سنتوش بھارتیہ انجم جمالی ایوارڈ سے سرفراز

میرٹھ:چوتھی دنیا انٹرنیشنل اردو ویکلی کے چیف ایڈیٹر سنتوش بھارتیہ کو چیمبرآف کامرس، میرٹھ میںڈاکٹر انجم جمالی میموریل فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام منعقد ایک تقریب میں انجم جمالی ایوارڈ سے سرفرازکیا گیا۔انہیں یہ ایوارڈپروگرام کے مہمان خصوصی اتر پردیش حکومت کے سابق وزیر اور ممبر اسمبلی ایڈوکیٹ شاہد منظور،کانگریسی لیڈر و سابق وزیر ڈاکٹر معراج الدین احمد اور ضلع اسپتال کے سی ایم او ڈاکٹر سبودھ تیواری کے ہاتھوں

Read more

بابا رام دیو جی ! پہلے اس ملک کو تو سمجھئے

سنتوش بھارتیہ
ہم نے بابا رام دیو سے کئی سوال کئے۔ ہمیں بابا رام دیو سے کوئی شکایت نہیں ہے اب شکایت کیوں نہیں ہے، وہ اس لئے نہیں ہے کہ ملک میں کوئی بھی آدمی کچھ بھی کاروبار کرنے کے لئے آزاد ہے۔ خواہ وہ کاروبار کاروں کا ہو، مٹھائی بنانے کا ہو یا پھر یوگ سکھانے کا یا دوائیاں بنانے کا ہو۔ بہت سے لوگ کر بھی رہے ہیں، لیکن جب آپ اپنے دائرہ کو چھوڑ کر باہر نکلتے ہیں اور آپ ملک کے دائرہ میں آتے ہیں تو پھر آپ کو ان سوالوں کا جواب دینے کے لئے تیار رہنا چاہئے، جن سوالوں

Read more

بدعنوان افسران سے نمٹنے کا عہد

دلیپ چیرین
کارپوریٹ گھرانوں کو غیرقانونی طریقے سے اطلاعات دینے کے الزام میں وزارت داخلہ کے سینئر افسر روی اندر کی پہلے گرفتاری اور پھر معطلی نے وزارت کے اعلیٰ افسران کی پیشانی پر شکنیں ڈال دی ہیں۔ داخلی سلامتی ویسے بھی وزارت داخلہ کی پالیسیوں کے دائرے میں آتی ہے۔ روی اندر سنگھ کی گرفتاری کے بعد سیکس اور پیسے کے تئیں ان کے لالچ کو سرخیاں ملیں، لیکن وزارت اس لیے زیادہ متفکر ہے کیوں کہ سنگھ تیسرے ایسے افسر ہیں، جنہیں ایک سال کے اندر اس طرح کی کارگزاریوں کے لیے گرفتار کیا گیا ہے یا چھاپے مارے گئے ہیں۔ سال کی شروعات میں اپریل ماہ کے دوران او روی، جوائنٹ سکریٹری، ڈیزاسٹر مینجمنٹ کو رشوت خوری کے الزام میں سی بی آئی نے گرفتار کیا تھا۔ اس کے بعد آر ایس شرما بھی ایسے

Read more

نوکرشاہوں کی شامت

دلیپ چیرین
کبھی گھوٹالوں کی بات ہوتی ہے تو اکثر یہ سوال پوچھا جاتا ہے کہ کیا اس میں شامل نوکرشاہوں کو بھی باہر کا راستہ نہیں دکھایا جانا چاہیے؟ ایسی مثالیں بار بار دیکھنے کو ملی ہیں جب نوکر شاہ تو بچ نکلتے ہیں، لیکن ان کے سیاسی آقاؤں کی بلی چڑھ جاتی ہے۔ ممبئی حملے کے بعد بھی سیاست دانوں کو ہی اپنا عہدہ چھوڑنا پڑا تھا جب کہ خاطی افسران اپنا کام پہلے کی طرح کرتے رہے، لیکن الزامات اور گھوٹالوں کے اس موسم میں حالات بدلنے کے اشارے مل رہے ہیں۔ جب پورے ملک میں اسپیکٹرم گھوٹالہ، ہاؤسنگ لون گھوٹالہ، دولت مشتر

Read more

فلساز، ہدایتکار ، ہر تبدیلی اچھی نہیں ہوتی

آدتیہ پوجن
وقت کے ساتھ چلنا ہم سب کی مجبوری ہے، لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ ہم اپنی جڑوں سے ہی دور ہوجائیں، لیکن ہندی فلم انڈسٹری کا کچھ ایسا ہی حال ہے۔ وقت گزرنے کے ساتھ بالی ووڈ میں نئی نئی تکنیکیں آئیں، ناظرین کا نیاگروہ جڑا، نئے زمانے کے نوجوان پروڈیوسر-ڈائریکٹر آئے۔ ان کی مدد سے ہندی فلموں کی خوبیوں میں بے شک اضافہ ہوا، لیکن کنٹینٹ گم ہوکر رہ گیا۔ اب ایک فلم بنانے میں 100-200 کروڑ روپے خرچ ہوجاتے ہیں۔ بڑے بڑے اسٹاروں کو لے کر شاندار سیٹ تیار کئے جاتے ہیں، دھماکے دار موسیقی ہوتی ہے، لیکن وہ کشش نہیں ہ

Read more

نوکر شاہوں سے الجھے موئلی

دلیپ چیرین
وزیرقانون ویرپا موئلی اور افسر شاہوں کے درمیان کے رشتے گزشتہ کچھ وقت سے ٹھیک نہیں چل رہے ہیں۔ سابق چیف ویجلینس کمشنر پرتیوش سنہا نے سبکدوشی کے وقت اپنے کام کو تھینک لیس جاب کہا تو موئلی نے کھلے عام ان کی تنقید کی۔ اب ایسا لگ رہا ہے کہ موئلی وزارت قانون کے افسران سے بھی لڑائی مول لینے میں کوئی کوتاہی نہیں کر رہے ہیں۔ کم سے کم کنٹرولراور آڈیٹر جنرل (سی اے جی) کے کردار کے حوالے سے وزیر اور ان کے ماتحت افسران کے درمیان کے تنازعہ سے تو ایسا ہی ظاہر ہوتا ہے۔ وزارت قانون کے افسران کا خیال ہے کہ سی اے جی حکومت کے فیصلوں کو چیلنج نہیں کرسکتا ہے۔ 2جی لائسنس کے معاملے میں وزارت مواصلات نے اسی بنیاد پر سی اے جی کی ہدایات کو خارج کر دیا تھا، لیکن موئلی کا خیال ہے

Read more

روایت کا خاتمہ

دلیپ چیرین
اب تک یہ روایت تھی کہ جواہر لال نہرو پورٹ ٹرسٹ کا سربراہ مہاراشٹر کیڈر کا کوئی آئی اے ایس افسر ہی ہوتا تھا، لیکن حال ہی میں کیرلا کیڈر کے ایل رادھا کرشنن کی اس عہدہ پر تقرری کے ساتھ ہی یہ روایت ٹوٹ گئی۔ حکومت نے رادھا کرشنن کے نام پر مہر لگانے سے پہلے چند مہینوں تک غور کیا۔ پورٹ کے سابق چیئرمین ایس ایس حسین مارچ میں ہی سبکدوش ہوئے تھے۔ اس کے بعد حکومت نے حکومت مہاراشٹر کے ذریعہ تجویز کیے گئے کئی ناموں پر غور کیا، جن میں سکریٹری برائے اطلاعات اجے بھوشن پانڈے اور محکمہ برائے قبائلی ترقیات کے سکریٹری اتم کھوب

Read more

طاقت کشمیر پر قابو پانے کا حل نہیں ہے

جمعیت علمائے ہند کے قومی صدر مولانا ارشد مدنی صاحب ملک کے مشہو رو معروف اسلامی دانشور ہیں اور اپنے بے باک تبصروں کے لیے جانے جاتے ہیں۔گزشتہ دنوں چوتھی دنیا اردو کی ایڈیٹر وسیم راشد اور چوتھی دنیا ہندی کے کو آرڈی نیٹر ایڈیٹر ڈاکٹر منیش کمار نے مولانا ارشد مدنی صاحب سے بابری مسجد سے متعلق الہٰ آباد ہائی کورٹ کے فیصلہ،کشمیر کے تازہ حالات، مسلمانوں کی سیاسی ،سماجی، تعلیمی اور اقتصادی صورتحال سمیت مختلف نکات پر سیر حاصل گفتگو کی۔پیش ہیں گفتگو کے اہم اقتباسات

Read more

شیئر بازار ۔تابناک مستقبل کا ضامن

فرمان چودھری
اس بات سے کوئی انکار نہیں کرسکتا کہ آج کے اس مقابلہ جاتی دور میں ہماری نئی نسل خصوصاً مسلم نوجوانوں کی ایک کثیر تعداد تعلیم یافتہ ہونے کے باوجود بے روزگار ہے۔یہ زمینی حقیقت ہے کہ جہاں ایک طرف نوجوانوں کی ایک معتد بہ تعداد اعلیٰ تعلیم کی ڈگریاںلے کر روزگار کی تلاش میں سرگرداں ہیں تودوسری جانب نوجوانوں کا ایک بڑا طبقہ ایسا بھی ہے، جو مالی وسائل کی کمی یا خاندان کی پرورش کا بار گراں اپنے کندھوں پر آجانے کی وجہ سے ترک تعلیم پر مجبور ہوگیا اور انہیں کسب معاش کے لئے نکلنا پڑا۔ہم نے ایسے نوجوانوں کی رہنمائی کے لئے ’’نوجوانوں کی دنیا‘‘ کے نام سے ایک کالم شروع

Read more