اے انسانو!’’روزہ ‘‘ متقی و پرہیز گار بننے کا ذریعہ ہے

اسحاق گورا
ارشاد ربانی ہے کہ ’’اے لوگو! جو ایمان لائے ہوتم پر روزے فرض کر دیے گئے ہیںجس طرح تم سے پہلے والی قوموں پر فرض کیے گئے تھے۔امید ہے کہ اس سے تمارے اندر تقو یٰ کی صفات پیدا ہوں گی۔‘‘(البقرہ:183)
ہم بتا دینا چاہتے ہیں کہ’’ روزہ ‘‘اسلام کا ایک اہم رکن ہے جو بر صغیر ہند،پاک اور بنگلہ دیش وغیرہ میںروزہ ہی کہلاتا ہے جبکہ یہ فارسی زبان کا لفظ ہے۔قرآن و حدیث اور رسول اللہ صلے اللہ علیہ وسلم کی زبان،عربی میں اس کو ’صوم‘ کہتے ہیں جس کی جمع ’صیام‘ ہے۔قرآن کریم میں یہی الفاظ استعمال ہوتے ہیں۔ہندی اور سنسکرت میں اسے ’ورت ‘ا

Read more

روزہ تقویٰ حاصل کرنے کا بہترین ذریعہ ہے

محمد رضوان خان
رمضان المبارک اسلامی سال کا ایک عظیم اور جلیل القدر مہینہ ہے، نبی پاکؐ نے اس مہینے کو شہر مبارک اور شہر عظیم کہا ہے، اگر اس مقدس ماہ مبارک کو کامل شعور، جذبۂ اخلاص اور احمد مجتبیٰؐ کے رہنما خطوط کے مطابق گزارنے کی کوشش کی جائے تو آدمی کی زندگی میں یہ ایک ماہ انقلاب لانے کے لیے کافی ہے۔ اس ماہ عظیم کے حسنات و برکات کے ایک فرد کی زندگی پر جو اثرات مرتب ہوتے ہیں وہ یقینا من جانب اللہ ہیں، اسی ماہ صیام میں قرآن مجید نازل ہوا۔ رمضان المبارک وہ مہینہ ہے جس میں ہر عمل کا ثواب ستر گنا یا اس سے بھی زیادہ ہے۔ اس مہینے کے روزے خدا کے لیے ہیں جس کا بدلہ خدا کے ذمہ ہے۔ وہ خالق کون و مکان جت

Read more

لوگ ریت پر گھر بنا کر فخر کرتے ہیں

محمد اصف ریاض
ایک آدمی زمین پر نیکی اور بھلائی کا کام شروع کرتا ہے۔وہ ایک عرصہ تک اس کام میں لگا رہتا ہے۔رات کی تاریکی میں اٹھتا ہے اور اپنے رب کو یاد کرتا ہے،رمضان کا مبارک مہینہ آتا ہے تو اس کے دن فرائض کی ادائیگی کے بعد تلاشِ معاش میں گزرتے ہیں اور راتیں عبادت و ریاضت میں، لیکن اسے کوئی دنیوی فائدہ نہیں دکھائی دیتا۔نہ ہی سماج میں وہ پہچانا جاتا ہے اور نہ ہی اسے کوئی مقام حاصل ہوتا ہے۔وہ گمنامی کی زندگی گزارتا رہتا ہے، یہاں تک کہ گھر اور سماج والے اسے نااہل قرار دے کر مسترد کرنے لگتے ہیں۔اسی کے ساتھ ایک دوسرا آدمی اپنا دنیوی کاروبار شروع کرتا ہے اور دیکھتے ہی دیکھتے زمین پر پھیل جاتا ہے۔ وہ دنیا کما کر سماج اور قبیلہ میں اونچا مقام حاصل کرلیتا ہے۔ وہ ہر مقام پر آگے دکھائی دیتا ہے۔ اس کا اپنا ایک حلقہ بن جاتا ہے

Read more

سعادت کے دن عبادت کی راتیں

وسیم احمد
رمضان المبارک کا مہینہ بس آہی چکا ہے۔ اس ماہ کے تعلق سے قرآن و حدیث میں بہت سی فضیلتیں بیان کی گئی ہیں۔اگر ہم ان فضائل کی قدرو قیمت کے بارے میں جان لیں تو دل چاہے گا کہ پورا سال رمضان کا ہی مہینہ رہے اور ہم سال بھر روزے رکھتے رہیں۔چنانچہ قرآن میں فرمایا گیا ’’ اے ایمان والو! تم پر روزے فرض کیے گئے، جیسے تم سے اگلی امتوں پر فرض کیے گئے تاکہ تم پرہیز گار بنو ۔‘‘ اس آیت کی روشنی میں علماء کرام نے لکھا ہے کہ آدم ؑ کے زمانے میں ایام بیض (ہر ماہ کی 13-14-15 تاریخ) کے ر

Read more

رمضان المبارک کا عظیم تحفہ کھجور

حکیم حامد تحسین
سورۃ رحمٰن میں باری تعالیٰ کا ارشاد ہے کہ ’تم اﷲ تعالیٰ کی کس کس نعمت کا انکار کرو گے‘۔ کھجور باری تعالیٰ کی اُن اَن گنت نعمتوں میں سے ایک ہے جن سے خداوند کریم نے انسان کا دامن ِ زندگی بھر دیا ہے اوراس سے انکار کی گنجائش نہیںہے۔ اس کو عربی میں ’تمر‘ کہتے ہیں، ، پیڑ پر پکی ہوئی کھجور کو ’رطب‘ اورپال میں پکاکر تیار کی ہوئی کھجور کو ’تمر‘ کہتے ہیں۔ رسو

Read more

پہلے عشرے میں ہر دن کے لئے کچھ مخصوص دعائیں

پہلے دن کی دعا :
اے اللہ میرے آج کے روزے کو حقیقی روزے داروں جیسا بنادے،میری عبادت کو سچے عبادت گزاروں جیسی بنادے ، آج مجھے غافل لوگوں جیسی نیند سے بیدار کردے اور آج میرے گناہ بخش دے !اے جہانوں کے پالنے والے مجھ سے درگزر کر اے گناہگاروں سے در گزر کرنے والے۔

Read more

آزادیء نسواں کا نعرہ ، ایک تجزیہ

محمد احمد کلیم اللہ
اسلام سے پہلے دنیا نے جس قدر ترقی کی تھی ،اس میں صرف ایک صنف (مرد ) اخلاقی اوردماغی قوتوں کا کرشمہ تھی، پھر جب اسلام آیا تو اس نے دو صنفوں (مر د وعورت) کی جد وجہد کو وسائلِ ترقی میں شامل کرلیا ،اس لیے جب اس کے باغ تمدن میں بہار آئی تو ایک نیارنگ وبو پیداہوگیا۔ عورت کو دنیا نے جس نگاہ سے دیکھا وہ مختلف ممالک میں مختلف رہی ہے، مشرق میں عورت مرد کے دامنِ تقدس کا داغ ہے، روما اس کو گھر کااثاثہ سمجھتاہے، یونان اس کو شیطان کہتا ہے ،کلیسا اس کو باغ انسانیت کا کانٹا تصور کرتاہے؛ لیکن اسلام کانقطۂ نظر ان سب سے جداگانہ ہے ،وہاں عورت نسیم اخلاق کی نکہت اور چہرۂ انسانیت کا نور سمجھی جاتی ہے۔ حض

Read more