انا کی تیسری بھوک ہڑتال، کانگریس کی حکمت عملی کا جواب ہے

ڈاکٹر منیش کمار
اچھا تیرنے والا ندی کے بیچ نہیں ڈوبتا، وہ تیز موجوں سے لڑتے ہوئے خود کو بچا لیتا ہے۔ اچھا تیرنے والا ہمیشہ کنارے پر ڈوبتا ہے۔ وہ بھی اس لیے، کیوں کہ اسے لگتا ہے کہ یہاں پانی کم ہے۔ جن لوک پال کے لیے انّا ہزارے نے جس تحریک کو ملک گیر بنایا، اس نے کافی مشکلوں کا سامنا کیا۔ کانگریس پارٹی کے ذریعے انّا کو بدعنوان بتایا گیا، انہیں جیل بھیجا گیا۔ دہلی میں تحریک

Read more

انار کم بیمار زیادہ

سروج سنگھ
بہار میں راجیہ سبھا کی 6اور قانون ساز کونسل کی 23سیٹوں کے لیے الیکشن اور نامزدگی کا عمل بھلے ہی آئندہ سال فروری سے شروع ہوگا، لیکن سیاسی گلیاروں میں اس کے دعویداروں نے ابھی سے ہی مضبوط لابنگ شروع کر دی ہے۔تمام ماراماری جے ڈی یو اور بی جے پی میں ہی ہے، کیونکہ آر جے ڈی، ایل جے پی اور کانگریس کو اس الیکشن اور نامزدگی سے کچھ حاصل نہیں ہونے والا۔نئے رجحان میں جے ڈی یواور بی جے پی کی اکثریت ہے، اس لیے سب کچھ ان کے ہی حصہ میں آنا ہے۔ جن ممبران کی مدت کار ختم ہو

Read more

قذافی کی ہلاکت نفسیاتی جنگ کا حصہ

محمد احمد کاظمی
جدید دور میں تکنیکی ترقیوں کی وجہ سے دنیا بھر کے ہر میدان میں ترقی ہوئی ہے۔ مختلف ممالک نے دفاعی اور فوجی ساز و سامان اس حد تک تیار کر لیا ہے کہ کسی بھی ملک میں زمینی افواج بھیجے بغیر بڑے پیمانے پر تباہی کی جا سکتی ہے۔ امریکہ کی عراق اور افغانستان میں ناکامی اور 2006 میں حزب اللہ اور 2008 میںحماس کے ذریعہ اسرائیل کو ملی شکست حالیہ تاریخ میں جدید ہتھیاروں کی ناکامی کی بہترین مثالیں ہیں۔ان ناکامیوں اور جنگوں میں افواج پر آنے والے غیر معمولی خرچ کو دیکھتے ہوئے بھی مس

Read more

کام کے بوجھ تلے بابو

حق اطلاعات قانون (آر ٹی آئی) کی کامیابی کے سبب درخواستوں کا سیلاب آ گیا ہے۔ صرف مرکزی حکومت کی بات کریں تو ایک اندازہ کے مطابق، ہر سال تقریباً 8لاکھ درخواستیں مختلف محکمات کو موصول ہوتی ہیں۔ جب اتنی درخواستیں آ رہی ہیں تو ظاہر سی بات ہے کہ سینٹرل انفارمیشن کمیشن پر کام کا بوجھ بڑھ گیا ہے۔ حالانکہ چیف انفارمیشن کمشنر ستیندر مشر کے ساتھ ساتھ پانچ انفارمیشن کمشنر نظام بنائے رکھنے کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں۔ بابوئوں پر نظر رک

Read more

منریگا پر سیاست

فردوس خان
ملک میں آج بد عنوانی سب سے بڑا مدعا بنا ہوا ہے۔ مگر افسوس کی بات یہ ہے کہ سیاسی پارٹیاں عوامی مفاد کے بجائے پارٹی مفاد کے لیے اس کا استعمال کر رہی ہیں۔ کانگریس کے یوراج راہل گاندھی کے ذریعہ اتر پردیش میں مرکزی منصوبہ جات کو نافذ کرنے میں کوتاہی برتنے کا الزام لگاتے ہی اس پر سیاسی رنگ چڑھنا شروع ہو گیا ہے۔ مرکزی وزیر برائے دیہی ترقی، جے رام رمیش نے اترپردیش کی وزیر اعلیٰ مایاوتی کو خط لکھ کر مہاتما گاندھی راشٹریہ گرامین روزگار گارنٹی یوجنا (منریگا) میں گھوٹالے کا ذکر ک

Read more

ہندوستانی سیاست کا خالی پن

میگھناد دیسائی
گزشتہ سال دیوالی کے وقت امریکی صدر براک اوبامہ ہندوستانی دورہ پر آئے تھے۔ اوبامہ کے جانے کے آدھے گھنٹے کے اندر مہاراشٹر کے اشوک چوان کو آدرش ہائوسنگ سوسائٹی گھوٹالہ میں ملوث ہونے کے سبب مستعفی ہونا پڑا تھا۔ اس کے لیے سونیا گاندھی نے چوان کو مجبور کیا تھا۔ اگر پنڈتوںپر یقین کیا جائے تو اس دیوالی بھی کانگریس یا یو پی اے میں کچھ تبدیلی ہونی چاہیے تھی، لیکن ابھی تک اس کا کوئی امکان نظر نہیں آیا۔کچھ لوگ کہہ سکتے ہیں کہ یو پی اے کی دوسرے مدت کار میں حکومت کی اسی ٹیم کو کی

Read more

این سی ای آر ٹی سے اردو کو ختم کرنے ایک بڑی سازش

ڈاکٹر قمر تبریز
ہندوستان میں حکومتی سطح پر اردو کے ساتھ تعصب کا رویہ شروع سے اپنایا جاتا رہا ہے، چاہے وہ اردو میڈیم اسکولوں کو بند کرانے کا معاملہ ہو، یا پھر اردو ٹیچرس کی تقرری کا معاملہ، ہر معاملے میں حکومت نے ہمیشہ اردو داں طبقے کے ساتھ کھلواڑ کیا ہے۔ ملک میں نصابی کتابوں کو تیار کرنے کا ایک اہم ادارہ ہے، نیشنل کونسل فار ایجوکیشنل ریسرچ اینڈ ٹریننگ (این سی ای آر ٹی)، یہاں بھی اردو کے ساتھ ہمیشہ متعصبانہ رویہ اپنایا گیا۔ یہاں کا ایک اہم شعبہ ہے، پبلی کیشن ڈپارٹمنٹ۔ اس شعبہ کا بنیادی کام حکومت ہند کی وزارتِ فروغِ انسانی وسائل کی منظوری سے تیارکردہ قومی نص

Read more