اتر پردیش میں تجارت بنی تعلیم

اروندے جے تلک
حال ہی میں اترپردیش کے گورنر بی ایل جوشی نے تعلیم کے گرتے ہوئے معیار اور بدنظمی کے شکار تعلیمی ماحول سے نمٹنے کے لیے پوری ریاست کی یونیورسٹیوں کے وائس چانسلروں کے ساتھ غور و خوض کیا۔ گورنر کی تشویش اس سلسلہ میں تھی کہ اترپردیش کی یونیورسٹیاں معیاری تعلیم دینے میں ناکام ہو رہی ہیں، ساتھ ہی ڈسپلن قائم کرنے میں بھی ناکام ثابت ہو رہی ہیں۔ انہوں نے کلاسز میں اساتذہ کی غیرحاضری، طلبا کی بڑھتی ہوئی تعداد کے داخلے کا مسئلہ، تحقیق کے کاموں میں گراوٹ اور ڈگری کالجوں کی منظوری کے علاوہ معاشی بدنظمی پر بھی تشویش کا اظہار کیا۔ گورنر کی تشویش واجب ہے، لیکن گورنر کی صرف اعلیٰ تعلیم کے تئیں تشویش کا مطلب یہ نہیں ہے کہ ثانوی اور بنیادی تعلیم

Read more

کہیں گمراہ نہ ہو جائے نوجوانوں کی فوج

سروج سنگھ
پوری دنیا کی ایک چوتھائی نوجوان آبادی ہندوستان میں بستی ہے۔اس ملک کے دو تہائی سے زیادہ شہریوں کی اوسطاً عمر 27سال سے کم ہے۔ انسانی وسائل کی شمسی توانائی سے لبریز یہ انڈین سورس دنیاکی کسی بھی عظیم طاقت کو حسد کا احساس کرانے پر مجبور کر سکتی ہے۔ یہ ہے بھی فطری ، نوجوا ن دماغ نا ممکن کو ممکن کے سانچے میں ڈھالنے کی صلاحیت جو رکھتا ہے۔ تبھی تو کہا گیا ہے کہ جوانی کے جوش میں آدمی پتھر کو بھی پانی بنا ڈالتا ہے۔جواں دلوں کے جذبے کے بھروسہ ہی بالو سے تیل نکالنے کا افسانہ بھی گھڑا گیا۔
لیکن حقیقت یہ بھی ہے کہ ہندوستان اپنی اس سب سے بیش قیمتی امانت کا مناسب استعمال نہیں کر پا رہا ہے۔ بلکہ، یہ سب سے بڑی طاقت ہی اس کے گلے کی ہڈی بنتی ج

Read more

فلسطینیوں کا دکھ درد بانٹنے نکلا ایشیا کا پہلا امن کارواں

فرمان چودھری
اسرائیل کی پالیسیوں کی وجہ سے فلسطینی تشدد کا شکار ہو رہے ہیں ،جنہیں شاید اسرائیل اور فلسطین کا مطلب تک نہیں معلوم ہے۔تازہ صورتحال یہ ہے کہ اسرائیل کے ہوائی حملوں کے ساتھ ساتھ فلسطین کے لوگوں کو روزمرہ کی ضروریات کے لیے در در کی ٹھوکریں کھانی پڑ رہی ہیں۔سب سے بڑا مسئلہ دوائیوں کا ہے۔اقتصادی ناکہ بندی کی وجہ سے لوگ مر رہے ہیں۔مرنے والوں میںبچے ہیں، بوڑھے ہیں اورخواتین ہیں۔اسرائیل کی جانب سے غزہ کی اقتصادی ناکہ بندی کی وجہ سے غزہ کی صورتحال انتہا

Read more

بہار کے مدارس اسلامیہ حکومت کی بے حسی کا شکار

اشرف استھانوی
بہار کے 6 ہزار مدارس اسلامیہ اور اُن سے وابستہ لاکھو ں افراد کو ریاست کی نتیش حکومت کے نیائے یعنی انصاف کا انتظار ہے۔ نیائے کے ساتھ وکاس یعنی ترقی کے ساتھ انصاف کا خوش کن نعرہ دینے والی نتیش حکومت ریاست کے اقلیتی عوام کو ترقیات کا فائدہ پہنچانے میں ناکام رہی ہے اور اب جب کہ نتیش کمار کی قیادت میں این ڈی اے دوبارہ زبردست اکثریت کے ساتھ اقتدار میں آچکا ہے ، اقلیتوں میں اس بات کے حوالے سے بڑی بے چینی پائی جاتی ہے کہ آخر اس حکومت میں مسلمانوں کو کیا ملا۔ مسلمان اب اس بات کا محاسبہ کرنے لگے ہیں کہ نتیش حکومت کی پہلی 5 سالہ میعاد میں مسلمانوں کے کون کون سے بنیادی مسائل حل ہوئے اور اگر نہیں حل ہوسکے تو اس کی کیا وجہ رہی اور اگر بے پناہ اکثریت کے نشے

Read more

آخر کب ختم ہوگی بندھوا مزدوری

فردوس خان
آزادی کی 6دہائی گزر جانے کے بعد بھی ہمارے ملک میں بندھوا مزدوری مسلسل جاری ہے۔حالانکہ حکومت نے 1975میں ایک آرڈینینس کے ذریعہ بندھوا مزدوری پر پابندی عائد کر دی تھی، مگر اس کے باوجود یہ سلسلہ آج بھی جاری ہے۔ حکومت بھی اس بات کو تسلیم کرتی ہے کہ ملک میں بندھوا مزدوری ابھی بھی جاری ہے۔دور جانے کی ضرورت نہیں ، ملک کی راجدھانی دہلی کو ہی لے لیجئے، پولس نے گزشتہ دنوں راجدھانی کے نبی کریم علاقہ میں ایک بیگ بنانے والے کارخانہ میں کام کرنے والے 22بچوں کو آزاد کرایا۔ان بچوں کی ع

Read more

وکی لیکس: عالم اسلام کے لئے سازش تو نہیں؟

عطا بنارسی
کسی بھی ملک کی خفیہ دستاویزات اورکسی بھی حکومت کی اس کے غیرممالک سے متعلق خفیہ پالیسی اس ملک اور حکومت کا سب سے قیمتی سرمایہ ہوا کرتی ہے ۔اس کی حفاظت اسی طریقے سے کی جاتی ہے جیسے سرحد پر بیٹھے فوجی ہر لمحہ چوکنے اور کسی بھی اچانک مخالف فوجوں کی کارروائی کیلئے تیاررہتے ہیں۔خصوصاً ایسے موقع پرجب کہ حکومت کو معلوم ہو کہ اس کے خفیہ راز سے کوئی واقف ہو چکا ہے اور اگر کوئی سخت قدم نہیںاٹھائے گئے تو وہ شخص راز کو افشا کر سکتا ہے۔حکومت اس بات سے بھی اچھی طرح واقف

Read more

کسانوں کی سننے والا کوئی نہیں

سریندر اگنی ہوتری
اتر پردیش کے دیہی علاقوں میں کھاد-بیج کی شدید قلت ہے۔ گورکھپور- دیوریا شاہراہ پر چوری چورا میں واقع ’کرشک بھارتیہ سیوا کیندر‘ پر کھاد اور بیج نہ بانٹنے سے مشتعل کسانوں نے راستہ جام کر دیا۔ پولس نے کسانوں پر لاٹھیاں برسائیں، جس سے کئی کسان زخمی ہوگئے۔ کسانوں کا الزام ہے کہ کھاد-بیج کی کالا بازاری کی جارہی ہے۔ یہی حال سکری گنج بیل گھاٹ بلاک کی سہکاری سمیتی کوٹیاں بشونی کا ہے۔ کسان رادھے شیام، سنتوش، رما شنکر، امرجیت، بلونت، جے پرکاش، سنگم، روندر پرتاپ سنگھ وغیرہ کا کہنا ہے کہ ڈہرا ٹیکر نیائے پنچایت میں کم سے کم چار ٹرک کھاد مزید چاہئیں۔ پپرائچ علاقہ کے گوداموں میں کھاد ہونے کے باوجود بھی تالے لٹ

Read more

یو پی میں کروڑوں کا اناج گھوٹالہ

پربھات رنجن دین
وہ دن دور نہیں جب حکومت اور عدالتی نظام سے پریشان ملک کے عام لوگ قانون کو اپنے ہاتھ میں لے لیں۔ قتل عام شروع ہوجائے اور ملک پھر سے منقسم نہ ہوجائے۔ ایسے سنگین خدشہ کا اظہار کرتے ہوئے الٰہ آباد ہائی کورٹ نے ملک کے سرکاری اور عدالتی نظام کی کمزور نبض پر ہاتھ رکھ کر ملک کی دھماکہ خیز صورت حال کو جیسے روشنی دکھا دی۔ ہائی کورٹ نے یہ واضح کر دیا کہ بدعنوانی میں ملوث عوامی خدمت گاروں پر مقدمہ چلانے کی منظوری نہ دے کر اقتدار میں بیٹھے لیڈر ہی بدعنوانی کی پرورش کرتے ہیں۔ سی بی آئی یا دوس

Read more

آر ٹی آئی ترمیم : یہ عوام کو کمزور کرنے کی سازش ہے

ششی شیکھر
بات 2006کی ہے۔آر ٹی آئی کو نافذ ہوئے ابھی کچھ مہینے ہی ہوئے تھے۔بہار کے جھنجارپورم کا ایک رکشا پلرمظلوم اندرا آواس یوجنا کے تحت درخواست دیتا ہے۔اب بلاک ڈیولپمنٹ آفیسر اس کی درخواست کو پاس کرنے کے لیے5ہزار ورپے کی رشوت مانگتا ہے۔ناخواندہ اور غریب مظلوم تین سال سے بی ڈی او کے دفتر میں دھکے کھا رہا تھا، کیو نکہ5ہزار روپے کی رشوت دینا اس کے لیے ممکن نہیں تھا۔اسی درمیان وہ ایک سماجی کارکن اشوک سنگھ سے ملا جس نے اسے آر ٹی آئی قانون کے تحت اطلاع مانگنے کی درخواست بنا ک

Read more

اصلاح پسندانہ جمہوری قدریںاور دہشت زدہ ڈریگن

میگھناد دیسائی
آخر کار ،ہندوستان نے ایک اچھا کام کیا؟ اس نے چین کے لی شیاباؤ کو ملے نوبل انعام کی تقریب میں شرکت کرنے کا فیصلہ کیا۔ہندوستان نے ان ممالک سے الگ رہنے کا فیصلہ کیا جواس معاملے میں چین کی حمایت میں تھے اور لی کو ملنے والے اعزاز کی تقریب کا بائیکاٹ کر رہے تھے۔اس ایشو پر چین کا ساتھ دینے والے اکثر ممالک کا ریکارڈ حقوق انسانی کے معاملے میں بہت برا رہا ہے۔میں جانتا ہوں، ان میں سے کئی ناوابستہ تحریک کے ممبر ہیںلیکن ایسی حالت میںہندوستان کا ناوابستہ تحریک میں بنے رہ

Read more