کے نام پر سماجوادی پارٹی کو ووٹ دیا تھا لیکن مظفر نگر کے فساد

Read more

آپ کے مسلم ایم ایل اے نے آپ کے لئے کیا کیا؟

پانچ ریاستوں کے اسمبلی الیکشن میں سے 2 میں پولنگ ہوگئی اب 3 ریاستوں راجستھان، دہلی اور میزورم باقی ہیں۔ دہلی کا الیکشن اس بار زبردست ہونے جارہاہے۔ پہلی بار کانگریس اور بی جے پی کے علاوہ کوئی تیسری پارٹی’’عام آدمی پارٹی‘‘ اپنے پورے وجود کے ساتھ عوام کے دل و دماغ پر حاوی ہے۔ لیکن دیکھنا یہ ہے کہ جو ایم ایل اے اب تک دہلی اسمبلی پر راج کرر ہے تھے انہوںنے اور خاص طور پر مسلم علاقوں سے جن مسلم ایم ایل اے کو چنا گیا تھا انہوں نے اب تک کیا کام کیا؟انہوں نے عوام کا کتنا درد محسوس کیا؟اس کا جائزہ لینا بے حد ضروری ہے۔شیلا دکشت تو جاتے جاتے دہلی جل بورڈ میں ہوئی بد عنوانی کا داغ اپنے دامن پر لے کر گئیں لیکن کانگریس تو بے شرم سرکار ہے ،بے پناہ گھوٹالوں کی تاریخ رقم کرا کے اب پھر سے انتخابی میدان میں پورے دم خم سے اتر آئی ہے۔

Read more

یہی وقت ہے: الیکشن سے فائدہ اٹھائو اور بے گناہ مسلم نوجوانوں کو رہا کرائو

میرے سامنے ایک پریس ریلیز رکھی ہوئی ہے جو کسی Love Commandos کی جانب سے آئی ہے۔ اس میں بڑی عجیب و غریب اپیل کی گئی ہے اور وہ پانچوں ریاستوں کے ووٹرس سے ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ان ہی امیدواروں کو ووٹ دیا جائے جو محبت کی حمایت کرتے ہوں ،جو محبت کی شادی کی حمایت کرتے ہوں اور جو آنر کلنگ کی مخالفت کرتے ہوں اور اگر ان میں سے کوئی امیدوار محبت کا حامی نہیں ہے ،محبت کو سپورٹ نہیں کرتا ہے تو پھر NOTA یعنی کوئی نہیں کا بٹن دبا دیا جائے۔ان کمانڈوز نے پانچوں ریاستوں

Read more

پلان ہی یہی ہے کہ فساد جاری رہیں

چوتھی دنیا نے کافی عرصہ پہلے یہ انکشاف کیا تھاکہ’ فسادات ہونے والے ہیں‘ ۔پھر دوسری ہماری قسط آئی ’’ فسادات شروع ہوچکے ہیں‘‘۔یہ قسط اس وقت آئی جب مظفر نگر اور شاملی میں فرقہ وارانہ فساد ہوا اور فساد بھی ان گائوں ،دیہاتوں میں جہاں سالوں ہندو مسلم اتحاد سے پیارسے ایک دوسرے کے ساتھ رہتے آئے ہیں۔مگر اچانک کیا ہوا ،کس کی نظر لگ گئی کہ ایک دوسرے کے دکھ سکھ میں شامل ہونے والے ایک دوسرے کے خون کے پیاسے ہوگئے اور اب پھر سے وہاں دوبارہ حالات اتنے خراب ہوگئے کہ پھر سے ایک فرقے کے لوگ دوسرے پر کھل کر وار کررہے ہیں۔

Read more

یہ مسلمانوں کے لئے خطرناک بیان ہے

تینتالیس سالہ کانگریس کا نوجوان شہزادہ آج کل بڑے جوش و خروش سے تقریریں کر رہا ہے۔ انتخاب کے میدان کا رزار میں وہ کبھی ایک معصوم بچے کی طرح دادی ، پاپا اور ممی کی کہانیاں سنانے لگتا ہے اور کبھی وہ غصہ میں آ کر اپوزیشن پر شیر کی طرح گرجنے لگتا ہے۔ مگر اندور میں ایک انتخابی ریلی میں مظفر نگر کے مسلم نوجوانوں سے متعلق تقریر میں جو انکشاف راہل نے کیا ، وہ نہایت خطرناک ہے۔ نہ جانے کون سی خفیہ ایجنسی کے افسر نے ان کے پاس آ کر یہ خبر دی کہ مظفر نگر میں جن مسلمانوں کو قتل کیا گیا ہے ، جن کے بھائی بہنوں کو مارا ڈالا گیا ہے،ان سے پاکستان کی خفیہ ایجنسی کے لوگ بات کر رہے ہیں اور ہم ان سے کہہ رہے ہیں کہ ان کی باتوں میں نہ آئو۔ اس بیان نے پورے ملک کے مسلمانوں

Read more