اتر پردیش کے وزیر زمین مافیا بن گئے

اسرار پٹھان
صوبے کی سیاست پر مجرمانہ چھاپ کا اصلی چہرہ دیکھنا ہے تو بندیل کھنڈ کا رخ کرنا پڑے گا۔ یہ وہی بندیل کھنڈ ہے جو نقل مکانی، بھکمری، خشک سالی اور کسانوں کی خود کشی کی وجہ سے گزشتہ کئی برسوں سے صوبے کی سیاست کا مرکزی پوائنٹ ہے۔ بندیل کھنڈ کا صوبے کی سیاست میں اس بات سے بھی اہم مقام ہے کہ حکومت کے خیمے کا ایک بڑا طبقہ اسی علاقہ سے وابستہ ہے۔ حکومت میں کافی اثر و رسوخ رکھنے والے نسیم الدین

Read more

یہ کانگریس کے لئے امتحان کی گھڑی ہے

میگھناد دیسائی
ویلنگٹن کے ڈیوک نے واٹر لو میں کہا تھا کہ وہ نیپولین کی فوج کے مقابلے اپنی فوج سے زیادہ ڈرے ہوئے تھے۔ہندوستان کے وزیر اعظم کو بھی کچھ ایسا ہی احساس جلد ہی ہو سکتا ہے۔سونیا گاندھی اور منموہن سنگھ کے درمیان تعلقات پر کانگریس کے ترجمان جناردن دویدی نے کہا کہ ان دونو ں کے درمیان جو سمجھ ہے وہ اس سے بہتر کبھی نہیں ہو سکتی۔
اس بیان کو توجہ سے پڑھیں۔اصل میں یہ ایک بری خبر ہے۔چونکہ یہ سمجھ آج جتنی اچھی ہے،اس سے بہتر کبھی نہیں ہو سکتی۔اس کا مطلب یہ ہے کہ آنے والے وقت میںیہ خراب ہو سکتی ہے۔ہو سکتا ہے کہ دویدی یہ کہنا چاہتے ہوں کہ یہ سمجھ آج جتنی اچھی ہے،اتنی کبھی نہیں تھی۔ہو سکتا ہے ایسا نہ بھی ہو۔وہ شاید ایک مشکل اشارہ دے رہے ہوں ک

Read more

بہار کی واحد مسلم خاتون وزیر پروین امان اللہ

اشرف استھانوی
بہار کی این ڈی اے۔ll حکومت میں پہلی بار ایک مسلم خاتون پروین امان اللہ کو وزیر بنایا گیا ہے۔ انہیں سماجی انصاف کا محکمہ سونپا گیا ہے۔ بظاہر یہ ایک عام سی بات ہے کہ انتخاب ہوتے رہتے ہیں ، سرکاریں بنتی رہتی ہیں اور ہر حکومت میں اس حکومت کے سربرا ہ ووٹ بینک کی اہمیت کے پیش نظر مختلف فرقہ اور طبقہ کے لوگوں کو اپنی کابینہ میں نمائندگی دیتے رہتے ہیں اور کچھ خاص مثالوں کو چھوڑ کر عموماً وزیروں کو ایسے محکمے کا چارج مل جاتا ہے جس سے اس وزیر کا دور کا بھی کوئی واسطہ نہیں ہوتا ہے اور نہ ہی اس

Read more

کیسے کہیں نیا سال مبارک ہو

ششی شیکھر
سال 2010،جنوری:بیس روپے کلو ملنے والی پیاز دسمبر تک آتے آتے 80روپے کلو ملنے لگی۔ دودھ 35روپے اور پٹرول 60روپے تک پہنچنے کو بیتاب۔ جنوری میں سونا 16ہزار فی 10گرام تھا تو دسمبر تک اس کی چمک بڑھ کر 20ہزار روپے سے زیادہ ہو گئی۔ چاندی 24سے بڑھ 45ہزار روپے فی کلو کی قیمتیں پار کر گئی۔ ظاہر ہے، نئے سال کا استقبال کرنے کے لئے عام آدمی کو اپنی جیب ڈھیلی نہیں بلکہ کاٹنی

Read more

نئے سال میں نئے سیاسی تجربے ہوں گے

وجے یادو
اتر پردیش کی سیاست میں نئے سال 2011کا آغاز سیاست کی شطرنجی چالوں سے ہوگا۔ بی ایس پی حکومت اپنی شبیہ بہتر کرنے اور عوامی مفاد میں کرائے گئے کاموں کی تشہیر کا آغاز کرے گی تو مخالفین اس میں خامیاں نکالیں گے۔ سال 2010سیاسی جماعتوں خاص طور پر بی ایس پی اور سماجوادی پارٹی کے لئے کھٹی میٹھی یادوں کا سفر رہا۔ برسراقتدار بی ایس پی کے لیڈران کو تو یہ سال جاتے جاتے لال بتیوں کی سوغات دے گیا۔ ضلع پنچایت اور بلاک ممبر کے پنچایتی انتخابات میں فتحیاب بیشتر لیڈر بی ایس پی وزراء اور ممبران اسمب

Read more

اتر پردیش میں تجارت بنی تعلیم

اروندے جے تلک
حال ہی میں اترپردیش کے گورنر بی ایل جوشی نے تعلیم کے گرتے ہوئے معیار اور بدنظمی کے شکار تعلیمی ماحول سے نمٹنے کے لیے پوری ریاست کی یونیورسٹیوں کے وائس چانسلروں کے ساتھ غور و خوض کیا۔ گورنر کی تشویش اس سلسلہ میں تھی کہ اترپردیش کی یونیورسٹیاں معیاری تعلیم دینے میں ناکام ہو رہی ہیں، ساتھ ہی ڈسپلن قائم کرنے میں بھی ناکام ثابت ہو رہی ہیں۔ انہوں نے کلاسز میں اساتذہ کی غیرحاضری، طلبا کی بڑھتی ہوئی تعداد کے داخلے کا مسئلہ، تحقیق کے کاموں میں گراوٹ اور ڈگری کالجوں کی منظوری کے علاوہ معاشی بدنظمی پر بھی تشویش کا اظہار کیا۔ گورنر کی تشویش واجب ہے، لیکن گورنر کی صرف اعلیٰ تعلیم کے تئیں تشویش کا مطلب یہ نہیں ہے کہ ثانوی اور بنیادی تعلیم

Read more

کہیں گمراہ نہ ہو جائے نوجوانوں کی فوج

سروج سنگھ
پوری دنیا کی ایک چوتھائی نوجوان آبادی ہندوستان میں بستی ہے۔اس ملک کے دو تہائی سے زیادہ شہریوں کی اوسطاً عمر 27سال سے کم ہے۔ انسانی وسائل کی شمسی توانائی سے لبریز یہ انڈین سورس دنیاکی کسی بھی عظیم طاقت کو حسد کا احساس کرانے پر مجبور کر سکتی ہے۔ یہ ہے بھی فطری ، نوجوا ن دماغ نا ممکن کو ممکن کے سانچے میں ڈھالنے کی صلاحیت جو رکھتا ہے۔ تبھی تو کہا گیا ہے کہ جوانی کے جوش میں آدمی پتھر کو بھی پانی بنا ڈالتا ہے۔جواں دلوں کے جذبے کے بھروسہ ہی بالو سے تیل نکالنے کا افسانہ بھی گھڑا گیا۔
لیکن حقیقت یہ بھی ہے کہ ہندوستان اپنی اس سب سے بیش قیمتی امانت کا مناسب استعمال نہیں کر پا رہا ہے۔ بلکہ، یہ سب سے بڑی طاقت ہی اس کے گلے کی ہڈی بنتی ج

Read more

فلسطینیوں کا دکھ درد بانٹنے نکلا ایشیا کا پہلا امن کارواں

فرمان چودھری
اسرائیل کی پالیسیوں کی وجہ سے فلسطینی تشدد کا شکار ہو رہے ہیں ،جنہیں شاید اسرائیل اور فلسطین کا مطلب تک نہیں معلوم ہے۔تازہ صورتحال یہ ہے کہ اسرائیل کے ہوائی حملوں کے ساتھ ساتھ فلسطین کے لوگوں کو روزمرہ کی ضروریات کے لیے در در کی ٹھوکریں کھانی پڑ رہی ہیں۔سب سے بڑا مسئلہ دوائیوں کا ہے۔اقتصادی ناکہ بندی کی وجہ سے لوگ مر رہے ہیں۔مرنے والوں میںبچے ہیں، بوڑھے ہیں اورخواتین ہیں۔اسرائیل کی جانب سے غزہ کی اقتصادی ناکہ بندی کی وجہ سے غزہ کی صورتحال انتہا

Read more

بہار کے مدارس اسلامیہ حکومت کی بے حسی کا شکار

اشرف استھانوی
بہار کے 6 ہزار مدارس اسلامیہ اور اُن سے وابستہ لاکھو ں افراد کو ریاست کی نتیش حکومت کے نیائے یعنی انصاف کا انتظار ہے۔ نیائے کے ساتھ وکاس یعنی ترقی کے ساتھ انصاف کا خوش کن نعرہ دینے والی نتیش حکومت ریاست کے اقلیتی عوام کو ترقیات کا فائدہ پہنچانے میں ناکام رہی ہے اور اب جب کہ نتیش کمار کی قیادت میں این ڈی اے دوبارہ زبردست اکثریت کے ساتھ اقتدار میں آچکا ہے ، اقلیتوں میں اس بات کے حوالے سے بڑی بے چینی پائی جاتی ہے کہ آخر اس حکومت میں مسلمانوں کو کیا ملا۔ مسلمان اب اس بات کا محاسبہ کرنے لگے ہیں کہ نتیش حکومت کی پہلی 5 سالہ میعاد میں مسلمانوں کے کون کون سے بنیادی مسائل حل ہوئے اور اگر نہیں حل ہوسکے تو اس کی کیا وجہ رہی اور اگر بے پناہ اکثریت کے نشے

Read more

آخر کب ختم ہوگی بندھوا مزدوری

فردوس خان
آزادی کی 6دہائی گزر جانے کے بعد بھی ہمارے ملک میں بندھوا مزدوری مسلسل جاری ہے۔حالانکہ حکومت نے 1975میں ایک آرڈینینس کے ذریعہ بندھوا مزدوری پر پابندی عائد کر دی تھی، مگر اس کے باوجود یہ سلسلہ آج بھی جاری ہے۔ حکومت بھی اس بات کو تسلیم کرتی ہے کہ ملک میں بندھوا مزدوری ابھی بھی جاری ہے۔دور جانے کی ضرورت نہیں ، ملک کی راجدھانی دہلی کو ہی لے لیجئے، پولس نے گزشتہ دنوں راجدھانی کے نبی کریم علاقہ میں ایک بیگ بنانے والے کارخانہ میں کام کرنے والے 22بچوں کو آزاد کرایا۔ان بچوں کی ع

Read more