بہار میں باہمی رسہ کشی عروج پر

سروج سنگھ
جے ڈی یو کے ناراض ممبران پارلیمنٹ نے آپس میں ہی ایک دوسرے کا دل ٹٹولنے کا کام شروع کر دیا ہے۔ ذرائع پر بھروسہ کریں تو اس مشن میں ایک دوسرے کے سخت مخالف للن سنگھ اور اوپیندر کشواہا بھی ساتھ آ سکتے ہیں۔ ان دونوں کے درمیان کی کڑی نے بتایا کہ دونوں لیڈران سے بات چل رہی ہے اور مناسب وقت پر آپ دھماکہ دارخبر سن سکتے ہیں۔
انتخابات کے بعد اب نتیش کمار سے ناراض جے ڈی یو کے ممبران پارلیمنٹ پر ضابطہ شکنی کا ڈنڈا چلانے کی تیاریاں رفتار پکڑ رہی ہیں۔ انتخابات سے قبل اور انتخابات کے دوران پارٹی کے خلاف کام کرنے والے ممبران پارلیمنٹ، وزراء اور لیڈران کو سبق سکھانے کے لئے ہوم ورک تقریباً مکم

Read more

بی جے پی کا مشن 2012

وجے یادو
یہ بات 1991کی ہے، جب اترپردیش میں بھگوا لہر چل رہی تھی اور ریاست کی انتخابی تاریخ میں ایسا پہلی بار ہوا تھا کہ بی جے پی نے اکثریت کے ساتھ اپنی حکومت بنائی تھی۔ تمام لیڈران اور کارکنان خوش تھے، کہیں کوئی گروپ بندی نہیں تھی۔ اختلافات تھے، لیکن دل صاف تھے۔ وقت کی تبدیلی کے ساتھ بی جے پی پر اقتدار کا نشہ چڑھا، سونیا-راہل کی سرزنش کرتے کرتے کانگریسی ثقافت حاوی ہوئی۔ آج بی جے پی اتر پردیش میں چوتھے پائیدان کی پارٹی بن گئی ہے۔ وجوہات اور بھی ہیں، لیکن مرکزی و ریاستی قیادت کے حالات پر قابو پانے کی دلچسپی نہیں نظر آتی ہے۔ اخبارات میں بیان بازی جاری رہ

Read more

اتر پردیش میں دہشت گردی کا خطرناک سایہ

شترونجے کمار سنگھ
نیپال میں جاری سیاسی غیر یقینی پر مرکزی اور اتر پردیش حکومت جلد ہی مستعد نہیں ہوئی تو ہندوستان ایک بار پھر سے سکھ دہشت گردی کی لپیٹ میں آ سکتا ہے۔جموں وکشمیر سمیت ملک کی کئی ریاستیں پہلے ہی پاکستانی حمایت یافتہ دہشت گردی کے عذاب کو برداشت کر رہی ہیں۔اب پاکستان سے سکھ دہشت گردوں کو پوری مدد مل رہی ہے اور انہیں نیپال کے راستے ہندوستان بھیجا جا رہا ہے۔خفیہ افسران کا ماننا ہے کہ پاکستان اتر پردیش کو ٹرانزٹ روٹ کے طور پر استعمال کر رہا ہے۔ ہند، نیپال کی 550کلو میٹر لمبی کھلی سرحد دہشت گردوں کے ناپاک منصوبوں میں مدد گار ث

Read more

دبائو میں ہیں نوکرشاہ

دلیپ چیرین
آدرش ہاؤسنگ گھوٹالے نے ایک وزیراعلیٰ کی بلی لے لی، لیکن سوسائٹی کو گرین سگنل دینے والے نوکر شاہ بے داغ بچ نکلنے میں کامیاب رہے، البتہ اس ایشو کے حوالے سے جتنا شور شرابا مچا ہواہے، اسے دیکھتے ہوئے ایسا نہیں لگتا کہ حکومت اس میں شامل افسران کو اتنی آسانی سے چھوڑ دے گی۔ وزیراعلیٰ کی کرسی سنبھالتے ہی پرتھوی راج چوہان نے سینئر افسران کے ساتھ میٹنگ میں اسے واضح کردیا۔ ریاست کے نوکرشاہوں کے لیے ان کا ایک ہی پیغام تھا، کام کرو یا دفع ہو جاؤ۔ لوگ اسے چوہان کا وقتی رد عمل یا گیدڑ بھبکی کا نام دے سکتے ہیں، لیکن ان کے کام کرنے کا جو طر

Read more

بہار میں برقرار ہے لالو کا جادو

اشرف استھانوی
بہارمیں 15 ویں اسمبلی کی تشکیل کے لئے الیکشن کمیشن آف انڈیا کی طرف سے شروع کیا گیا تقریباً دو ماہ کا طویل انتخابی عمل اپنے اختتام کو پہنچ چکا ہے۔ اس انتخاب کے دوران کئی پرانے ریکارڈ ٹوٹے ہیں تو کئی نئے ریکارڈ بھی بنے ہیں۔ کسی خیمہ میں جشن اورچراغاں ہیں تو کسی میں مایوسی اور فکر و تردد کے بڑھتے ہوئے سائے ہیں اور کئی پر سیاسی پنڈتوں کو اپنی پیشن گوئی غلط ہونے پر خفت او ر ہزیم

Read more

سدرشن کے بیان سے سونیا کا قد مزید بڑھ گیا

راجیو رنجن تیواری
غیر ملکی ہونے اور شوہر-ساس کے قتل میں ملوث ہونے کے الزامات سے گھرا سونیا کا مبینہ سیاسی سفر ہر زاویے سے کامیاب رہاہے، حالانکہ ان کے مخالفین نے مذکورہ الزامات کے سہارے ان کے سیاسی قدم کو روکنے کی پوری کوشش کی، لیکن ان الزامات کا سائڈ افیکٹ سونیا گاندھی کے لیے موافق رہا اور یہ کہا جاسکتا ہے کہ جب جب ان پر نشانے سادھے گئے، تب تب ان کی سیاسی طاقت بڑھی ہے۔
سونیا انٹونیا مائنو یعنی سونیا گاندھی کا اس ملک سے رشتہ ایک رومانس سے شروع ہواتھا۔ آج یہ رشتہ پوری طرح سیاسی تھرلر میں تبدیل ہوچکا ہے۔ 2004کے انتخابات م

Read more

عہدہ پانے کی دوڑ

دلیپ چیرین
ملک کی اعلیٰ جانچ ایجنسی سینٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن(سی بی آئی) آج کل کافی مصروف ہے۔ حال ہی میں جس طرح ایک کے بعد ایک گھوٹالے سامنے آرہے ہیں، سی بی آئی کے افسران جانچ کے کاموں میں بری طرح الجھے ہوئے ہیں، لیکن اس کے ساتھ ساتھ سی بی آئی کے اندر ایک اور چیز کی گہما گہمی ہے۔ اس ادارہ کے موجودہ ڈائریکٹر اشونی کمار نومبر کے آخر میں ریٹائر ہو رہے ہیں اور نئے ڈائریکٹر کی تلاش کا کام زوروں پر ہے۔ دلچسپ حقیقت یہ بھی ہے کہ حکومت انٹیلی جنس بیورو(آئی بی) اور ریسرچ اینڈ انالیسس ونگ(ر

Read more

جماعت اسلامی ہند کا سیاسی پارٹی کے قیام کا اعلان

نوازش مہدی
دہلی میں منعقدہ جماعت اسلامی ہند کے عظیم الشان اجلاس میں ہزاروں افراد کی موجودگی میں جماعت نے ایک سیاسی پارٹی کے قیام کا اعلان کیا۔البتہ جماعت اسلامی کے اندر یہ بحث کافی دنوں سے جاری تھی کہ ملک کی انتخابی سیاست میں جماعت اسلامی کی حکمت عملی کیا ہو،جماعت اسلامی کے جنرل سکریٹری نصرت علی نے دہلی میں ہونے والے کل ہند اجتماع کے افتتاحی سیشن میں اس بات کا اعلان کیا کہ ’اسلام اور مسلمانوں کے تحفظ اور اقدار پر مبنی سیاست کے فروغ، عام انسانوں کی فلاح وبہبود اور عدل وانصاف کے قیام کے لیے ای

Read more

حکومت کس کی ہوگی کہنا مشکل ہے

سروج سنگھ
بہار میں منقسم رائے عامہ کے آثار ہیں، لیکن جے ڈی یو اور آرجے ڈی اتحاد حکومت سازی کے بڑے بڑے دعوے کررہے ہیں۔ دونوں بڑی پارٹیاں سمجھتی ہیں کہ بہار کے عوام نے انہیں حکومت بنانے اور ترقی کے لئے اپنی حمایت دی ہے۔ دونوں اتحادوں کا ماننا ہے کہ روایتی ووٹوں کے علاوہ بڑی تعداد میں چھوٹی ذات کے ووٹ ملنے سے ان کا راستہ آسان ہوگیاہے۔ دلچسپ بات تویہ ہے کہ دونوں ہی خیموں میں کابینی وزارت کا خاکہ بھی کھینچا جارہا ہے۔ اس کے علاوہ عہدہ ٔوزارت کی تمنا رکھنے والے ممکنہ ممبر ان اسمبلی لابنگ میں مشغول نظر آ

Read more