خدا نعمتوں کا شمار نہ ممکن ہے

نسیم اختر شاہ قیصر
خدا وند قدوس نے یہ دنیا آباد کی اور اپنی قدرت کاملہ سے بے شمار مخلوقات پیدا فرمائیں۔ کچھ وہ ہیں جو ہماری نگاہوں کے سامنے ہیں اور کچھ وہ ہیں جن تک ہماری رسائی نہیں ہوسکی۔ ان مخلوقات میں ظاہر ہے سب سے افضل اور اشرف مخلوق انسان ہے۔ اگر دیکھیں ،یہ معمولی جسم رکھنے والا انسان جو کمزور بھی ہے اور ناتواں بھی ،بظاہر جس سے کسی بڑے کام کی توقع بھی نہیں کی جاسکتی مگر جب وہ عزم و ارادہ کرکے اٹھتا ہے تو پہاڑ سرنگوں ہوجاتے ہیں، دریا اسے راستہ دیتے اور سمندر فرشِ راہ ہوجاتے ہیں۔ فضائوں میں بھی اس کی حکمرانی قائم ہے اور دست و جبل میں بھی اس نے اپنی صلاحیتوں کے کتنے مظاہرے کئے ہیں کہ اب ان کو گننا بھی ممکن نہیں ۔حالاںکہ بے شمار اور اَن گنت مخلوقات ایسی ہیں جن

Read more

حضرت عمر بن عبد العزیز

حکیم حامد تحسین
خلیفہ دوم حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ کے نامزد مصر کے گورنر حضرت قیس رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی خدمت میں ایک نحیف اور ناتواں بوڑھی عورت نے حاضر ہوکرشکایت کی کہ میرے گھر میں کیڑے مکوڑے بہت کم ہیں حضرت قیس بڑھیاکی اس استعاراتی گفتگو سے بہت متاثر ہوئے انہو ںنے فوراًحکم دیاکہ اس بڑھیاکا گھر کھانے پینے کی چیزوں سے بھر دیاجائے۔
دوسری صدی ہجری نے پہلی صدی کو الوداعی بوسہ دیکر رخصت ہی کیاتھا اور وقت کی راہ پر پہلا یادوسرا قدم ہی رکھاتھا کہ تقریباً ان ہی حالات کی تنگ گلیوں اور فاقہ کشی کے اندھیاروں سے مکہ مکرمہ کاایک خاندان گذر رہا تھا اس گھر کی مالکن کے سر پر اس کے شوہرنے جو خود زہد و تقویٰ کی راہ پر گامزن تھا قناعت کی چادر ڈال دی تھی دل میں صب

Read more

تذکرہ حسین و حسین

محمد آصف اقبال
شہادت امام حسینؓ ایک تاریخ ساز واقعہ ہے جس کو نہ صرف اسلامی تاریخ میں بلکہ دنیا کی تاریخ میں بھی اہم مقام حاصل رہا ہے۔ یہ شہادت کیوں پیش کی گئی؟ اس کے اسباب کیا تھے؟کیا امام تخت و تاج کے لیے اپنے کسی ذاتی استحاق کا دعویٰ رکھتے تھے۔تاریخ کے بغور مطالعے سے جو چیز ہمارے سامنے آتی ہے وہ یہ ہے کہ یزید کی ولی عہدی اور پھر اس کی تخت نشینی سے دراصل جس خرابی کی ابتدا ہو رہی تھی وہ اسلامی ریاست کے دستور، اس کے مزاج اور اس کے مقصد کی تبدیلی تھی۔گرچہ اس کے نتائج ابھی سامنے نہیں آئے تھے لیکن ایک صاحب بصیرت انسان کی نگاہ دیکھ رہی تھی کہ اسلامی ریاست کس کروٹ تبدیل ہو رہی ہے۔اس کا راستہ بدل رہا ہے اور جس راہ پر وہ مڑ رہی ہے وہ آخر کار اسے کہاں لے

Read more

سو گیا اسلام کا درخشاں ستارہ

حسین نقوی
مہتمم دارالعلوم دیوبند حضرت مولانا مرغوب الرحمن صاحب کا ارتحال بلاشبہ عالم اسلام کا اتنا زبردست خسارہ ہے، جس کی تلافی مستقبل قریب میں ہوتی نظر نہیں آتی۔ حضرت ایک نہایت حق گو، فرض شناس، دور اندیش، متقی، پرہیز گار اور منکسرالمزاج شخص تھے۔ آپ کے اوصاف حسنہ سے لوگ زبردست متاثر تھے اور آپ کی بے حد تعظیم کرتے تھے۔ اس حقیقت کا ثبوت یہ ہے کہ جس وقت آپ نے رحلت فرمائی اور یہ خبر شہر میں پھیلی تو مسلمانوں کے ساتھ ساتھ کثیر تعداد میں غیرمسلم بھی آپ کی بجنور(یوپی) کے محلہ قاضی پاڑہ میں واقع

Read more

قرآن میں سائنسی انکشافات

محمد رضا عابد الرشید
قرآن مقدس کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے فرانسیسی مستشرق مورس بکائلے اپنی کتاب ’دی بائبل، دی قرآن اینڈ سائنس‘ صفحہ 269میں اس طرح تحریر کرتا ہے:
’’محمد صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کے زمانے کی انسانی معلومات کے پیش نظر یہ تصور کرنا بھی ناممکن ہے کہ قرآن کے اکثر بیانات، جن کا تعلق سائنس سے ہے، وہ کسی انسان کا کام کیسے ہوسکتا ہے۔ مزید برآں یہ بات بالکل جائز ہے کہ قرآن کو نہ صرف وحی تسلیم کیا جائے، بلکہ اس کو ایک خاص مقام دیا جائے، کیوںکہ ایک طرف تو یہ مس

Read more

مدتوں رویا کریں گے جام و پیمانہ تجھے

مولانا ندیم الواجدی
مشہور عالمی دینی درس گاہ ازہر الہند دار العلوم دیوبند کے مہتمم حضرت مولانا مرغوب الرحمن صاحبؒ نے آٹھ دسمبر دو ہزار دس کی صبح یوپی کے مردم خیز شہر بجنور میں وفات پائی، وہ قمری ماہ وسال کے حساب سے سو سال اور شمسی حساب سے چھیانوے برس کے تھے، طویل العمری خدا کی بڑی نعمتوں میں سے ایک نعمت ہے، اور بہت کم لوگ ایک صدی کا سفر پورا کرکے اس نعمت کے مستحق ہوتے ہیں، پھر اگر یہ طویل سفر کامیابیوں اور کامرانیوں سے بھر پور ہو تو یہ نعمت عظیم ہی نہیں عظیم ترین بن جاتی ہے، حضر

Read more

عطیۂ خون اور شریعت کی رونمائی

مولانا ندیم الواجدی
ایک مرتبہ پھر دارالعلوم کا فتوی اخبارات کی سرخیوں میں ہے، کئی ٹی وی چینلوں نے اس فتوی کو خبر کے طورپر نشر کیاہے، ہم ان کا لموں میں کئی بار لکھ چکے ہیں کہ کچھ سالوں سے میڈیا غیر ضروری طورپر مسلمانوں کے با وقار اور قابل اعتماد اداروں کے بالخصوص دارالعلوم دیوبند سے جاری کئے گئے فتووں کو توڑ مڑوڑ کر یا ان کو سیاق وسباق سے جدا کرکے شائع کررہاہے، اس کا مقصد سستی شہرت حاصل کرنا بھی ہے اوردارالعلوم دیوبند کی ساکھ کو نقصان پہنچانا بھی ہے، حال ہی میں ایک ہندی اخبار نے دارالعلوم کی ویب سائٹ سے ایک فتوی لے کر شائع کیا ہے جوخون کا عطیہ دینے کے سلسلے میں ہے، خدا جانے فتوی کیا ہے، اس کے الفاظ کیا ہیں اس لیے کہ فتوے کاجو نمبر شائع کیاگیا ہے، ویب سائٹ پر اس

Read more

شہید اعظم نواسۂ رسول

منظر عباس
کربلاکا عظیم واقعہ جس میں نواسۂ رسول حضرت امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ مع اہل و عیال شہید ہوگئے۔ یہ ایک ایسا عظیم واقعہ ہے، جس میں انسانیت کو مٹنے سے بچالیا گیا۔ مدینہ منورہ سے جو قافلہ 28رجب المرجب کو روانہ ہوا تھا اور روضہ رسول کو الوداع کہاتھا، وہ تمام منزلوں کو طے کرتا ہوا 2محرم کو سرزمین کربلا میں پہنچا۔ یہاں عراق کی زمین کربلا میں بنی اسد کی قوم رہا کرتی تھی، ان لوگوں نے حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ کو بتایا کہ یہاں پر جو بھی آیا پریشان رہا، مصیبت اس پر پڑی۔ ادھر یزیدی فوج کا بھی آنا شروع ہوا۔ 7محرم تک لاکھوں کی تعداد میں یزیدی فوج آگئی، جس کا کمانڈر ابن سعد تھا۔ 2محرم کو آپ کا خیمہ دریائے فرات کے کنارے نصب ہورہا تھا، لیکن دریا کے کنارے آپ کا خیمہ نہ لگا۔

Read more

اسلام میں علم و حکمت کی اہمیت

محمد ظفر الدین برکاتی
تعلیم وتربیت کے ہمہ گیر مقاصد میں ایک بڑا بنیادی اور مرکزی مقصدیہ ہے کہ کسی بھی ملک، خطہ اور قوم کے افراد واشخاص ملک کے کار آمد شہری بن جائیں تاکہ ملک کے سبھی شعبۂ زندگی کی ضرورت کے مطابق صلاحیت مند افراد ہمیشہ دستیاب ہوتے رہیں۔اسی لیے ہر دور میں حکومتی سطح پر تعلیم وتربیت کے بڑے اور مفید ترین منصوبے بنتے رہے ہیںاورملک کی ہر ضرورت اور حالات کے تقاضے پورے کرنے والے افراد تیار کیے جانے کی بہتر سے بہتر سہولیات فراہم کی جاتی رہی ہیں کیوں کہ زندہ رہنے کے لیے پانی، روٹی، کپڑا، اور مکان کی دائمی فراہمی بہتر تعلیم وتربیت کے بعد ہی ممکن ہے۔ یہ تو ہر قوم کی تعمیروترقی اور ہر ملک کے عروج واِرتقا کے لیے لازمی ہے۔ لیکن نتائج کے اعتبار سے مذہب اسلام کا تعلیمی تصور اِس سے بھی وسیع تر ہے اور آفاق

Read more

امن و محبت اور مساوات: سیرت پاک کی روشنی میں

محمد رحمت حسین شمسی
اس میں کوئی شک نہیںہے کہ آج سائنس اور ٹکنالوجی کے بے پناہ اور محیرالعقول ترقی نے انسانوں کو بہت سی کامرانیاں اور قوتیں دی ہیں۔ مواصلاتی اور اطلاعاتی انقلاب نے دنیا کو سمیٹ کر ایک عالمی گائوں میں تبدیل کردیاہے، انسانی تہذیب عروج وارتقاء کی بلندیوں پر گامزن ہے اور آج کے معاشرے جو پہلے سے کہیں زیادہ منظم، مرتب اور مہذب ہیں لیکن اس کے باوجود وحشتیں، اقتدار کی ہوس، ظلم وجبر اور تشدد بڑھتا جارہاہے۔ہرطرف مفاد پرستی، لالچ، منافرت، بغض وعناد، اور لوٹ کھسوٹ کابازار گرم ہے اور تمام تردنیاوی عیش وآرام میسرہونے کے باوجود ساری دنیا قلبی سکو

Read more
Page 20 of 30« First...10...1819202122...30...Last »