ہاکی انڈیا نے سردار سنگھ کا نام راجیو گاندھی کھیل رتن کے لئے بھیجا

دہلی: ہاکی انڈیا (ایچ آئی) نے سابق کپتان اور سینئر ہاکی کھلاڑی سردار سنگھ کے نام کی سفارش ملک کے اعلیٰ ترین کھیل اعزاز راجیو گاندھی کھیل رتن کے لئے کی ہے۔سردار سنگھ نے ہندوستان کے لئے اپنا ڈیبیو جونیئر ٹیم میں 2003-04میں ہندوستان کے پولینڈ کے دورے کے دوران کیا تھا۔ انھوں نے 2006میں پاکستان کے خلاف سینئر ٹیم میں اپنے کریئر کا آغاز کیا ۔
دنیا کے بہترین مڈفلڈروں میں شمار سردار کو 2010اور 2011میں ایف آئی ایچ کی 18رکنی آل اسٹار ٹیم میں جگہ ملی تھی۔ 2008میں اذلان شاہ کپ کے دوران ٹیم کی ذمہ داری سنبھالنے والے وہ ملک کے سب نوجوان کپتان تھے۔ سردار کو 2012میں ارجن ایوارڈ اور 2015میں پدم سری سے نوازا جا چکا ہے

Read more

ایس ایس سی نے ابھیشیک بچن کے نام ایڈمٹ کارڈ جاری کر دیا

جے پور: راجستھان میں بالی ووڈ اداکار ابھیشیک بچن سے جڑا ایک دلچسپ واقعہ سامنے آیا ہے۔ یہاں ابھیشیک بچن نے اسٹاف سلیکشن کمیٹی (ایس ایس سی) میں سرکاری نوکری کے لئے درخواست کی اور کمیشن نے باقاعدہ اس کے لئے ایڈمٹ کارڈ بھی جاری کر دیا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ امتحان گزشتہ اتوار کو منعقد ہوا ہے۔

Read more

اسامہ بن لادن کیسے مرا

چند روز قبل روبرٹ اونیل کی کتاب ‘ دی آپریٹر’ منظر عام پر آئی ہے۔اس کتاب میں روبرٹ نے ایبٹ آباد کے تین منزلہ کمپاونڈ میں بن لا دن کی زندگی کے آخری لمحات کا ذکر کیا ہے۔ جہاں اسامہ اپنی بیوی اور بچوں کے ساتھ چھپا ہوا تھا۔روپرٹ لکھتے ہیں کہ میں نے ایک گولی سے اس کا چہرہ ٹکڑے ٹکڑے کر دیا اور اس کو مار ڈالا۔ روبرٹ اونیل نے مئی 2011 میں ایبٹ آباد میں ہونے والے آپریشن کا خلاصہ بیان کیا۔ یہ آپریشن القاعدہ تنظیم کے سابق سربراہ اور بانی اسامہ بن لادن کو ہلاک کرنے کے لیے کیا گیا تھا۔

Read more

آئندہ دو سالوں میں 10 ہزار امریکیوں کو ملازمت دے گی انفوسس

نئی دہلی: ملک کی سرفہرست آئی ٹی کمپنی انفوسس نے 10ہزار امریکیوں کو نوکری دینے کا اعلان کیا ہے۔ ابھی کمپنی کے کل ملازمین کی تعداد قریب دو لاکھ ہے۔ ان میں قریب دو ہزار ایسے لوگ ہیں جنہیں امریکہ میں گزشتہ کچھ سالوں کے دوران نوکری پر رکھا گیا ۔

Read more

قبضہ کیا تو جوہر یونیورسٹی ڈائنامائٹ سے اڑا دوں گا: اعظم خاں

رامپور: محمد علی جوہر یونیورسٹی کے چانسلر محمد اعظم خان نے کہا ہے کہ وہ کسی کو بھی یونیورسٹی پر قبضہ کرنے نہیں دیں گے۔ انھوں نے کہا کہ اگر اس پر قبضہ کرنے کی زیادہ کوشش ہوئی تو یونیورسٹی کو ڈائنامائٹ سے اڑا دیں گے۔یہ باتیں اعظم خاں نے گزشتہ رات توپ خانہ روڈ پر واقع اپنے دفتر پر کارکنان کی م یٹنگ میں کہیں۔
اعظم خاں نے کہا کہ ہم نے کوئی کام غیر قانونی نہیں کیا ہے۔ حکومت نے پالیسی بنائی تھی کہ وقف کی زمینوں کو اسپتال اور اسکول کے لئے لیا جا سکتا ہے۔ اگر میری لیز خارج کی گئی تو ملک میں کسی کے پاس ایک انچ زمین کی لیز نہیں رہنے دوں گا۔

Read more