جیو کا اثر ،72فیصد گھٹی ایئر ٹیل کی کمائی

نئی دہلی: بھارتی ایئر ٹیل کی آمدنی میں زبردست تنزلی درج کی گئی ہے۔ مارچ میں ختم چوتھی سہ ماہی کے دوران قدآور مواصلاتی کمپنی کی آمدنی 72فیصد گھٹ کر 373.4کروڑ روپے رہ گئی۔ ریلائنس جیو کے پر کشش آفروں نے کمپنی کی آمدنی پر گہرا اثر ڈالا۔

Read more

جنوبی کوریا کے نئے صدر بنے مون جے، شمالی کوریا جانے کی خواہش

سیول: شمالی کوریا اور امریکہ کے درمیان کشیدگی برقرار ہے اور وہیں دوسری طرف جنوبی کوریا میں صدر کے انتخاب میں ڈیموکریٹک پارٹی آف کوریا کے مون جے ان نے جیت درج کر لی ہے۔ اسی کے ساتھ جنوبی کوریا میں کنزویٹو اقتدار کا خاتمہ ہو گیا ہے۔ مون ایک آزاد خیال نظریات کے لیڈرمانے جاتے ہیں۔

Read more

مذہبی اتحاد کا انمول نمونہ

ہم سب ایک ہیں کی بہترین مثال کیرالہ کے ضلع پتھان ماتھیا میں دیکھنے کو ملتی ہے۔ یہاں کےایک مندر سبرامیلا میں ہندو بڑی عقیدت و احترام سے ااتے ہیں اور اپنی منتیں پوری ہونے کی دعا کرتے ہیں۔ عجیب بات یہ ہے کہ یہاں کے مندر میں ایک مسلمان پابندی کے ساتھ لوگوں کے ماتھے پر ٹیکے لگاتا ہے اور ہندو بھی پورے احترام کے ساتھ اس شخص کے پاس آتے ہیں اور اپنی پیشانی پر ٹیکہ لگواتے ہیں۔قابل ذکر ہے کہ اس مندر کے ٹرسٹی میں مسلمان کا نام بھی شامل ہے اور جب بھی کوئی ہندو اس مندر میں جاتا ہے تو اس کے قریب ہی واورا مسجد کی زیارت کے لئے ضرور جاتا ہے۔۔یہ ہے ہندو مسلم اتحاد کی بہترین مثال اور ان لوگوں کے لئے عبرت بھی جو باہمی نفرت پھیلانے کا کام کرتے ہیں۔

Read more

فوڈ پوائزننگ کی شکایت کے بعد سونیا گاندھی کو اسپتال میں داخل کرایا گیا

نئی دہلی: کانگریس کی صدر سونیا گاندھی کو فوڈ پوائزننگ کی شکایت کے بعد سر گنگا رام اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ سر گنگا رام اسپتال کے مینجمنٹ بورڈ کے صدر ڈی ایس رانا نے بتایا کہ سونیا گاندی کو فوڈ پوائزننگ کی وجہ سے اسپتال میں بھرتی کرایا گیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ اب ان کی صحت بتر ہے اور انہیں جلد ہی چھٹی دے دی جائے گی۔ اسپتال نے کہا کہ انہیں

Read more

بدعنوانی کے الزام میں بی ایس پی سے بیٹے سمیت برخاست کئے گئے نسیم الدین صدیقی

لکھنؤ : بہوجن سماج پارٹی نے ایک اہم اور بڑا فیصلہ کرتے ہوئے پارٹی کے قدآور لیڈر اور سب سے بڑے مسلم چہرے نسیم الدین صدیقی کو پارٹی سے برخاست کر دیا ہے ۔ اس کے ساتھ ہی ان کے بیٹے افضل صدیقی کو بھی برخاست کر دیا گیا ہے۔
بی ایس پی سینئر لیڈر اور مایاوتی کے سب سے قریبی ستیش مشرا نے گزشتہ بدھ کو لکھنؤ میں پریس کانفرنس کر کے یہ اعلان کیا۔ ستیش مشر نے نسیم الدین صدیقی پر سنگین الزامات لگائے۔ انھوں نے صدیقی پر پارٹی کی شبیہ خراب کرنے کا الزام لگایا۔ مشرا نے دعویٰ کیا کہ نسیم الدین صدیقی نے مغربی یو پی میں بینامی پراپرٹی اور ذبح خانے لگائے ہیں۔ نسیم الدین نے لوگوں سے بی ایس پی کی حکومت کے نام پر پیسے لئے۔

Read more

دہلی اسمبلی میں آپ نے دکھایا ای وی ایم ٹیمپرنگ کا ڈیمو

نئی دہلی: عام آدمی پارٹی کے مکھیا اروند کجریوال پر بدعنوانی کے الزامات کے بعد دہلی اسمبلی کا خصوصی سیشن بلایا گیا تھا۔ سیشن کی شروعات ای وی ایم سے چھیڑ چھاڑ کے مسئلہ سے ہوئی۔ ایوان میں پہلے الکا لامبا نے یہ ایشو اٹھایا اور کہا کہ اگر ای وی ایم پر شک ہے تو کیا اس کی تفتیش نہیں ہونی چاہئے۔نئی ای وی ایم ہوتے ہوئے بھی ایم سی ڈی انتخابات پرانی مشین سے ہوئے، جس کے بعد ’آپ‘ لیڈر سوربھ بھاردواج نے ای وی ایم سے چھیڑ چھاڑ کا ڈیمو دکھایا۔ حالانکہ وہ اصلی ای وی ایم

Read more

ایران میں میسی کے ہمشکل کو دیکھ کر جمع ہوئے لوگ، جیل جاتے جاتے بچے پراتیش

ہمیدان: ایران کے طالب علم کو ارجنٹینا اور بارسیلونا کے اسٹار فٹبالر لیونل میسی کے جیسا دکھنا بھاری پڑ رہا ہے۔ 25سالہ ریزا پراتیش کی شکل میسی سے کافی ملتی ہے۔ اس وجہ سے وہ جہاں بھی جاتے ہیں ، لوگوں کی بھیڑ ان کے ااس پاس لگ جاتی ہے۔ اس چکر میں تو پراتیش ایک بار جیل جاتے جاتے بچے ہیں۔

Read more

ویوو بنا پروکبڈی لیگ کا ٹائٹل اسپانسر

نئی دہلی: ہندوستان کی سب سے تیزی سے بڑھتی ہوئی لیگ پروکبڈی لیگ اب ویوو پرو کبڈی لیگ کے نام سے جانی چاہئے۔ چینی اسمارٹ فون بنانے والی کمپنی ویوو نے 300کروڑ روپے کے معاہدہ کے ساتھ پرو کبڈی لیگ کی ٹائٹل اسپانسرشپ حاصل کی ہے۔ یہ معاہدہ پانچ سال کے لئے ہوا ہے۔ کبڈی لیگ اب تک اسٹار پرو کبڈی لیگ کہلاتی تھی، لیکن جولائی 2017میں ہونے والے اس کے پانچویں سیزن کو ویوو پروکبڈی لیگ کے نام سے جانا جائے گا۔ پانچویں سیزن میں 12ٹیموں کے درمیان 13ہفتے کے دوران 130سے بھی زیادہ میچ کھیلے جائیں گے۔اس کی نشریات اسٹار اسپورٹس کے چینلوں میں چار زبانوں میں ہوں گی۔ ویوو کے ساتھ ہوئے ن ئے معاہدہ کو لے کر اسٹار انڈیا کے منیجنگ ڈائریکٹر سنجے گپتا نے کہا ہے کہ ہمیں خوشی ہے کہ ویوو ہمارا ٹائٹل اسپانسر ہے۔

Read more

ایران حکومت کے لئے ہیں نوری زاد

ایرانی حکومت اب تک یہ دعویٰ کرتی رہی ہے کہ وہ شام میں قتل عام کے لئے باغیوں کوکوئی مالی تعاون نہیں کررہا ہے مگر مشہور ایرانی ڈائریکٹر محمد نوری زاد نے جو انکشاف کیا ہے اس سے نہ صرف ایران کی شام میں سازشوں کا پردہ فاش ہوتا ہے بلکہ سعودی عرب کی مضبوط قیادت کو بھی اجاگر کرتا ہے۔تہران میں مشہور ایرانی ڈائریکٹر اور اپوزیشن شخصیت محمد نوری زاد نے لبنانی تنظیم حزب اللہ کو “دہشت گرد” اور حسن نصر اللہ کو قاتل قرار دیا ہے۔ انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ القاعدہ ، داعش اور بوکو حرام جیسی دہشت گرد تنظیموں کا وجود میں آنا شیعیت کی اُس پالیسی کا نتیجہ ہے جو ایران میں حکمراں نظام نے اپنائی ہوئی ہے۔

Read more

ہندو مسلم اتحاد کی انوکھی مثال

جہاں ایک طرف ملک میں سیاسی پارٹياں مندر اور مسجد کے معاملہ پر لوگوں کو لڑانے کی کوشش کرتی رہتی ہیں ، وہیں بہار کے گوپال گنج میں ایک مسلمان کنبہ نے فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور باہمی میل جول کی ایک منفرد مثال پیش کی ہے۔ اس کنبہ نے مندر تعمیر کیلئے کروڑوں روپے کی زمین عطیہ کی ہے۔مسلم کنبہ کے مطابق اگر دونوں فرقہ کے لوگ آپس میں مل بیٹھ کر

Read more