سائنسی معلومات ایمان کو پختہ کرتی ہے

وصی احمد نعمانی( ایڈوکیٹ سپریم کورٹ)
سائنس ان رازوں کو آشکار کرتی ہے جو خدا کی نشانیاں ہیں۔ اس سے صاحب ایمان کو غور و فکر کا نایاب موقع میسر ہوتا ہے اور وہ اعتماد و یقین کے بحر بیکراں میں غوطہ زن ہو کر خود کو خدا کے قریب کرلیتا ہے۔ جس قدر سائنسی اطلاعات سے رغبت بڑھتی جاتی ہے خدا کی کرشمہ سازیاں عیاں ہوتی جاتی ہیں۔ ایک وقت ایسا آتا ہے، جب بندہ یہ پکار اٹھتا ہے کہ خدا یا یہ سب کچھ تونے بے کار اور بے فائدہ نہیں بنایا ہے، بلکہ ان تمام صناعی میں تیری کبریائی کا ظہور ہے، اسی لیے خدا نے زمین و آسمان کی ساخت میں غور و فکر کا حکم دیا ہے۔ (ملاحظہ فرمائیں سورہ آل

Read more

اسلام میں علم کی اہمیت

شمس القمر
دین اسلام میں علم کی اہمیت ایسی ہے جیسے اندھیرے میںروشنی کی۔ حقیقت یہ ہے کہ کرۂ ارض کا یہ آخری اور مکمل دین ہے، جس نے مذہب کی بنیاد علم پر رکھی اور باربار لوگوں کو تحصیل علم اور کائنات پر غوروفکر کی دعوت دی۔حضوراکرم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کی ایک حدیث شریف کامطلب ہے کہ ًعلم حاصل کرنے کے لئے دور دراز کاسفرکرنا پڑے توبھی اس سے دریغ نہ کیا جائے۔ دین کے احکام کو نافذ کرنا بھی خیرالا مم کی حیثیت سے ان کی ذمہ داری ہے ۔یہ فرض اور ذمہ داری وہی لوگ پوری کرسکتے ہیں کہ جو علم کے زیور سے آراستہ ہوں،اﷲ کے احکام کو سمجھتے ہوں، رسول اﷲ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کی اطاعت کرتے ہوں اور علم میں ایسے مرتبے پر فائز ہوں کہ نیک وبدمیں

Read more

اسلام اور مذہبی رواداری

وارث مظہری
اسلام مذہبی رواداری میں یقین رکھتا ہے۔ رواداری کا مفہوم صرف یہی نہیں ہے کہ دوسروں کوبرداشت کیا جائے بلکہ اس کے مفہوم میں یہ بات بھی شامل ہے کہ دوسروںکے مذہبی عقائدو اقدار، جذبات، تہذیب و ثقافت وغیرہ کا لحاظ رکھا جائے۔ ان کے تعلق سے عدم برداشت یا تحقیر کا ایسا رویہ اختیار نہ کیاجائے جو ان کے لیے قابلِ قبول نہ ہواور ان کے جذبات کو ٹھیس پہنچے۔ اس طرح مذہبی روادی دوسرے مذاہب کے لوگوں کے ساتھ مذہب کے حوالے سے معیاری انسانی برتاؤ کا نام ہے۔ مذہبی رواداری کے حوالے سے قرآن وسنت

Read more

تمام نئے سوالوں کا جواب ہے قرآن کریم

وصی احمد نعمانی
……گزشتہ سے پیوستہ
علماء کرام نے قرآن کریم کی تفسیر اپنی تمام صلاحیتوں کو بروئے کار لا کر ہر زمانہ میں کی ہے اور نئے نئے سوالات کا جواب کتاب اللہ کی روشنی میں اس طرح دیا ہے کہ زمانہ نے ہمیشہ عش عش کیا ہے۔ اس کے باوجود کوئی یہ دعویٰ کرے کہ فلاں کی تفسیر یا تشریح حرف آخر ہے یا یہ کہ اب کسی تفسیر کی ضرورت نہیں ہے، کیوں کہ بڑے بڑے علماء نے ہر طرح کے مسائل پر سیر حاصل تشریح کردی ہے تو یہ دعویٰ حقیقت کے برخلاف ہوگا، کیوں کہ سوالات ہمیشہ اور ہر زمانہ میں اس وقت کی ضرورت کے مطابق پیدا ہوتے رہیںگے

Read more

علماء کی تفسیر حرف ِ آخر ہے، سائنس کی تحقیق

وصی احمد نعمانی
قرآن سائنس اور کائنات‘‘ کے موضوع پر سلسلہ وار مضامین میں چار اہم الفاظ، قرآن، سائنس، کائنات اور علم کو سمجھنے کی ہم کوشش کرچکے ہیں اور محترم قارئین حضرات خاص مضمون کی جانب اپنی توجہ مبذول کرنے کے لیے پوری طرح ذہنی اعتبار سے تیار ہیں۔ اس لیے ضروری یہ ہوجاتا ہے کہ دو اور اہم نکتہ کو اپنے ذہن میں بالکل صاف کرلیں وہ یہ ہیں کہ:
1 – قرآن کریم میں جو نکتے مذکور ہیں وہی حتمی ہیں۔ سائنس تو سالوں سال کی محنت اور تحقیق کے بعد کسی نتیجہ پر پہنچ کر یا ثابت کر کے یہی کہتی ہے کہ ’’سائنس ا

Read more

علم کی اہمیت و افادیت

شمس القمر
قرآن علم کی اہمیت،افادیت،اس کی نافعیت،معنویت اور ضرورت ایک طے شدہ حقیقت ہے جس سے کسی کو انکار نہیں ہو سکتا ہے،علم نورہے،علم روشنی ہے،علم انسان کو عقل سکھاتاہے،علم ہر شے میں شعورولیاقت کوجنم دیتاہے۔علم نعمت وبرکت کاخزینہ ہے اورہرطرح کے عروج کا زینہ ہے، جس نے اس کی طرف کماحقہ توجہ دی وہ ترقی کے بام عروج پرفائز ہوااورحکمرانی کافریضہ انجام دیا،جس نے غفلت برتی،لاپرواہی اورعدم دلچسپی کا ثبوت دیا وہ پستی کے غارمیں جا گرا، تاریکی میں زندگی گذارنااس کا مقدر پایا،دنیا نے اس سے آنکھیںپھیرلیں اورو

Read more

!ہم نے حرام کو حلال اور حلال کو حرام کر لیا

رضوان عابد
قرآن و حدیث سے ثابت ہے کہ دنیا قسمت سے اور آخرت محنت سے ملتی ہے۔ ہم دنیا پر ساری محنت صرف کر دیتے ہیںاور آخرت کو قسمت پر چھوڑ دیتے ہیں۔
-2 اللہ تعالیٰ نے انسانوں کو محبت کرنے کے لیے پیدا کیااور مال و دولت کو برتنے کے لیے۔ ہم نے مال و دولت سے محبت کرنی شروع کر دی اور انسانوں کو استعمال کرنا شروع کر دیا۔
-3 دین اسلام چاہتا ہے کہ شادی کو آسان بنایا جائے اور زنا کو مشکل۔ ہم نے زنا کو بہت آسان بنا دیا اور شادی کو انتہائی مشکل۔
-4 حکم ہے کہ داڑھی کو بڑھائو اور مونچھوں کو تراشو۔ ہم نے داڑھی کو ایک سرے سے صاف کر دیااور مونچ

Read more

اسلام، مذہبی آزادی اور احترامِ مذاہب

ڈاکٹر عارف محمود کسانہ, سویڈن
دین اللہ کے نزدیک صرف اسلام ہی ہے جس کی قرآنِ حکیم نے سورہ آلِ عمران کی آیت انیس میں وضاحت کی ہے۔ یہاں یہ حقیقت بھی بیان کی ہے کہ یہ دین یعنی نظامِ زندگی اور ضابطۂ حیات ہے نہ کہ مذہب جو کہ چند رسوم اور پوجا پاٹ کا نام ہوتا ہے جس میں صرف فرد ذاتی نجات کے مذہبی فرائض ادا کرتا چلا جاتا ہے۔ اکثر یہ کہا جاتا ہے کہ جب حضورﷺ نے کفارِ مکہ کو دین ِ حق کی دعوت دینا شروع کی تو انہوں نے آپ ﷺ کی

Read more