خواتین کے لئے بری خبر ، 2 لاکھ سے زیادہ کی جویلری خریدنے پر لگے گا ٹیکس

نئی دہلی: آئندہ یکم اپریل سے دو لاکھ روپے سے زیادہ کے زیوروں کی خرید پر ایک فیصد کا ریسورس ٹیکس یعنی ٹی سی ایس (ٹیکس ڈڈیکشن سورس ) دینا ہوگا۔ ابھی تک اس کی موجودہ لمٹ پانچ لاکھ روپے ہے۔ مالیاتی بل 2017پاس ہونے کے بعد زیور بھی عام چیزوں کے زمرے میں آ جائیں گے، جن پر دو لاکھ روپے سے زیادہ کی خرید پر ایک فیصد ٹی سی ایس دینا ہوتا ہے۔

Read more

ناگالینڈ کے وزیر اعلیٰ جیلیانگ کا استعفیٰ، نئے لیڈر کا انتخاب آج

کوہمہ : شہری مقامی باڈیز میں خواتین کے لئے 33 فیصد سیٹیں ریزرو کرنے کے ریاستی حکومت کے فیصلہ کے خلاف ہو رہی سخت مخالفت اور مظاہروں کے مدنظر ناگالینڈ کے وزیر اعلیٰ ٹی آر جیلیانگ گزشتہ روز اپنے عہدہ سے مستعفی ہو گئے۔
سابق وزیر اعلیٰ اور ریاست کے واحد ممبر پارلیمنٹ نیفیو ریو وزیر اعلیٰ کے عہدہ کی دوڑ میں سب سے آگ چل رہے ہیں۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ گورنر پی بی آچاریہ نے جیلیانگ کا استعفیٰ منظور کر لیا ہے اور دوسرے وزیر اعلیٰ کے انتخاب تک انہیں عہدہ پر برقرار رہنے کو کہا ہے۔اس سے پہلے جیلیانگ نے گزشتہ روز عہدہ سے مستعفی ہونے کی بات کہی تھی۔ وزیر اعلیٰ کے دفتر کی طرف سے جاری بیان میں تصدیق کی گئی ہے جیلیانگ عہدہ چھوڑ رہے ہیں اور کل صبح ناگا پیوپلز فرنٹ (این پی ایف) کے ممبر اسمبلی وفد کی میٹنگ میں عام اتفاق رائے سے نئے لیڈر کا انتخاب کیا جائے گا۔
این پی ایف کی میٹنگ سے پہلے صبح 11 بجے یہاں ڈی اے این (ڈیموکریٹک ایلائنس آف ناگالینڈ) کی میٹنگ ہوگی۔

Read more