میں ایک مفتی ہوں اور میں دہشت گرد نہیں ہوں

لیکن چونکہ رات کے ساڑھے آٹھ ، پونے نو بج رہے تھے۔ لوگ دوپہر سے باہر بھوکے پیاسے تھکے ماندے امید لگائے بیٹھے تھے اور جیل عملہ کو بھی اس آخری بات پر اس لےے اصرار تھا کہ اب وہ تذبذب کا شکار تھے اور گرفت سے بچنے کے لےے یہ ضمانت چاہتے تھے۔لہٰذا ہم نے آپسی مشورہ کے بعد وکیل کو کاغذات پر یہ بات لکھ دینے کے لےے کہا، جس پر ہمارے وکیل جناب جاوید خان پٹھان نے لکھا کہ آج تاریخ 17-5-2014 کو اکشر دھام مقدمہ میں

Read more

ملک کام کے طریقہ کار میں تبدیلی چاہتا ہے

سال 2015 گزرچکا ہے او رجب ہم ملک کی اقتصادی حالت کو دیکھتے ہیں، تو بڑی حیرانی ہوتی ہے۔ کابینہ بدلنے سے سرکاریں بدلتی ہیں،یہ صرف کہا جاتا ہے۔ دراصل سرکا رکا مطلب نوکرشاہی ہوتا ہے اور ہماری نوکر شاہی ، سیاسی قیادت کو پریشان کرتی ہے۔ پریشان اس معنی میں کرتی ہے کہ نہ اسے عوام کی فکر ہوتی ہے اور نہ اس سیاسی پارٹی کی،جس کے تحت وہ کام کرتی ہے۔ وہ اپنے ڈھنگ سے چلتی ہے اور نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ ملک قرض کے بوجھ تلے دبتا چلا جاتا ہے۔ یہیں پر موجودہ سرکار کا سوال آتا ہے۔ اگر وزیرخزانہ اچھاہو، تووہ ان چیزوں کے اوپر دباو¿ بنا سکتا ہے۔ اگر وزیر خزانہ اچھا نہ ہو یا اسے مالیاتی معاملات کی جانکاری کم ہو یا اس کے پاس وزارت خزانہ دیکھنے کا وقت نہ ہو یا وہ ماہرین نہ رکھ پائے یا پھر جن سوالوں کے جواب لینے چاہئیں، انھیںنہ لے پائے، تو مشکل کھڑی ہوجاتی ہے۔

Read more

یوپی اسمبلی انتخاب کے لئے بی جے پی کا چہرہ کون؟

امیت شاہ کے ایک بار پھر بی جے پی کے قومی صدر بنتے ہی اتر پردیش میں کون بنے گا بی جے پی صدر اور کون ہوگا بی جے پی کا انتخابی چہرہ، اسے لے کر چرچا تیز ہوگئی ہے۔کبھی پسماندہ بن رہا ہے ریاستی صدر تو کبھی دلت۔ کبھی پسماندہ چہرہ وزیر اعلیٰ کے طورپر پیش ہورہا

Read more

وہاٹس ایپ چیٹ بیک اَپ گوگل ڈرائیو پر

اگر آپ کے موبائل میںمیموری یا ریم کم ہو اور ڈیٹا بھر جائے، تو آپ کا موبائل سلو یا ہینگ ہوجاتا ہے۔ ایسے میں اگر آپ کا کوئی ضروری چیٹ فوٹو یا ویڈیو ہو، جسے آپ ہمیشہ اپنے پاس رکھنا چاہتے ہیں، تو آپ اسے اپنے گوگل ڈرائیو پر سیو کر سکتے ہیں۔ اس سے اگر کبھی آپ کے فون کو فارمیٹ کرنا پڑے یا کسی سبب آپ کا ڈیٹا کھو جائے، تو آپ یہاں سے یہ ساری ڈیٹا کو پھر سے واپس لے سکتے ہیں۔ وہاٹس ایپ نے کچھ دنوں پہلے ہی اپنے یوزر کے لےے یہ نیا تحفہ دیا ہے، جس سے وہاٹس ایپ یوزرس اپنے وہاٹس ایپ میسج، آڈیو اور ویڈیو کا بیک اَپ سیدھے گوگل ڈرائیو پر لے سکتے ہیں اور جب چاہےں آپ چیٹ ہسٹری، فوٹو اور ویڈیو کو آسانی سے ری اسٹور کر سکتے ہیں۔

Read more

یہ کیسی پارلیمانی جمہوریت ہے

میگھناد دیسائی
ہندوستان کی انتخابی جمہوریت بے مثال ہے۔ اپنے 800 ملین ووٹروں کے ساتھ یہ دنیا کے لےے ایک حسد کا موضوع ہے۔ہندوستان کی عاملہ اچھی طرح سے کام کر رہی ہے۔آپ ہندوپاک مذاکرات میں حیرت انگیز کامیابی پر دھیان دے سکتے ہیں۔ ہندوستان نے پیرس میں اچھا مظاہرہ کیا اور شینجو ابے بھی ہندوستان کے ساتھ ہوئی ڈیل میںلبرل رہے۔ عدلیہ ، چاہے آلودگی کامدعا ہویا سماجی مدعے، سب جگہ فعال دکھائی دے رہی ہے۔ ابھی آپ نیشنل ہیرالڈمعاملے کو بھی دیکھ سکتے ہیں۔ کہنے کا مطلب یہ ہے کہ عاملہ اور عدلیہ بہترین کام کر رہی ہیں۔ اصل مسئلہ مقننہ کے ساتھ ہے۔ سرمائی اجلاس، مانسون اجلاس سے بھی بدتر ثابت ہوا ہے۔ تعطل پیدا ہوا، بہت زیادہ کام ہوتا نہیں دکھائی دیا اور جی ایس ٹی بل ایک بار پھر مدت میعاد پار کرگیا۔ یہ سب افسوسناک ہے، لیکن خبر نہیںہے۔ 2010 کے بجٹ سیشن میں لوک سبھا صرف دو تہائی اور راجیہ سبھا تین چوتھائی وقت کام کرسکی تھی۔یہ 2013 کے سرمائی اجلاس کی مقابلے میں کافی بہتر تھا، جس میں وقت کی بربادی کی شرح لوک سبھا کے لےے 94 فیصد اور راجیہ سبھا کے لےے 81 فیصد تھی۔ لیکن موجودہ وقت میں غصہ اور کڑواہٹ سب سے زیادہ پریشان کرنے والے پہلو ہیں۔

Read more

ڈاکٹر سے اپنی د وا کے بارے میں ضرور جاننا چاہئے

کسی چیز کے بارے میں معلومات حاصل کرنا انسانی فطرت ہے۔ انسان عموماًاپنے آس پاس ہونے والی ہلچل کے اسباب جاننا چاہتا ہے۔ انسان کی اس جاننے کی فطرت کے سبب ہی عالمی سطح پر انفارمیشن سسٹم کا جال بُنا چکا ہے۔ لیکن وہیں دوسری طرف ہم کیا جانے اور کیا نہ جانے کے بیچ کے فرق کا پتہ بھی اکثر نہیں کرپاتے ہیں۔ ایسا ہی ایک موضوع ہے دوا اور اس کے بارے میںمناسب معلومات کا۔ پوری کی پوری دوا صنعت ہی ایک حیرت انگیز نیٹ ورک کی طرح دکھائی دیتی ہے، جس کی مکمل جانکاری تو

Read more

قومی راجدھانی دلی میں جھنڈا گاڑنے کی تیاری میں نتیش

بہار میں شاندار انتخابی جیت اور اپنے کام کاج کی بہترین شروعات کرنے کے بعد نتیش کمار اب دہلی کے لئے مشن 2019 کی تیاری میں لگ گئے ہیں۔ کہا جائے تو اپنی حلف تقریب میں ہی نتیش کمار نے اس کی شروعات کردی تھی

Read more

بہار میں شراب بندی عوام کے تعاون سے ہی ممکن ہے

نتیش کمار کی سرکار نے نئے سال پر بہار کو شراب بندی کا تحفہ دیا ہے۔ریاست میں اگلے مالی سال کے پہلے دن یعنی یکم اپریل 2016 سے دیسی اور مسالے دار شراب کی فروخت بند ہوجائے گی، لیکن غیر ملکی شراب اور بیئر کی خرید وفروخت بدستور جاری رہے گی۔ حالانکہ وزیر اعلیٰ

Read more

مودی کا اچانک پاکستانی دورہ

نریندر مودی نے کہا نمستے نواز شریف بولے سلام اور پھر یوں گلے ملے کہ تمام گِلے جاتے رہے۔ انڈین ایئر فورس کے طیارے میں نریندر مودی لاہور ایئر پورٹ پہنچے۔ وزیر اعظم نواز شریف استقبال کیلئے پہلے سے موجود تھے، جیسے ہی ہندوستانی وزیر اعظم نے پاکستانی سر زمین پر قدم رکھا، وزیر اعظم پاکستان نے کھلے دل سے انہیں خوش آمدید کہا۔ نریندر مودی نے دورہ کیلئے کرتا پاجامہ اور واسکٹ کا انتخاب کیا، جبکہ پاکستانی وزیر اعظم نے بلیو شلوار قمیض اور واسکٹ زیب تن کی۔ دونوں وزرائے اعظم آہستہ آہستہ قدم اٹھاتے ہوئے رن وے پر موجود ہیلی کاپٹر کی جانب بڑھے۔ نریندر مودی پہلے ہندوستانی وزیر اعظم ہیں جو پاکستانی ہیلی کاپٹر میں سوار ہوئے۔ لاہور ایئر پورٹ سے اڑنے والا ہیلی کاپٹر وزیر اعظم نواز شریف کی رہائش گا میں اترا جہاں ان کے لئے ضیافت کا انتظام کیا گیا، نریندر مودی نے نواز شریف کو نواسی کی شادی پر مبارک باد بھی دی

Read more

میں ایک مفتی ہوں اور میں دہشت گرد نہیں ہوں

لیکن الحمد للہ سپریم کورٹ نے کوئی تنکوں کے سہارے ججمنٹ نہیں دیا تھا، سپریم کورٹ نے اپنے پیارے ججمنٹ میںدستور ہند CR.P.C, I. P. C., POTA قانون، شہادت اور سپریم کورٹ کے پرانے ججمنٹ و نظائر کو مدنظر رکھتے ہوئے ججمنٹ دیا تھا۔ سرکاری وکیل کے دعووں اور دلائل کے بخوبی جواب دےے تھے، اس لےے اب نظر ثانی کی تو گنجائش ہی کہاں تھی؟

Read more