بارش ہونے کے سائنسی رموز اور قرآنی آیات

وصی احمد نعمانی
پانی برسنے کے سائنسی حقائق اور قرآنی آیات میں تال میل کو سمجھنے کے لیے بادلوں کی قسموں اور ان کی کارکردگی کو سمجھنا ضروری ہوگا۔ ہمیں معلوم ہے کہ سورج کی نہایت تیز کرنوں کی وجہ سے سمندر کا پانی نہایت تیزی سے بڑی مقدار میں بھاپ بن کر فضا میں اڑتا رہتا ہے۔ گرم بھاپ اوپر اٹھ جاتی ہے اور پھر ٹھنڈی ہوا سے جاکر ٹکراتی ہے۔ اس عمل سے بھاپ اور ٹھنڈی ہوا میں زبردست تصادم ہوتا ہے۔ اس کے نتیجے میں وہی بھاپ جو ٹھنڈی ہوا سے جا ملی تھی بادل میں بدل جاتی ہے۔ اسی بھاپ سے نو قسم کے بادل کی تخلیق ہوتی ہے۔ ان نو قسم کے بادلوں کی فطرت بالکل الگ الگ ہوتی ہے۔ ان کی فطرت کی تشکیل، اس میں موج

Read more

بارش کا نظام، قرآنی آیات اور سائنس میں تال میل

وسیع احمد نعمانی
بارش کے نظام اس کے سائیکل اور مراحل پر سائنس نے خوب ریسرچ اور تحقیق کی ہے۔ وہ تمام مراحل ترتیب وار قرآنی آیات میں موجود ہیں۔ بنیادی طور پر بارش کے دو اہم ذرائع ہیں۔ 1- قطبین پر ہوا کے دباؤ میں تبدیلی اور موسم کا بدلنا 2 – سمندر کی سطح پر موسموں کی تبدیلی کا اثر، یہ دونوں مراحل ایسے ہیں، جن کے زیر اثر بارش کے سائیکل اور اس کے نظام میں تبدیلی ہوتی ہے اور پوری دنیا میں بارش ہوتی ہے، ان مراحل کا ذکر قرآن پاک کی مختلف آیتوں میںنہایت صاف الفاظ میں فرمایا گیا ہے۔ جناب خالد سیف اللہ(علیگ) نے اپنی مشہور کتاب ’’قرآن کریم سائنس اور کائنات‘‘ میں صفحہ 132 پر بارش یا مانسون کے بارے میں کچھ اس طرح لک

Read more

ترک اسباب نا شکری ہے

قمر عثمانی
اللہ تعالیٰ نے انسان کو دنیا میں پیدا فرمایا تو ا س کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے اوراس کی راحت اورآسائش کے لئے اس کو اسباب وسائل عطا کئے اس کو قسم قسم کی نعمتوں سے نوازا، ایسی ایسی بے شمار نعمتیں اس کو عطاکیں جن کا شمار ناممکن ہے۔ قرآن کریم میں ارشاد ہے ’’ یعنی اگر تم اللہ کی نعمتوں کو شمار کرنا چاہو ہو تو شمار نہیں کرسکتے۔ (ترجمہ)‘‘ وہ اسباب اور وسائل جو اللہ تعالیٰ نے راحت و آسائش اور حصول نفع کے لئے عطا فرمائے ہیں وہ اللہ کی نعمتیں ہیں اور نعمتوں پر شکر ادا کرنا واجب ہے اور شکریہ ہے کہ اللہ تعالیٰ کی مرضی کے مطابق ان نعمتوں سے استفادہ کیاجائے ان کو استعمال کرکے راحت و آرام کے ساتھ ساتھ اچھے مقاصد کے حصول کے لئے کامیاب جدوجہد کی جائے۔ اللہ تعالیٰ نے اس دنیا کو دارالاسباب بنایاہے یہاں ہر چیز اسباب سے مربوط ہے مثلاًپیٹ بھرنے کے لئے

Read more

مسلمانوں کی جذباتیت دورحاضر کا بڑا المیہ

نورین علی حق
ناموس رسالت و و حدانیت ہو کہ عظمت قرآن یا الیکشن اور کر کٹ میچ ہر جگہ ان دنوں مسلمانوں کے جذبات سے کھیلنا عام سی بات ہو گئی ہے ۔عالمی سطح پر جب مسلمانوں کے خلاف سازشیں کی جاتی ہیں تو ان سازشوں کی طرف سے مسلمانوں کی توجہ ہٹانے کے لیے سال میں کم از کم دو تین بار جذبات انگیزی کا سہارا تو لیا ہی جاتا ہے اور اب تو صرف مغربی مسلم دشمنوں تک ہی یہ تخصیص نہیں رہ گئی ہے ،اس حربہ کا استعمال وقتاً فوقتاً ہمارا ملکی میڈیا بھی بڑے شاطرانہ انداز میں کرنے لگا ہے چو ں کہ اس کا بھی دست شفقت مسلمانوں کی دکھتی رگ تک پہنچ چکا ہے اور پوری دنیا کے فرقہ پرست عناصر ہر سطح پر مسلمانوں کے خلاف

Read more

اسلام کا سیاسی نظام

رضوان عابد
بچپن میں ایک کہانی سنی تھی لال بھجکڑ کی۔ ایک گاؤں میںا یک ہاتھی آگیا، گاؤں والوں نے پہلے کبھی ہاتھی نہیں دیکھا تھا، جس کو جیسا بھی لگا اس نے وہی کہہ دیا۔ آخر کار لال بھجکڑ کو بلایا گیا۔ انہوں نے سب طرف سے ہاتھی کا معائنہ کیا اور کہا کہ اس کے آگے دانہ ڈالو اگر یہ چگ لے تو یہ ٹومڑو ورنہ اس کے بارہ سنگھا ہونے میں کوئی شک نہیں۔
امت مسلمہ کا حال بھی کچھ ایسا ہی ہے۔ ہر نظریہ کا آدمی جس طرح سے چاہتا ہے اسلام کے سیاسی نظام کو پیش کردیتا ہے۔ کچھ لوگوں کو جب جمہوریت

Read more

سائنس کا صحیح استعمال خدا کے قریب کرتا ہے

……..گزشتہ سے پیوستہ
جب ہم سونامی، زلزلہ، آتش فشاں، آسمان سے برف کی شکل میں پتھروں کی بارش کو ذہن میں رکھ کر جاپان کے حالات کا جائزہ لیتے ہیں اور قرآنی آیات کی روشنی میں ان سب کا تجزیہ کرتے ہیں تو بے ساختہ زبان سے نکلتا ہے کہ دنیا چاہے جس قدر طاقتور ہونے کا دعویٰ کرے، مگر اللہ کی مرضی اور حکم کے سامنے سب کچھ خس و خاشاک کی طرح بکھر جاتے ہیں، حکومت صرف خدا کی ہے۔ اس لیے قانون صرف اسی کا چلتا ہے۔ سائنس اور تمام علوم اسی کی نشانیاں ہیں۔
جاپان نے 1952 میں ہی اس بات کا اعلان کردیا تھا کہ اسے سونامی اور زلزلہ جیسی آفات کے سلسلہ میں پختہ انتظام کی صلاحیت پر ناز ہے۔ اس نے یہ

Read more

سونامی، زلزلہ، آتش فشاں میں خدا کی ہدایتیں

وصی احمد نعمانی
سورہ ملک کی آیت نمبر 16-17 کی تفسیر اور ترجمہ کرتے ہوئے شیخ الہند حضرت مولانا محمود الحسن اور شیخ الاسلام حضرت مولانا شبیر احمد عثمانی نے آسمان سے پتھروں کی بارش اور زمین پھٹنے کی وجہ سے زلزلہ کی تشریح کرتے ہوئے جو کچھ لکھا ہے، وہ جاپان کی موجودہ صورت حال کی طرف نہایت لطیف سا اشارہ ہے۔ یہ کچھ اس طرح ہے۔ ’’یعنی زمین کو تمہارے سامنے کیسا پست و ذلیل و نرم کردیا اور مسخر کردیا ہے کہ جو چاہو اس میں تصرف کرو تو چاہیے کہ اس پر اور اس کے پہاڑوں پر چلو پھرو اور روزی کماؤ، مگر اتنا یاد رکھو کہ جس نے روزی دی ہے، اس کی طرف لوٹ کر جانا ہے۔ خدا نے پہلے اپنے انعامات کو یاد دلایا

Read more

خواتین معاشرہ کو صحیح سمت دینے میں اپنا رول ادا کریں

نورین علی حق
صدیوں نہیں صرف نصف سال پرانی بات ہے کہ ہندوستانی خوا تین کی اکثریت بلا تفریق مذہب و ملت گھر ،شوہر، اور خاندان کی متبع تھی اور اسے اپنی ذمہ داریوں کا بھی بخوبی احساس تھا ۔ آخر کون سا انقلاب آیا کہ ہمارے معاشرے کی کایا پلٹ ہو گئی اور دیکھتے ہی دیکھتے یہ ہوا ئے تیز و تند ہماری خواتین کے سروں سے آنچل اور دلوں سے شرم و حیا کوسوں دور اُڑا لے گئی اور اس کا انہیں خود بھی احساس تک نہیں ہوا اور یہ سلسلہ بے ستری ہنوز فزوں تر ہے اور خدا ہی بہتر جا نتا ہے کہ یہ سلسلہ اپنے اختتام کوپہنچے

Read more