ٹیم انڈیا : تاج بچا نہ لاج

محمد سلمان
کچھ دنوں پہلے ٹیم انڈیا نے ورلڈ کپ فتح کر کے ہندوستان کا سر فخر سے اونچا کیا ، اور ٹیم انڈیا ورلڈ چمپئن بنی۔اس وقت ٹیم انڈیا جوش، جذبہ اور اعتماد سے پرتھی۔ اس کے بعد آیاآئی پی ایل ،اس میں بھی کھلاڑیوں نے جم کر دھمال کیا اور ورلڈ کپ چمپئن بننے والے کپتان مہندر سنگھ دھونی آئی پی ایل چمپئن بھی بنے۔اس کے کچھ ہی دنوں بعد ٹیم انڈیا بغیرسینئر کھلاڑیوں کے ویسٹ انڈیز دو

Read more

بائچنگ بھوٹیا: ہم تم کو بھلا نہ پائیں گے

اے این شبلی
سال2007کی بات ہے۔نئی دہلی کے امبیڈکر اسٹیڈیم میں نہرو کپ فٹبال ٹورنامنٹ کھیلا جا رہا تھا۔ میڈیا باکس میں میری ساتھ والی سیٹ پر ہندوستان میں فٹبال کے انسائیکلو پیڈیا کہلانے والے نووی کپاڑیہ بھی بیٹھے تھے۔چونکہ ہندوستان میں فٹبال کی معلومات ان سے زیادہ کسی کو نہیں ہے اور وہ دنیا بھر میں فٹبال کے بڑے بڑے ٹورنامنٹوں کی کمنٹری کر چکے ہیں اس لیے میں نے ان سے پوچھا کہ سر کیا ہندوستان بھی کبھی عالمی کپ فٹبال میں کھیل سکتا ہے؟انہوں نے مجھ سے کہا، بھائی یہ اگلے50سال تک ممکن نہیں ہے۔ہندوستان اگر بائچنگ جیسا دو چار کھلاڑی پیدا کردے تو یہی ہندوستان کے لیے بڑی بات ہو جائے گی۔ کپاڑیہ صاحب نے دو بڑی باتیں کہیں،

Read more

اولمپک2011: ڈائو بنا اسپا نسر، کھیل سے پہلے تنازعہ شروع

جیسے ہی یہ خبر آئی کہ ڈائو کمپنی کو بھی لندن اولمپک کا اسپانسر بنایا گیا ہے، ہندوستان میں اس بات کو لے کر بھوپال گیس متاثرین کی تنظیم نے مخالفت شروع کردی، لیکن ایک دلچسپ حقیقت یہ بھی ہے کہ ہندوستانی حکومت کی طرف سے اب تک اس مدعے پر کوئی بھی بیان نہیں آیا ہے۔ 2012 اولمپک کھیلوں میں ڈائو کیمیکلس اسٹیڈیم کے آس پاس 70 لاکھ پونڈ کے آرٹ ورک کا خرچہ اٹھائے گی اور یونین کاربائڈ ہی وہ کمپنی ہے جو 1984 میں بھوپال میں ہوئے گیس رِسائو کی وجہ سے ہزاروں لوگوں کی موت کے لیے ذمہ دار ہے اور جس کے صدر وارین اینڈرسن کی تلاش آج بھی جاری ہے، تاکہ اسے عدالت کے دروازے تک لایا جا سکے اور بھوپال گیس متاثرین کو انصاف ملے۔
دسمبر 1984 کی اس کالی رات نے بھوپال کو قبرستان میں بدل ڈالا تھا۔ موت کا ایک ایسا کھیل ہوا تھا، جسے بھوپال میں رہنے والے ہزاروں لوگ ابھی تک

Read more

ارجن ایوارڈ پانے والے پانچویں مسلم کرکٹر ظہیر خان

اے این شبلی
اور اس طرح ہندوستانی کرکٹ میں تیز گیند باز ظہیر خان کی خدمات کا اعتراف کر ہی لیا گیا۔ ظہیر خان کو کرکٹ میں ان کی گرانقدر خدمات کے لیے ارجن ایوارڈ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔اس بار جن کھلاڑیوں کو ارجن ایوارڈ سے نوازنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ان میں ظہیر خان بھی شامل ہیں۔واضح رہے کہ ہندوستان میں ایک وقت کھیلوں کے شعبہ میں دیا جانے والا ارجن ایوارڈ سب سے بڑا ایوارڈ تسلیم کیا جاتا تھا۔اب جب سے راجیو گاندھی کھیل رتن کی شروعات ہوئی ہے تب سے یہ ہندوستان میں کھیلوں کے شعبہ میں دیا جانے والا دوسرا سب سے بڑا ایوارڈ ہے۔ارجن ایوارڈ کی شروعات 1961میں ہوئی تھی۔تب سے لے کر اب تک متعدد کھلاڑیوں کو اس ایوارڈ سے نوازا

Read more

کرکٹ، اشتہار اور فضیحت

راجیش ایس کمار
جب کھلاڑیوں پر کامیابی اور پیسے کا نشہ طاری ہوتا ہے تو پھر اخلاقیات تک دائو پر لگ جاتی ہے۔ اس دوران یہ بھی دھیان نہیں رہتا ہے کہ کیا صحیح ہے اور کیا غلط۔ نظر آتا ہے تو صرف پیسہ ۔ اس کے لیے بھلے ہی کسی کو بے عزت کرنا پڑے یا پھر کسی کو گالی ہی کیوں نہ دینی پڑے۔ حال ہی میں دو شراب کمپنیوں کے اشتہار کے بعد ہندوستانی ٹیم کے دو کھلاڑیوں میں پیدا ہوا تنازعہ کچھ یہی کہانی بیان کرتا ہے۔ ابھی تک ٹیم انڈیا کے کپتان مہندر سنگھ دھونی اور ساتھی کھلاڑی ہربھجن سنگھ قریبی دوستوں کے طور پر جانے جاتے تھے، لیکن حال ہی میں ایک اشتہار نے ان دونوں کے درمیان خلیج پیدا کر دی تھی جس کی وجہ سے یہ ایک دوسرے کے خلاف قانونی جنگ پر آ

Read more

یہ تبدیلیاں کتنی ضروری ہیں

راجیش ایس کمار
تجارت کا ایک اصول یہ ہوتا ہے کہ جیسے ہی تاجر کو محسوس ہو کہ اس کی تجارت کی چمک دمک ماند پڑنے لگی ہے، وہ یا تو اپنی تجارت بدل دے یا اسے جلد ہی تجدیدکاری کے عمل میں لائے۔آج کل کرکٹ کی تجارت کاری سے توسبھی واقف ہیں۔ یہ بزنس بھی اپنی مقبولیت اور منافع کے افق پر ہے، لیکن گزشتہ کچھ دنوں سے ہندوستانی کرکٹ ٹیم نے اتنا کرکٹ کھیلا کہ لوگ کھیل سے ہی اکتانے لگے۔ پہلے عالمی کپ ہوا، اس کے فوراً بعد آئی پی ایل اور پھر دورہ ٔویسٹ انڈیز ۔ بات یہیں ختم نہیں ہوتی ۔ ٹ

Read more

آفریدی کے استعفیٰ کے بعد پاکستانی ٹیم میں ہلچل

اے این شبلی
پاکستانی کرکٹ ٹیم میں کب کیا ہو جائے کہا نہیں جا سکتا۔ کل تک جس شاہد آفریدی کی ٹیم میں طوطی بولتی تھی اس کے لیے حالات ایسے بن گئے کہ اسے وقت سے پہلے انٹر نیشنل کرکٹ کو الوداع کہنا پڑا۔ جی ہاں وہی شاہد آفریدی جنہیں کبھی گیند بازوں کی دھنائی کے لیے جانا جاتا تھا ان کی اب ٹیم میں ایسی حیثیت ہو گئی یا کر دی گئی کہ انہیں کرکٹ کو وقت سے کافی پہلے الوداع کہنا پڑا۔ کہا یہ جا رہا ہے بلکہ حقیقت بھی یہی ہے کی آفریدی نے یہ قدم اس لیے اٹھایا کہ وہ بورڈ سے اس لیے

Read more
Page 20 of 26« First...10...1819202122...Last »