وہاب بھائی: زندہ ادیب

شائستہ فاخری
یہ دنیافانی ہے جو آیا ہے وہ واپس بھی جائے گا۔ ہر ذی روح کو موت کا مزہ چکھنا ہے۔‘‘ یہ تمام وہ جملے ہیں جنہیں ہم ہر اس موقع پر دہرا دیتے ہیں جب کہیں کسی پر موت کی قیامت ٹوٹتی ہے۔ ایک گھسے پٹے سکے کی وہ باسی تحریریں جنہیں بولتے وقت ہمیں ذرہ برابر نہ وقت لگتا ہے اور نہ کچھ سوچنا پڑتا ہے۔ مگر جب وہاب اشرفی جیسا نقاد ہمارے درمیان سے گزرتا ہے تو ہمارے اندر ان جملوں کے سو سو درد جاگ اٹھتے ہیں۔ وہاب اشرفی کے جانے سے دنیا کے کارخانوں میں بظاہر کہیں

Read more

وہاب اشرفی کی انفرادیت

شہزاد انجم
وہاب اشرفی گزشتہ کئی برسوں سے دروازے پر دستک دیتی ہوئی موت کو شکست دے چکے تھے۔ ان کی علالت اور اسپتال میں زیر علاج رہنے، کبھی پٹنہ اور کبھی دلّی کے اسپتالوں میں داخل ہونے کی خبریں بھی ملتی رہتی تھیں۔ جب کبھی ایسی خبریں ملتیں طبیعت میں ایک عجیب سی بے کیفی، بے چینی کا احساس جاگ اٹھتا۔ اسی لیے اُچاٹ پن میں کبھی انھیں اور کبھی ان کے بے حد قریب عزیز اور شاگرد اور اپنے دوست ڈاکٹر ہمایوں اشرف سے فون پر باتیں کرلیا کرتا۔ استاد گرامی پروفیسر افصح ظفر اور پروفیسر تاج انور سے

Read more

دو خطوں کی دنیا

شائشتہ فاخری
لکڑی کی تلوار زمین کے سینے میں پیوست تھی۔ تاتار رکوع کے انداز میں جھکا پسینے میں شرابور ہو رہا تھا۔ تھکان کی پستی جسم پر حاوی تھی، مگر وامیرو کی محبت کا جوش جنوںاسے اپنی انتہا پر پہنچائے ہوئے تھا۔ زمین بھی جیسے اس کے جلال کی تاب نہ لاکربیچوں بیچ سے دو حصوں میںتقسیم ہوتی جا رہی تھی۔پہلے دراڑ، پھر نالا، پھر دریا جیسی چوڑی ہوتے ہوتے زمین دو حصوں میں بٹنے لگی، یہاں تک کہ بیچ میں گہری کھائی آ گئی۔ تاتار کی مضبوط پکڑ تلوار کی موٹھ پر تھی۔ کاندھے تک جھولتے گھنگھریالے بال

Read more

تبصرۂ کتب

نام کتاب : ننھا بہادر
مصنف : رئیس صدیقی
صفحات : 88
قیمت : 30 روپے
تبصرہ نگار : شاہد نعیم

بچوں کا ادب تخلیق کرنا خاصا مشکل کام ہے کیونکہ بچوں کی نفسیات سمجھنا، ان کے احساسات و جذبات کو محسوس کرنا،ان کی خواہش اور مزاج سے واقف ہونا اور پھر ان تمام باتوں کو محسوس کرتے ہوئے اور اخلاقیات کا درس دیتے ہوئے، انہی کی زبان میں لکھنا اور پھر اپنے مقصد میں کامیاب بھی ہونا، یہ کوئی آسان کام نہیں ہے۔ لیکن قدرت نے جنہیں صلاحیت عطا کی ہے وہ اس مشکل کام کو بھی آسانی کے ساتھ انجام تک پہنچا رہے ہیں۔

Read more

میں بھی حاضر تھا وہاں

علی گڑھ: علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے وقار الملک ہال میں سالانہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمانِ خصوصی وائس چانسلر جنرل ضمیرالدین شاہ نے طلباء برادری سے اپیل کی کہ وہ اپنی پوری توانائی حصولِ علم پر مرکوز کریں اور اپنی شخصیت کو بنانے، سنوارنے میں غیردرسی مشاغل جیسے

Read more

پروین کمار اشک

اقبال انصاری
تم نے کیوں بارود بچھا دی دھرتی پر
میں تو دعا کا شہر بسانے والا تھا
یہ آواز پروین کمار اشکؔ کی آواز ہے، جس نے اردو غزل کو ایک نئے اعجاز سے سرفراز کیا ہے۔ پروین کمار اشکؔ ہندوستان کے اُن چند شعراء میں سے ایک ہیں، جنہوں نے اردو غزل کے جمال کو روبہ زوال نہیں ہونے دیا۔ پروین کی غزل میں جدید انداز کی نئی نئی جہتیں اور نئی نئی رہتیں ہیں۔ غزل میں وہ اپنی بات بڑی آسانی اور بڑی کامرانی سے صراط کر رہا ہے۔ وہ اس دکھ

Read more

میں بھی حاضر تھاوہاں

کردارآرٹ اکیڈمی کا تیسرا سالانہ شو
ممبئی: گزشتہ دنوں کردارآرٹ اکیڈمی کاتیسرا سالانہ شو ممبئی کے میسور آڈیٹوریم میں منعقد کیا گیا، جس میں تین بیحد سنجیدہ ، پر فکر اور سماجی وا بستگی کا اظہار کرنے والے ڈرامے پیش کیے گئے۔پہلا ڈراما ’’بچّومستری ڈانبر والا‘‘ (مونو لاگ ) جسے سنّی ڈکشت نامی اداکار نے بہت خوبی کے ساتھ منچ پر جیا۔ ممبئی میں ٹرینوں میں 7/11 کے بم دھماکوںکے پس منظر میںتیار کئے گئے اس ڈرامے کے مصنف و ہدایت کار اقبال نیازی تھے۔ اس شام کا دوسرا ڈراما ’’کو لہو کے بیل‘‘ تھا جسے خالد شاہین نے تحریر کیا تھا اور ڈیزائن و

Read more

غلام کی سی شکل نہ دے

عظیم اختر
سنا ہے کہ لاڈ پیار میں بچوں کے بگڑے ہوئے ناموں کے اثرات زندگی اور شخصیت پر مرتب ہوتے ہیں۔ اس کے بارے میں تو آپ حضرات کی طرح ہم بھی کچھ نہیں جانتے، اس لیے لب کشائی کر ہی نہیں سکتے، لیکن ہاں ! یہ ضرور کہہ سکتے ہیں کہ ماں باپ اور محلے والوں کے لاڈ پیار کی بدولت بگڑے ہوئے نام کے اثرات ہمارے دوست بھائی ممدو کی زندگی پر ضرور مرتب ہوئے ہیں۔ اللہ تعالیٰ

Read more

تبصرۂ کتب

رضوان عابد قریشی کے مضامین اکثر و بیشتر اخبارات و رسائل میں پڑھنے کو ملتے ہیں۔ مذہبی اور اصلاحی مضامین لکھنے میں انہیں ملکہ حاصل ہے۔ ان کے بیانیہ میں ہمیشہ تاریخ اسلام حاوی رہتا ہے۔ ملت کا درد ان کے دل میں کوٹ کوٹ کر بھرا ہوا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ جب وہ قلم اٹھاتے ہیں تو ایک فاتح قوم کی تاریخ اور موجودہ دور میں اس کی زبوں حالی آشکارا ہوتی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ملت کو کھویا ہوا مقام دلانے کے لیے بھی وہ راہ دکھاتے نظر آتے ہیں۔ دہلی کے رہنے والے رضوان عابد معاشیات کے طالب علم تھے، لیکن

Read more
Page 10 of 40« First...89101112...203040...Last »