جن لوک پال پر ہوئے سروے کے نتائج

گزشتہ دنوں IACٹیم نے ایک سروے کیا تھا۔ آئیے آج اسکے نتائج پر ایک نظر ڈالتے ہیں۔ سروے میں چارسوال پوچھے گئے تھے اور پورے ملک سے 6948 لوگوں نے ای میل کے ذریعہ اپنے جواب ارسال کئے تھے۔ سروے کے نتائج کو مندرجہ ذیل جدول میںپیش کیا جارہا ہے:

Read more

ہندوستان میں بنیادی سطح پر تعلیم کی صورتحال

ڈاکٹر قمر تبریز
ہمارے ملک میں ہر شہری کو بنیادی تعلیم فراہم کرنے کی ذمہ داری حکومت کی ہے۔ ملک کے چودہ سال کی عمر تک کے ہر بچے کو مفت اور لازمی تعلیم فراہم کرنے کے لیے مرکزی حکومت نے 2009 میں رائٹ ٹو ایجوکیشن ایکٹ بھی پاس کیا۔ قانون تو پاس ہوگیا، لیکن زمینی صورتِ حال یہ ہے کہ بہار کے اندر 26.21 فیصد، اروناچل پردیش میں 8.09 فیصد اور جھارکھنڈ میں 7.59 فیصد پرائمری اسکول ایسے ہیں جہاں پر اسکول کی عمارت ہی نہیں ہے؛ ناگالینڈ میں 29 فیصد اور میگھالیہ میں 21 فیصد پرائمری اسکول ایسے ہیں، جن میں پینے کے پانی کا انتظام نہیں ہے؛ بہار میں 94 فیصد، منی پور میں 90 فیصد، تریپورہ میں 78 فیصد،

Read more

یو پی اے سرکار عوام کو گمراہ کر رہی ہے

ڈاکٹر منیش کمار
کیا ہم نے امریکہ کو ہندوستان کی اندرونی سیاست میں مداخلت کرنے کی چھوٹ دے دی ہے۔ اگر نہیں، تو ملک کی اپوزیشن پارٹیاں اور میڈیا نے اس بات کو کیوں نہیں اٹھایا کہ امریکہ کی وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن نے ممتا بنرجی سے رٹیل مارکیٹ میں غیر ملکی سرمایہ کاری جیسے متنازع معاملے پر کیوں بات کی، جب کہ یہ بات سب کو معلوم ہے کہ غیر ملکی سرمایہ کاری ایک ایسا مسئلہ ہے جس کو لے کر یو پی اے اتحاد میں رسہ کشی چل رہی ہے

Read more

ریزرویشن کا جن ایک بار پھر باہر آ گیا

سنجے سکسینہ
ریزرویشن کا جن ایک بار پھر باہر نکل آیا ہے۔ اس دفعہ سپریم کورٹ کاایک فیصلہ اسے باہر لے آیا ہے۔ سرکاری نوکریوں میں پروموشن میں ریزرویشن ختم کرنے کے سپریم کورٹ کے حالیہ فیصلے نے اتر پردیش کی سیاست میں ہلچل پیدا کردی ہے۔ سماجوادی پارٹی ، بہوجن سماج پارٹی، کانگریس اور بی جے پی سبھی پارٹیوں نے ریزرویشن کے جن میںجان پھونک دی ہے۔ کورٹ کے فیصلے کی مخالفت کرتے ہوئے جہاںبہوجن سماج پارٹی دلتوں کی سچا خ

Read more

ہمارے ممبران پارلیمنٹ کو اتنی عزت کیوں چاہئے

میگھنا دیسائی
گزشتہ یکم مئی کو دی ڈیلی میل کے ایک صحافی کوینٹین لیٹس نے برٹش ہاؤس آف کامنس کے اسپیکر کے بارے میں ایک تبصرہ کیا۔ انہوں نے اسپیکر بیر کاؤ کا موازنہ ایک کارٹون کریکٹر مٹلے سے کیا، جو ہمیشہ کنفیوزڈ رہتا تھا، جس کے سبب وہ کبھی کامیاب نہیں ہو پاتا تھا۔ اسی طرح کچھ سال پہلے میتھیو پیرس نے دی ٹائمس میں پارلیامنٹری اسکیچ نام کا کالم شروع کیا تھا۔ وہ خود بھی رکن پارلیمنٹ رہ چکے تھے۔ وہ اپنے ساتھی اراکین پارلیمنٹ کے اوپر تیکھ

Read more

ہندوستان کا عظیم رعایا پرور بادشاہ شیر شاہ سوری

عبد المقیت عبدالقدیر
شیر شاہ سوری کی پیدائش 1486 میں ہوئی۔ آپ کے والد کا نام حسن خان سوری تھا۔شیر شاہ سوری کے آباء کا تعلق افغان قبیلہ ـسورسے تھا۔ دہلی میں جب لودھی خاندان جو کہ نسلاً افغان تھے، کی حکومت قائم ہوئی تو بہت سے افغان سردار دہلی کی طرف کھنچے چلے آئے ۔ انہی سرداروں میں شیر شاہ کے دادا ابراہیم خان سوری بھی تھے ۔ شیر شاہ کے والد حسن خان کو سکندر لودھی نے سہسرام کی جاگیر عطا کی تھی۔ شیر شاہ اپنے والد کے آٹھویں فرزند ت

Read more

ممبئی: مہاراشٹر حکومت کی آرام نگر کو بیچنے کی سازش

سے ممبئی آئے۔ سارا بھائی کمپنی میں نوکری ملی اور کمپنی کی ہی سفارش سے آرام نگر کے اس بیرک میں رہنے کو ایک چھوٹا سا گھر ملا۔ بچپن سے جوانی تک اور اب بڑھاپا اسی علاقہ، اسی گھر میں گزر رہا ہے، لیکن اب ان کے آشیانے کو کسی کی نظر لگ گئی ہے۔ اسی طرح للتا پاٹنکر کے والد مدھوکر سدا شیو پاٹنکر مجاہد آزادی تھے۔ 1946 میں مرارجی بھائی دیسائی کے بھائی سی آر دیسائی کی سفارش پر انہیں آرام نگر کے بیرک میں مکان نمبر 50 رہنے کو ملا۔ لیکن اب للتا پاٹنکر کے سر سے کبھی بھی چھت غائب ہو

Read more

ہندوستان میں وقف جائداد کی لوٹ

عزیز اے مبارکی
حالیہ دنوں حکومت کرناٹک کے ذریعے تشکیل کردہ کمیٹی نے ریاست کے اندر وقف بورڈ کی زمینوں کا سروے کیا، جس میں ہزاروں کروڑ کے گھوٹالے کا پردہ فاش ہوا ہے۔ اس کمیٹی نے گھوٹالے سے متعلق سات ہزار صفحات پر مشتمل ایک رپورٹ ریاست کے وزیر اعلیٰ ڈی وی سدانند گوڑا کو سونپی ہے۔ اس کمیٹی نے انکشاف کیا ہے کہ وقف جائیداد کی لوٹ سے متعلق یہ گھوٹالہ ٹو جی اسپیکٹرم سے بھی بڑا گھوٹالہ ہوسکتا ہے۔ کمیٹی کو پتہ چلا ہے کہ زیادہ

Read more

مسلم صدر کا انتخاب ایک نیا چھلاوا

وسیم راشد
مسلم صدر بنانے کے پیچھے کیا سیاست ہے ۔آئیے اس پر بات کرتے ہیں۔کیوں بار بار مسلم صدر بنانے کی بات کہی جا رہی ہے؟کیا اس کے پیچھے کوئی سیاست پوشیدہ ہے؟کیا اس کے پیچھے مسلمانوں کی ترقی کی ایماند ارانہ کوشش ہے؟ کیا مسلمانوں کو سیاسی اور سماجی طور پر مضبوط کرنے کی کوشش ہے یا یہ سب ایک دکھاوا ہے ؟کیا وا

Read more