حکومت تو نہیں ۔پر کیا عدالت بچوں کا بچپن بچا پایئگی؟

نوجوانوں کا ملک ہندوستان۔40فیصد آبادی کی عمر18سال سے کم۔نوجوانوں کے اس ملک میں ایک کروڑ70لاکھ بچے مزدوری کرتے ہیں اور 50فیصدی بچے جنسی استحصال کا شکار ہوجاتے ہیں۔ بچہ مزدوری روکنے اور بچوں کی دیکھ بھال اور حفاظت کے لئے قانو ن بھی ہے۔

Read more

نکسل واد کے خاتمے کے لئے عدم تشدد ہی واحد ہتھیار

آج جو بھی ہو رہا ہے، اس سے مجھے گھبراہٹ ہوتی ہے۔ عدم تشدد کا راستہ اپنانے سے قبل ہی لوگ یہ ذہن بنا لیتے ہیں کہ عدم تشدد سے کچھ ہونے والا نہیں ہے، اس لئے پرتشدد تحریک کا آغاز کرو۔ شاید یہ بھی تجربہ سے ہی لوگوں نے سیکھا ہے کہ صرف تشدد کے سامنے ہی حکومتیں جھکتی ہیں۔نکسلی مسائل پر کافی کچھ لکھا جا چکا ہے۔ ایسا لگتا ہے کہ اس ملک کے لوگ اس مس¿لہ کو لے کر دو حصوں میں تقسیم ہو چکے ہیں۔ ایکفرقہ کی رائے ہے کہ ملک میں غریبوںکوکافی پریشانیاں درپیش ہیں۔اس لئے اگر عام آدمی نے بندوق اٹھا لی ہے تو ٹھیک ہی کیا ہے۔ دوسرے فرقہ کی رائے میں مسائل کتنے بھی سنگین ہوں، بندوق اٹھانے کا حق عا م آدمی کو نہیں ہے اور صرف حکومت ہی بندوق اٹھا سکتی ہے۔

Read more

مدھیہ پردیش کابجلی بحران

ریاست مدھیہ پردیش گزشتہ ایک دہائی سے شدید بجلی بحران سے نبرد آزما ہے۔بجلی کے جھٹکوں سے بی جے پی نے 2003میں کانگریس کی حکومت کو تو ہلا ڈالا ، لیکن پورے پانچ سال تک ریاست میں بجلی کا بحران جوں کاتوں رہا۔ پھر2008کے انتخابات میں بی جے پی نے بجلی کے اس بحران کے لئے مرکز کی کانگریس کی قیادت والی یو پی اے حکومت کو مجرم ٹھہرایا ۔ بی جے پی کے لئے ریاست کا بجلی بحران سیاست کا داو¿ں کھیلنے والی ایک ایسی بساط ہے جس پر وہ سیاسی چالیں چل کر اپنے ووٹ بینک کو مضبوط کر رہی ہے

Read more

اسمگلروں کے نشانہ پر بے زبان جانور

اتر پردیش میں ان دونوں جنگلی جانور وں کے اسمگلروں کی طوطی بول رہی ہے۔جنگلی زمین پر ناجائز قبضے کئے جا رہے ہیں۔ جنگل سمٹ رہے ہیں تو جانور شہر کی جانب نکل آنے کو مجبور ہیں۔ اور ،اسمگلر تو چاہتے ہی یہی ہیں کہ جانور کب ان کی نگاہ میں آئےں اور کب انہیں نشانہ بنایا جائے۔

Read more