اسامہ بن لادن کیسے مرا

چند روز قبل روبرٹ اونیل کی کتاب ‘ دی آپریٹر’ منظر عام پر آئی ہے۔اس کتاب میں روبرٹ نے ایبٹ آباد کے تین منزلہ کمپاونڈ میں بن لا دن کی زندگی کے آخری لمحات کا ذکر کیا ہے۔ جہاں اسامہ اپنی بیوی اور بچوں کے ساتھ چھپا ہوا تھا۔روپرٹ لکھتے ہیں کہ میں نے ایک گولی سے اس کا چہرہ ٹکڑے ٹکڑے کر دیا اور اس کو مار ڈالا۔ روبرٹ اونیل نے مئی 2011 میں ایبٹ آباد میں ہونے والے آپریشن کا خلاصہ بیان کیا۔ یہ آپریشن القاعدہ تنظیم کے سابق سربراہ اور بانی اسامہ بن لادن کو ہلاک کرنے کے لیے کیا گیا تھا۔

Read more

آئندہ دو سالوں میں 10 ہزار امریکیوں کو ملازمت دے گی انفوسس

نئی دہلی: ملک کی سرفہرست آئی ٹی کمپنی انفوسس نے 10ہزار امریکیوں کو نوکری دینے کا اعلان کیا ہے۔ ابھی کمپنی کے کل ملازمین کی تعداد قریب دو لاکھ ہے۔ ان میں قریب دو ہزار ایسے لوگ ہیں جنہیں امریکہ میں گزشتہ کچھ سالوں کے دوران نوکری پر رکھا گیا ۔

Read more

قبضہ کیا تو جوہر یونیورسٹی ڈائنامائٹ سے اڑا دوں گا: اعظم خاں

رامپور: محمد علی جوہر یونیورسٹی کے چانسلر محمد اعظم خان نے کہا ہے کہ وہ کسی کو بھی یونیورسٹی پر قبضہ کرنے نہیں دیں گے۔ انھوں نے کہا کہ اگر اس پر قبضہ کرنے کی زیادہ کوشش ہوئی تو یونیورسٹی کو ڈائنامائٹ سے اڑا دیں گے۔یہ باتیں اعظم خاں نے گزشتہ رات توپ خانہ روڈ پر واقع اپنے دفتر پر کارکنان کی م یٹنگ میں کہیں۔
اعظم خاں نے کہا کہ ہم نے کوئی کام غیر قانونی نہیں کیا ہے۔ حکومت نے پالیسی بنائی تھی کہ وقف کی زمینوں کو اسپتال اور اسکول کے لئے لیا جا سکتا ہے۔ اگر میری لیز خارج کی گئی تو ملک میں کسی کے پاس ایک انچ زمین کی لیز نہیں رہنے دوں گا۔

Read more

ماڈل اور اداکارہ سونیکا چوہان کی سڑک حادثہ میں موت

کلکتہ: ماڈل اور اداکارہ سونیکا چوہان کی آج صبح اس وقت ایک سڑک حادثہ میں موت ہو گئی جب وہ اپنے ایک اداکار دوست وکرم چٹرجی کے ساتھ سفر کر رہی تھیں۔بتایا جا رہا ہے کہ ان کی کار رشبہاری اوینیو پر ایک ڈیوائڈر سے ٹکرا گئی جس کی وجہ سے یہ دردناک حادثہ پیش آیا ۔ کار ٹکرانے کی آواز سن کر آس پاس کے لوگ مدد کے لئے ،جنھوں نے دونوں

Read more

گوگل کے سی ای او پچائی نے گزشتہ سال ہر مہینے ایک ارب روپے کمائے

نئی دہلی: گوگل کے ہند نژاد 44سالہ سی ای او سندر پچائی نے گزشتہ سال قریب 200ملین امریکی ڈالر کی تنخواہ اٹھائی ہے۔ ہندوستانی روپے کے لحاظ سے یہ رقم قریب 12.85ارب روپے (20کروڑ ڈالر ) ہوتی ہے، یعنی تقریباً 1300کروڑ روپے ۔ یہ رقم 2015میں انہیں ملی تنخواہ کا تقریباً دو گنا ہے۔ مانا جا رہا ہے کہ کمپنی نے ان کی کارکردگی سے خوش ہو کر انہیں بڑا انعام دیا ہے۔

Read more