عید الفطر:مساوات و فرقہ وارانہ ہم آہنگی کا مظہر

عید الفطر کو محض رسم ورواج کا مجموعہ نہ بنایا جائے۔یہ ہم سب کی مشترکہ دینی وملی ِذمے داری ہے کہ اسے رسمیات کے پنجرے میں قیدہونے سے بچائیں ، اس کو حقیقی اور معنوی طور پرسمجھ کراس کے پیغام کو عمل کی صورت میں فروغ واستحکام بخشیں اوراللہ کی آواز پر لبیک کہیں تاکہ کہیں ایسا نہ ہو کہ ہمارا پڑوسی، رشتے دار، عزیز ودوست تو خوشیاں نصیب نہ ہوسکیں اور ہم چمنِ مسرت کی خوب خوب گل ریزی کریں۔ یقین جانیے ہم ان کی دل شکنی کرکے خدا کو راضی نہیں کرسکتی۔ آئیے عہد کریں کہ ہم اس مبارک دن میں خوشیاں تقسیم کرنے میں کوئی تفریق روانہ رکھیں گے ہمارا دستِ شفقت امیر وغریب سارے بچوں پر برابر برابر پہنچے ۔

Read more

رمضان المبارک: امن و مساوات کا درس دیتا ہے

رمضان قومی آہنگی و مساوات قائم کرنے کا بہترین ذریعہ ہے ۔اس کی مثال ہمیں ان افطار پارٹیوں سے بھی مل جاتی ہے جس کو غیر مسلم سماجی کارکن، سیاست داں ، صنعت کار اور عام آدمی انجام دیتے ہیں اور اس میں کثیر تعداد میں غیر مسلم بھی شریک ہوتے ہیں۔ اس وقت کا جو منظر ہوتا ہے وہ دیکھنے دکھانے کے لائق ہوتا ہے۔ تقریباً سب کے سروں پر رومال یا ٹوپی، سب کے سامنے افطار رکھا ہوا ہے مگر کوئی کھا نہیں رہا ہے، محلے کی مسجد سے اذان کی آواز کا انتظار کیا جارہا ہے یا سب کی اجتماعی نظریں گھری پر ٹکی ہوئی ہیں اور اس انتظار میں سب شامل ہیں۔

Read more

سماج کو گمراہ کرنے میں شیطانی طاقتوں کا منصوبہ

عمر فراہی
عام طور پر ہمارے سماج کا وہ طبقہ جو مغربی تہذیب کو بہت ساری برائیوں کی جڑ سمجھتا ہے، اس کا خیال یہ ہے کہ صنف نازک نے جب سے گھر کی دہلیز کے باہر بازار میں قدم رکھا ہے ،صنعت و تجارت کو زینت بخشی ہے، یہ اندازہ لگانا بہت مشکل نہیں رہا کہ وہ برائیاں جو کبھی کبھار دیکھنے اور سننے کو ملتی تھیں ،اب اس نے سیلاب کی صورت اختیار کرلی ہے ۔پہلا سوال یہ ہے کہ عورت کیوں پردے میں رہے اور کیا واقعی اس کے باہر آنے سے اس کی عزت و آبرو خطرے میں رہتی ہے ۔دوسرا سوال یہ ہے کہ کیا وہ خود اپنی مرضی سے باہر آنا چاہتی ہے ۔پہلے سوال کا جواب ہمیں ہر منٹ اور ہر گھنٹے اخبارات اور ٹی وی چینلوں کے ذریعے مل رہا ہے، دوسرے سوال کا جواب یہ کہ اس کائنات کے مال

Read more

معراج النبیﷺ : قرآن، حدیث اور سائنس کی روشنی میں

شیخ مقبول احمد ہبلی

مراحل معراج : معراج کا یہ سفر کہاں سے شروع ہوااور اس میں کون کونسے مراحل پیش آئے اس کی تفصیل احادیث اور سیرت کی کتابوںمیں ملتی ہے۔ جسے 28صحابہ کرام نے روایت کیاہے۔ یہ واقعہ ہجرت سے ایک سال پہلے پیش آیا۔ اس وقت آپ ؐ کی عمر 52 سال تھی۔ 27؍رجب کی شام آپؐ کعبہ میں سورہے تھے اچانک جبرئیل ؑ حاضر ہوئے آپؐ کو جگایا۔ آپ کا سینۂ مبارک چاک کیا۔ اسے زمزم سے دھویا اورایمان ویقین سے بھردیا۔ پھر ایک سفید جانور آپ کو سواری کیلئے پیش کیا، جو برق(بجلی) کی رفتارسے چلتاتھا۔ اسی لئے اسے براق کہاگیا۔ براق پر سوارہوکر آپؐ بیت المقدس پہنچے ۔ ہیکل سلیمانی میں آدمؑ سے لیکر عیسیٰؑ تک پیداہونے والے تمام انب

Read more

اسلام میں کردار سازی کی اہمیت

چودھری محمد اشفاق
حدیث شریف میں آتا ہے کہ سب سے افضل عمل حسن خلق ہے اور سب سے بڑی نحوست بدخلقی ہے۔حسن خلق اور سخاوت سے ایمان قوت پکڑتا اور بدخلقی اور بخل سے کفر ترقی کرتا ہے۔انسان کا ظاہری لباس کپڑا ہے اور اندرونی لباس حسن اخلاق ہے۔قیامت کے روز حضور ﷺ کے قریب وہ شخص ہوگا جو خوش اخلاق ہوگا۔ اخلاق کے بغیر انسانی زندگی میں ہم آہنگی و یکسوئی اور یک جہتی پیدا نہیں ہوسکتی۔اخلاق کے بغیر انسانوں کی جماعت انسان نہیں بلکہ

Read more

رشوت کا محرک اور اس کے اثرات

محب اللہ قاسمی
اللہ تعالی نے ہر انسان کے اندر ایک نگراں رکھا ہے،جسے ضمیر کہاجاتا ہے۔ ضمیر جب تک جاگتا رہتا ہے ،سب کچھ ٹھیک رہتاہے، مگراس کے مردہ ہوتے ہی اعضائے جسم اچھے برے کی تمیز کھودیتے ہیں اورانسان نفس کی رومیں بہہ جاتاہے۔
ضمیر کے بیداررہنے یامردہ ہونے کا کوئی موسم نہیں ہوتا، بلکہ معاشرے میں جب بھی برائی ،بدعنوانی یاناجائز کاموںکی تعریف و توصیف کی جاتی ہے یا

Read more

اسلامی اخلاق اور مسلم معاشرے کی صورتحال

وارث مظہری
مسلم عوام وخواص کے بڑے طبقے میںیہ احساس پایا جاتا ہے کہ مسلم معاشرہ اخلاقی سطح پر زوال پذیر ہے۔ اس کی مثالیں زبان زد عام ہیں۔ امانت و دیانت، وعدے کا پاس و لحاظ، معاملات کی صفائی، سچائی، حسنِ سلوک، خدمت اور ہمدردی کا عملی جذبہ جیسی اخلاقی صفات کی مسلمانوں میں شدید کمی ہے۔ ان سب کے علاوہ خاص طور پر اجتماعی اخلاق کے باب میں نمایاں گراوٹ آئی ہے۔یہ صورتِ حال جارج برنارڈ شا جیسے مغربی ادیب کے

Read more

قرآن سائنس اور عظیم دھماکہ

وصی احمد نعمانی
عظیم دھماکہ یا بِک بینگ جس کے ذریعہ سائنسی اعتبار سے کائنات وجود میں آئی، اس کے فلسفہ کے بارے میں بہت سے مفروضے یا نظریہ پیش کیے گئے ہیں۔ سائنس دانوں نے کائنات کی تخلیق کے بارے میں کیسی کیسی قیاس آرائیاں کی ہیں ان پر ہم مختلف نظریوں سے غورکریں گے اور پھر بعد میں اس بات کا تجزیہ کریں گے کہ کیا ان سائنسدانوں کے نظریے یا مفروضے قرآن کریم کی مذکور آیات سے میل کھاتے ہیں یعنی قرآن نے جو ساڑھے چودہ سال قبل بیان فرمادیا ،سائنس اب ان حقائق ک

Read more