عالمی کرکٹ: جانے کہاں گم ہو جاتی ہیں یہ ٹیمیں

راجیش ایس کمار
عالمی کپ 2011 اب اپنے نقطۂ عروج پر ہے۔ جیسا کہ ہر مرتبہ ہوتا ہے۔ اس مرتبہ بھی کئی الٹ پھیر ہوئے اور آگے بھی ہوںگے۔ جن ٹیموں کو پھسڈی مانا جاتا ہے یا یوں کہیں کہ جن کو صرف گروپ کی فہرست لمبی کرنے کے لیے شامل کیا جاتا ہے، وہی ٹیمیں شروعاتی دور میں بڑی بڑی ٹیموں کو ہرا کر یا انہیں کانٹے کی ٹکر دیتے ہوئے سنسنی خیز موڑ پر لا کر اپنی موجودگی درج کرارہی ہیں۔ ان ٹیموں میں آئرلینڈ، نیدر لینڈ، زمبابوے، کناڈا اور بنگلہ دیش کا نام لیا جاسکتا ہے۔ ان سبھی ٹیموں میں ایک چیز مشترک ہے۔ وہ یہ کہ ان سبھی

Read more

آغاز خوبصورت انجام ۔۔۔۔۔؟

راجیش ایس کمار
ڈھاکہ کے تاریخی بنگ بندھو اسٹیڈیم میں عالمی کپ کا آغاز ایک شاندار تقریب کے ساتھ ہوگیا۔ تقریب میں دنیا بھر کے مشہور و معروف فن کاروں سمیت عالمی کپ میں حصہ لینے والی 14 ٹیموں کے کپتانوں نے بھی اپنے جلوے دکھائے۔ افتتاحی تقریب کے آغاز کے ساتھ ہی سبھی ٹیموں نے اپنی اپنی جیت کی دعویداری پیش کی۔ عالمی کپ کی افتتاحی تقریب کئی معنوں میں شاندار اور خاص رہی۔
تقریب میں بنگلہ دیش کی وزیراعظم شیخ حسینہ نے رسمی طور پر عالمی کپ شروع ہونے کا اعلان کرتے ہوئے یہی کہاکہ یہ ٹورنامنٹ کامیاب ہوگا۔ اس موقع پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے چیف شرد پوار بھی موجود تھے۔ اس رنگا رنگ پروگرام میں سب سے پہلے بنگلہ دیش کے گلوکاروں نے سماں باندھا۔ پھر باری آئی سبھی 14 ٹیموں کے کپتانوں کی۔

Read more

عالمی کپ کرکٹ کا سفر

اے این شبلی
کرکٹ اب دنیا کے مقبول ترین کھیلوں میں شامل ہو گیا ہے۔ویسے تو ابھی بھی دنیا کے بیشتر ممالک میں کرکٹ نہیں کھیلا جاتا مگر آئے دن اس کی بڑھتی مقبولیت سے ایسا لگتا ہے کہ اب دنیا کے متعدد ممالک میں یہ کھیل کھیلا جانے لگے گا۔کرکٹ میںیک روزہ بین الاقوامی میچوں کا آغاز 5جنوری1971کو ہوا۔ون ڈے میچوں کے آغاز کی کہانی بڑی دلچسپ ہے۔ہوا یوں کہ آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان کھیلے جانے والے تیسرے ٹسٹ میں بارش کی وجہ سے پہلے تین دن کا کھیل ممکن نہیں ہو سکا۔انتظامیہ نے کرکٹ شائقین کی مایوسیوںک

Read more

آئی پی ایل-4:انڈین پیسہ لیگ

کمار سوشانت
گزشتہ برس آئی پی ایل3-شروع ہونے سے قبل ہی چوتھی دنیا اخبار نے کئی انکشاف کیے۔ چوتھی دنیا اخبار نے ممبئی انڈینس کے فائنل میں پہنچنے کی بات کہی تھی۔ ممبئی انڈینس فائنل کھیلی ۔ہم نے آئی پی ایل یعنی انڈین پریمئر لیگ کو انڈین فکسنگ لیگ بتایا تھا۔ اخبار نے یہ بھی انکشاف کیا کہ آئی پی ایل کی کئی ٹیموں میں غیر ممالک کی فرضی کمپنیوں کا پیسہ لگا ہے۔یہ بھی کہا تھا کہ ان تمام پیسوں کے تار براہ راست دائود ابراہیم جیسے ڈان کی قیادت والی انڈرورلڈ کی دنیا سے جڑے ہیں۔ دیر سے ہی صحیح، لیکن ریزرو بینک آف انڈیا نے اس کا انکشاف

Read more

عالمی کپ اور ٹیم انڈیا کا انتخاب

کمار سوشانت
دو ہزار سات کے عالمی کپ میں ہندوستان سپر-8 میں بھی پہنچنے میں ناکام رہا تھا۔ نتیجتاً ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ نے ٹیم کے کئی سینئر کھلاڑیوں کو باہر کا راستہ دکھا دیا۔ اس کے بعد بورڈ نے نئے کھلاڑیوں کو ٹیم میں موقع دینے کی اسکیم بنائی۔ 2007میں ہی بی سی سی آئی نے نوجوان کھلاڑیوں کی بریگیڈ تیار کرنے کا ذہن بنا لیا تھا اور اب تین سال بعد، آئی سی سی کی ہدایت کے مطابق بی سی سی آئی کو عالمی کپ میں کھیلنے والے 30ممکنہ کھلاڑیوں کی لسٹ دینی تھی۔ لسٹ تیار کرتے وقت خود بی سی سی آئی کو سمجھ میں نہیں آ رہا

Read more

سنچورین بنی گواہ، سچن تیرا جواب نہیںــ۔۔۔۔۔

محمد شاہد اقبال
ٹسٹ کر کٹ کی 133 سالہ تاریخ میں ماسٹر بلاسٹر سچن تندولکر نے جو کارنا مہ انجا م دیا وہ کسی سے پوشید ہ نہیں ۔کسے خبر تھی کہ 1989میں نمودار ہونے والا سچن نامی ستارہ دنیا ئے کر کٹ میں اتنی روشنی بھردے گا ، جس کے سامنے دوسرے کھلاڑیوں کی آنکھیں چکاچوندھ ہوجائیں گی۔ انہوں نے کرکٹ کے میدانوں پر ریکارڈوں کی ایسی پھلجھڑی لگائی کہ اس کا ٹوٹنا تو دور اس کا تعاقب کرنا بھی کسی کھلاڑی کے لیے جوئے شیر لانے سے کم نہیں ہوگا ۔جنوبی افریقہ کاسنچورین اسٹیڈیم تو بہر حال سچن کے احسانات کو کبھی نہیں بھلا پائے گا۔ اس میدان پر تندولکر نے ٹسٹ میچوں میں سنچریوں کی نصف سنچری لگا کر وہ تاریخ رقم کی جسے دنیا ہمیشہ یاد رکھنا پسند کرے گی۔یاد رہے کہ37 سالہ سچن نے اپنا بین الاقوام

Read more

سائنا کی شائننگ رہے برقرار

راجیش ایس کمار
ایک وہ دور تھا، جب ٹینس کی دنیا میں ہندوستان کا نام لینے والا کوئی نہیں تھا۔ امرت راج کے علاوہ ٹینس میں شاید ہی کوئی نام ہو، جس کی وجہ سے ہندوستان کا نام بین الاقوامی کھیل میں ابھراہوا۔ وقت گزرا اور ثانیہ اور سائنہ نے ٹینس ورلڈ میں اپنا نام درج کیا۔ ان کے قدم رکھتے ہی گلیمر نے بھی اس کھیل میں زبردست سیندھ ۔ گلیمر کے تڑکے نے ثانیہ مرزا کو تو عرش سے فرش پر لا کر کھڑا کر دیا، لیکن سائنہ ابھی بھی شہرت کی بلندیوں پر برقرار ہیں۔ بلکہ ان کی کارکردگی بھی د

Read more

کمال کے بلے باز ہیں لکشمن

آدتیہ پوجن
احمد آباد کے موٹیرا میدان پر کمزور سمجھی جانے والی نیوزی لینڈ ٹیم کے خلاف ہندوستان شکست کے دہانی پر کھڑا تھا۔صرف 15رنوں کے ا سکور پر ٹیم انڈیا کے ٹاپ پانچ بلے باز پویلین لوٹ چکے تھے۔ تیز گیند باز کرس مارٹین کی قہر برپا کرتی گیندوں نے دنیا کی نمبر ون ٹیم کو بیک فٹ پر لا کر کھڑا دیا تھا۔ ٹیلی ویژن اسکرین سے چپکے تمام ناظرین شکست کے تصور سے ہی پریشان تھے، تبھی کمینٹری کر رہے سنیل گواسکر کی آواز سنائی دیتی ہے، جب تک وی وی ایس لکشمن پچ پر موجود ہیں، ہندوستانی ٹیم کے لئے متفکر ہونے کی کوئی ض

Read more