مہنگائی پرڈیمانڈ اور سپلائی کی مار

راجیو رنجن تیواری
مہنگائی نے لوگوںکا جینا محال کر دیا ہے۔ اب سب سے بڑا سوال یہ ہے کہ ایک اہم ماہر معاشیات ڈاکٹر منموہن سنگھ کے ہاتھوں میں ملک کی کمان ہونے کے باوجود اس مسئلہ کا حل کیوں نہیں ہو رہا ہے۔حالات ایسے ہیں کہ ملک کے متوسط اور نچلے طبقے کے لوگوں کی زندگی کاحساب گڑبڑہوگیا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ انسان کی بنیادی ضرورتوںکی ڈیمانڈ اور سپلائی کے درمیان کے فاصلہ سے ہی مہنگائی نے خطرناک شکل اختیار کی ہے، جس کی فی الحال ٹھیک ہونے کی امید نظر نہیںآتی۔دنیا بھر کے اعداد و شمار سے معلوم ہوتا ہے

Read more

بڑی تبدیلی کا انتظار

دلیپ چیرین
حال میں کابینہ میں ہوئی تبدیلی کودیکھ کر ایسا لگا، جیسے مذکورہ تبدیلیاںبے دلی سے کی گئی تھیں۔اب بڑے عہدوں پر فائز بابوئوں میں پھیر بدل جو لمبے وقت سے پینڈنگ میں ہے کا انتظار کیا جا رہا ہے۔سب سے پہلے تو سی وی سی کے عہدے پر کون آئے گا، اس کا انتظار ہے؟ذرائع پر یقین کریں تو اس عہدے کے لیے مرکزی خزانہ سکریٹری سشما ناتھ اور مرکزی داخلہ سکریٹری جی کے پلئی کے ناموں پر غور کیا جا رہا ہے۔سپریم کورٹ کے سخت رخ کو دیکھتے ہوئے ایسی امید کی جا رہی ہے کہ حکومت اس عہدے کے لیے ک

Read more

بہار میں پورے سال چلے گا جشن بہار

اشرف استھانوی
بہار میں حالاں کہ ابھی جشن منانے والی کوئی بات نہیں ہے۔ بہار اب بھی خزاں رسیدہ ہے اور بہار میں بَہار لانے کے لئے ابھی بہت کچھ کیا جانا باقی ہے، لیکن جب حکومت کو بے پناہ عوامی حمایت حاصل ہو اور وہ ریکارڈ توڑ اکثریت کے ساتھ دوبارہ اقتدار میں آئی ہو تو جشن منانے کا تو صرف بہانہ چاہئے۔ چنانچہ نتیش حکومت کو بھی ایک بہانہ مل گیا ہے اور وہ بہانہ یہ ہے کہ آئندہ سال 22 مارچ کو بہار کوبنگال سے الگ ہوئے 100 سال پورے ہونے جا رہے ہیں اس لئے اس سال 22 مارچ سے جشن صد سالہ شروع ہو جائے گا جو پورے ایک سال تک چلے گا۔

Read more

گودھرا عدالتی فیصلہ: چند ابھرتے ہوئے سوالات

ڈاکٹر محمد منظور عالم
یہ ستم ظریفی نہیں تو اور کیا ہے کہ 9سال قبل گودھرا سانحہ کی پانچ ایجنسیوں کے ذریعہ انکوائری اور احمد آباد کی سابرمتی جیل میں قائم کی گئی خصوصی عدالت کے فیصلے کے بعد سازش کی تھیوری ہنوزحل نہیںہو پائی ہے اور اس تعلق سے متعدد سوالات ذہنوں میں ابھرتے ہیں۔ متعدد سوالات میں سب سے اہم سوال تو یہ ہے کہ جن دو لوگوںمولانا حسین عمر جی اور محمد حسین کلوٹا جنھیں پورے معاملہ میں اصل سازشی اور گودھرا سانحہ کا ماسٹر مائنڈ بتا کر مقدمہ چلایا گیا تھا، کے خلاف پولیس کی کہانی من گھڑت ثابت ہوگئی اور وہ

Read more

کانگریس اور رام دیو آمنے سامنے

ڈاکٹر منیش کمار
ملک کی سیاست کا یہ عجیب و غریب دور ہے۔ سنت سیاست کر رہے ہیں اور سیاسی پارٹیاں سنتوں کی طرح برتاؤ کر رہی ہیں۔ سنت سے مطلب خاموشی اختیار کرنا ہے۔ ایسا پہلی بار دیکھا جارہا ہے کہ کسی پارٹی پر بدعنوانی کے سنگین الزامات لگائے جارہے ہیں۔ ملک بھرمیں ریلیاں کر کے

Read more

بہار سے اٹھی آواز! اردو کو ملے دوسری قومی زبان کا درجہ

اشرف استھانوی
بہار کی آزادی میں نمایاں کردار ادا کرنے والی اردو زبان آزادی کے بعد ہندستان کی قومی زبان نہ بن سکی کیوں کہ اردو قومی زبان کا درجہ حاصل کرنے کی جنگ ایک ووٹ سے ہار گئی یا قصداً ہرا دی گئی۔ اس شکست کے بعد اردو کی دوسری سرکاری زبان کی حیثیت مسلم تھی لیکن آزادی کے 63 سال بعد بھی اسے یہ حق حاصل نہ ہو سکا۔ آج اردو کو صرف ریاست جموں و کشمیر میں سرکاری زبان کی حیثیت حاصل ہے اور بڑی جدو جہد کے بعد اسے دہلی، یوپی ،جھارکھنڈ،حیدر آباداور بہار جیسی کچھ ریاستوں میں دوسری سرکاری زبان کا درجہ دلایا جا سکا ہے۔ بقیہ ریاستوںاور مرکز کے زیر انتظام علاقوں یہاں تک کہ قو می سطح پر بھی اسے دوسری سرکاری زبان کا درجہ حاصل نہیں ہے اور جن ریاستوں میں اسے پہلی یا دوس

Read more

حکومت و عدلیہ کا دوہرا معیار ؟

مجتبیٰ فاروقی
گودھرا کی 32 سالہ نسیمہ میدا کے گھر کے سامنے شامیانہ لگا تھا ۔ گھر کو رنگ و روغن کیاگیا تھا ۔ نسیمہ نے اپنے ہاتھوں کو مہندی سے خوب سجایا تھا ۔ نسیمہ اپنے 5 بچوں کے ساتھ آنکھیں بچھائے سراپا انتظار تھی ۔ اس کو توقع نہیں بلکہ یقین تھا کہ22؍فروری کوپوٹا عدالت اس کے شوہر سراج کو رہا کر دے گی ۔ نسیمہ ٹی وی سے چمٹی بیٹھی تھی۔ جب اس نے سزا یافتگان میں اپنے شوہر کا نام سنا تو اس کو یقین نہیں آیا اور تصدیق پر تصدیق چاہنے لگی بالآخر اس کی آنکھوں کے سامنے اندھیرا چھاگیا ۔ وہ سہاگن ہوتے ہوئے بھی بیوہ تھی ۔ اس کے5 بچے باپ کے زندہ ہوتے ہوئے یتیم تھے ۔27؍ فروری2002 کو سابرمتی ایکسپریس کی بوگی نمبر56 میں لگی آگ نسیمہ اور اس کے جیسے نہ جانے کتنے خاندانوں کو

Read more

حج انتظامات میں بدعنوانی

شبیہ احمد
یہ بات عام طور پر سب جانتے ہیں کہ حج اسلام کے پانچ ارکان میں سے ایک ہے اور ہر اس مسلمان بالغ مرد و عورت پر فرض ہے جو سفر حج کی استطاعت(مالی اور جسمانی) رکھتا ہو، زندگی میں کم از کم ایک بار۔
مناسک حج کی ادائیگی ایک مشکل عمل ہے، ہجری کلینڈر کے آخری مہینہ ذی الحجہ کی آٹھویں تاریخ کی صبح سے تیرہویں تاریخ کی شام تک یعنی مکہ سے منیٰ کے لیے روانگی سے لے کر تیرہ تاریخ کی شام کو منیٰ سے مکہ واپسی تک ارکان کا جو شیڈول بتایا گیا ہے، اس کو خدا کے حکم کے مطابق پورا کرنے کو حج کہتے ہیں، اس میں سب سے اہم رکن نو تاریخ

Read more

جنگل کی لڑائی

دلیپ چیرین
وزیر ماحولیات جے رام رمیش کی سرگرمی اور تنازعہ پیدا کرنے کی جانب جھکاؤ نے کم مشہور اس وزارت کو موضوع بحث بنا دیا ہے۔ ساتھ ہی اس معاملے میں ماہر نوکرشاہوں کی مانگ بھی بڑھ گئی ہے۔ ذرائع کہتے ہیں کہ مسئلہ دھیرے دھیرے بڑھنے لگا ہے۔ جے رام رمیش نے ایک کمیٹی قائم کی ہے جس کی صدارت قومی صلاح کار کونسل کے ممبر این سی سکسینہ کو سونپی گئی ہے۔ اس کمیٹی کو ان قوانین میں بدلاؤ لانے کے لیے مشورے دینے کو کہا گیا ہے جن سے قومی جنگلاتی علاقے پر کنٹرول کیا جاتا ہے۔ تجزیہ کاروں کے مطابق سکسینہ نے حقوق جنگلات قانون کی بہتر عمل آوری کے لیے کئی مشورے دئے ہیں۔ کمیٹی نے یہ بھی الزام لگایا ہے کہ جنگلات سے متعلق معاملوں سے جڑے نوکر شاہ جنگلات قوانین کو بہتر طریق

Read more