تہلکہ واقعہ: ترون تیجپال نے صحافت کو داغدار کیاہے

تمام خواتین کی تنظیمیں یہ الزام لگاتی ہیں کہ وقت اور سماج کے بدلنے کے ساتھ خواتین کے جنسی استحصال کے طریقے بھی بدل گئے ہیں۔ خواتین کے لئے مردوں کے برابر کھڑے ہونے کے مواقع تو خوب دکھائے جاتے ہیں ، لیکن یہ مواقع صرف دکھانے کے لئے ہیں۔نئے دور کی تہذیب میں استحصال کے تمام پوشیدہ وسائل موجود ہیں جن کے بہانے جو طاقتور ہیںوہ کمزور کا استحصال کرتا ہے اور اس کا شکار زیادہ تر خواتین ہی ہوتی ہیں۔

Read more

شیو پال سنگھ کے کندھوں پر ملائم کا بوجھ

سماجوادی پارٹی کے چھوٹے بڑے لیڈر متحد ہو کر ملائم سنگھ کو تو وزیر اعظم کی کرسی پر بٹھانے کا بیڑا اٹھائے ہوئے ہیں، لیکن وزیر اعلیٰ اکھلیش یادوکے لیے ایس پی کے بڑے لیڈروں میں یہجذبہ نہیں دکھائی دیتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ریاست میں آج وزیر اعلیٰ تو ایک ہی ہے، لیکن اس کے اوپر سُپر وزراء اعلیٰ کی لائن لگی ہوئی ہے، یہ وہ لوگ ہیں جو اپنے آپ کو موجودہ سی ایم اکھلیش یادو سے کئی معنوں میں بہتر سمجھتے ہیں۔ یہ وہ لیڈر ہیں، جو ملائم کی حکومت میں ان کے ماتحت کام کرنے میں توبے چینی محسوس نہیں کرتے تھے، لیکن اکھلیش کے ماتحت کام کرنے میںپریشانی محسوس کرتے ہیں۔ یہ لیڈر اپنے آپ کو چالاک اور اکھلیش کو سیاست کے نئے کھلاڑی سے زیادہ اہمیت نہیں دیتے ہیں۔ پارٹی کے قد آور لیڈر

Read more

آٹھویں سالگرہ پرنتیش نے بی جے پی کو دکھایا انگوٹھا

بہار کی نتیش کمار حکومت نے گزشتہ دنوں اپنی آٹھویں سالگرہ منائی۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے اپنا 8 واں رپورٹ کارڈ جاری کیا۔ گزشتہ 8 برسوں میں یہ پہلا موقع تھا، جب رپورٹ کارڈ کے اجراکے موقع پر اس کی دیرینہ حلیف بھارتیہ جنتا پارٹی کا کوئی نمائندہ موجود نہیں تھا اور نہ ہی رپورٹ کارڈ میں حکومت کی حصولیابیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہیں پر بھی اس کا کریڈٹ بی جے پی کے ساتھ شیئر کرنے کی ضرورت محسوس کی گئی تھی۔ حالانکہ 5 ماہ قبل تک دونوں پارٹیاں شریک اقتدار تھیں۔ اس کے بر عکس نتیش نے اس موقع پر بھی بی جے پی سے جنتا دل یو کی علیحدگی کے لیے خود بی جے پی کو ذمہ دار ٹھہرایا اور بہار میں امن و امان یا فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے لیے خطرہ بننے کی صورت میں اس کے ساتھ سختی سے نپٹنے کا اعلان کیا۔ لیکن یہ بات اس موقع پر بھی واضح نہیں ہو سکی کہ نتیش نے بی جے پی سے رشتہ منقطع کرنے کا فیصلہ سیکولر اور غیر سیکولر کی بنیاد پر کیا یا اس میں نریندر مودی فیکٹر کام کر رہا تھا۔

Read more

خواتین کے ساتھ بڑھتے جنسی استحصال کے واقعات

ہندوستانی عورتوں کے بارے میں آپ کیا کہیں گے، جن پر ظلم نہ صرف اجنبی لوگوں کے ذریعے کیا جاتا ہے، بلکہ ان لوگوں کی طرف سے بھی ہوتا ہے، جنہیں وہ جانتی ہیں اور جن پر اعتماد کرتی ہیں؟ نربھیہ کا کیس اندوہناک تھا، کیوں کہ اسے نہ صرف زبردست جسمانی تکلیف پہنچائی گئی تھی، بلکہ حملہ آوروں نے بھی درندگی کا مظاہرہ کیا تھا۔ لیکن ہم یہ جانتے ہیں، اور اس کے بعد سے ہی اس قسم کی اطلاعات آ رہی ہیں کہ عورتوں کو ہر وقت ہراساں کیا جا رہا ہے، ان کی عصمت دری ہو رہی ہے، انہیں قتل کیا جا رہا ہے اور ایسا کرنے والے

Read more

چوتھی دنیا کا مشرا کمیشن رپورٹ کو اٹھانا صحافت کا بلند ترین کردار ہے: مولانا اصغر امام مہدی

50 سالہ ناظم عمومی مرکزی جمعیت اہل حدیث ہند مولانا اصغر علی امام مہدی سلفی مدنی اپنی دانشوری کے ساتھ ساتھ تحریر و تقریر نیز تنظیمی صلاحیت کے لئے جانے جاتے ہیں۔عربی زبان و ادب پر مہارت حاصل ہے ۔گزشتہ برس دہلی کے رام لیلا میدان میں امام حرم کی آمد کے موقع پر انہوں نے عربی میں لاکھوں عوام کے سامنے جو خطاب فرمایا تھا، اسے تاریخی حیثیت حاصل ہے۔ گاندھی جی کی

Read more

بنا اسٹنگ ہی پھنس گئے تیجپال

کبھی بی جے پی لیڈر بنگارو لکشمن کو استعفیٰ دینے کے لئے مجبور کرنے والے ترون تیج پال نے ایک ساتھ کام کرنے والی ساتھی کے ساتھ جنسی استحصال کا الزام لگنے کے بعد چھہ مہینے کے لئے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔بنگارو کو گزشتہ سال چار برس کی سزا دے دی گئی۔ اب باری ترون کی ہے۔اسٹنگ آپریشن کر کے لک کی صحافت کو نئی اونچائی دینے والے تیج پال اب خود زوال کی طرف ہیں ۔جیسے جیسے وقت گزر رہا ہے ان پر الزامات بڑھتے جارہے ہیں۔ان پر چوطرفہ حملے ہو رہے ہیں ۔وہ بچائو کی پوزیشن میں آگئے ہیں۔ان کے خلاف مظاہرے ہورہے ہیں۔جو لوگ کبھی تیج پال کے اسٹنگ آپریشن میں پھنس گئے تھے اب وہ تیج پال کو آئینہ دکھانے کے لئے تیار ہیں۔

Read more

جن لوک پال کے لئے انا ہزارے کا وزیر اعظم کے نام تازہ خط

موضوع: جن لوک پال قانون بنوانے کی آپ کے ذریعے یقین دہانی کراکر اس پر عمل نہ کرنے کی مخالفت کرنے کے لیے میرے ذریعے میرے گاؤں رالے گن سدھی میں سنت شری یادو بابا مندر میں 10 دسمبر، 2013 سے اَنشن کرنے سے متعلق …

Read more

نرسری ایڈمیشن کا کیا سسٹم ہو یہ کب طے ہوگا ؟

دہلی میں اسمبلی الیکشن کے ہنگامے تو ختم ہوگئے اور نتیجے بھی آچکے ہیں لیکن دہلی میں ایک اور ہنگامہ شروع ہونے جارہا ہے ، وہ ہے نرسری میں ایڈمیشن کا۔ دسمبر اور جنوری کا مہینہ اسکولوں اور والدین دونوں کے لئے بہت ہی اہم اور مشکل وقت ہوتا ہے ۔جب اسکول ایدمیشن فارم بانٹتے ہیں اور والدین کی ایڈمیشن کی دوڑ دھوپ شروع ہوجاتی ہے۔ سرکاری اسکولوں کے معیار نے غریب سے غریب کو بھی پرائیویٹ اسکولوں کی لائن میں لگادیا ہے۔وہ غریب اور متوسط طبقہ جو اس مہنگائی میں بڑی مشکل سے اپنی روز مرہ کی زندگی کی

Read more

یو پی اے سرکار نے وقف املاک کو بچانے کے لئے کچھ نہیں کیا

سچر کمیٹی نے اپنی سفارش نمبر 59 میں کہا ہے کہ وقف ایکٹ، 1995 میں ترمیم کا کام جلد از جلد ہونا چاہیے۔ یو پی اے سرکار کا دعویٰ ہے کہ وقف ایکٹ، 1995 میں ترامیم کو کابینہ کی منظوری حاصل ہو چکی ہے اور بل کو پارلیمنٹ میں غور کرنے کے لیے بھیجا جا چکا ہے۔ پارلیمنٹ سے اس بل کے پاس ہونے کے بعد ماڈل وقف رولس کی تشکیل کی جائے گی۔ ہم سب جانتے ہیں کہ یو پی اے حکومت نے وقف ترمیمی بل کو پارلیمنٹ سے پاس کرا لیا ہے، لیکن اس کے اندر اب بھی بہت سی خامیاں ہیں، جن کی نشاندہی مذہبی تنظیموں اور علمائے کرام و مسلم لیڈران کی طرف سے کی گئی ہے۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ اس بل کے پاس ہونے کے بعد وقف املاک کو غلط ہاتھوں سے سرکار کب تک چھڑا پاتی ہے اور اسے واپس مسلمانوں کو کب تک دلا پاتی ہے۔ جب تک وقف املاک پر سے غیر قانونی قبضے نہیں ہٹتے اور اس کا سیدھا فائدہ مسلمانوں کو نہیں ہوتا، تب تک ترمیم وغیر جیسی کارروائیوں کا کوئی فائدہ نہیں ہونے والا ہے۔

Read more